Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی (بزنس) محکمہ کسٹمزمیں زشتہ5 سال سے کسٹمزلیب کی باہمی ملی بھگت سے دوا سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی منظم انداز میں مس ڈیکلیئریشن کے ذریعے اربوں روپے کی ڈیوٹی وٹیکس چوری کا انکشاف ہواہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈ ڈی کے ایگزامنگ آفیسرانورزیب کی جانب سے غلط ڈسکرپشن پرکلیئرنس کے حامل ایک کنسائنمنٹ کی نشاندہی پرمحکمہ کسٹمزکے اعلیٰ افسران نے دوا سازی میں استعمال ہونیوالے خام مال کے درآمدی کنسائنمنٹس کی جانچ پڑتال سخت کردی اورماضی میں کلیئر ہونیوالے اسی نوعیت کے مہنگے خام مال کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

اپریزمنٹ ویسٹ آراینڈ ڈی نے خفیہ اطلاع پردرآمدکنندہ میسرزپیورانٹرپرائزز کے122 ڈالرفی کلوگرام ویلیوکی حامل اینٹی بایوٹک میڈیسنزمیں استعمال ہونے والے خام مال کوپاکستان کسٹم ٹیرف 3824-9099 کے تحت ایس ڈی او555 ، ایس ڈی او333 اور ایس ڈی او222 ظاہر کرکے صرف 45سینٹ فی کلوگرام ویلیو پر میسرزرجب علی اینڈ کمپنی کے توسط سے کلیئرنس حاصل کرنیوالے کیخلاف مقدمہ نمبر01/2015 R&D/AIB (West) درج کرلیا ہے جبکہ غلط لیب رپورٹ جاری کرنے والے کسٹمزلیب کے ڈپٹی کیمیکل ایگزامنر فہیم احمد خان کو معطل کردیا گیا ہے۔۔

ذرائع کے مطابق سال2010 سے دوا سازی میں استعمال ہونے والے مہنگے اور ممنوعہ خام مال کے تقریباً85 کنسائنمنٹس کی کسٹم لیب کی رپورٹ کی بنیاد پر کلیرنس ہوئی ہے جس میں مبینہ طورپرمس ڈیکلریشن کی وجہ سے قومی خزانے کو ریوینیو کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،ادویہ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی مس ڈیکلیئریشن کی نشاندہی کے بعدپاکستان پہنچنے والے 6 نئے کنسائنمنٹس بھی محکمہ کسٹمزنے روک لیے ہیں ۔جن کی کلیئرنس درست لیب رپورٹ موصول ہونے کے بعدہی ممکن ہوسکے گی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) جنوبی افریقہ کےخلاف میچ میں مصباح جب سات رنز پر پہنچےتوانہوں نے ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنزمکمل کرلیئے،  وہ اس سنگ میل تک  پہنچنےوالےاپنےملک کےبارہویں بلے بازہیں۔اس فہرست میں انضمام الحق گیارہ ہزار سات سو ایک رنزکے ساتھ ٹاپ پرہیں۔ مصباح نے ایک سو ساٹھ میچز میں پانچ ہزار اننچاس رنز کا مجموعہ حاصل کیا ہے  ۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے اسرائیلی وزیر اعظم کے کانگریس سے خطاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو تاریخ کا ایک بار پھر مطالعہ کریں،ان کو معلوم ہوجائے گا کہ ایرانی بادشاہوں نے 3 بار یہودیوں کو بچایا تھا، ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اس وقت مقیم یہودیوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے

ایمز ٹی وی(لیاری)رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔ دبئی چوک اور ریکسر لائن میں الگ الگ ٹاکرا ہوا۔ مارے گئے ملزمان ستر سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے

ترجمان رینجرز کے مطابق رات گئے دبئی چوک لیاری میں ملزمان نے رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کی ۔ چاک و چوبند رینجرز نے جوابی کارروائی کی ۔کارروائی میں گینگ وار کے دو اہم کارندے مارے گئے۔ ملزمان کی شناخت شہبازعرف شیبو اور ناظم عرف شرابی کے نام سے ہوئی۔

ادھر ریکسر لائن لیاری میں بھی رینجرز کا جرائم پیشہ افراد سے ٹاکرا ہوا ۔ مقابلے میں تین گینگسٹر کو ہلاک کر دیا گیا ۔مارے جانے والے ملزمان کے نام علی عرف جھٹ پٹ، امیر بخش اور خدا بخش معلوم ہوئے۔ ملزمان 74 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ایمز ٹی وی(کوئٹہ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان ميں دہشت گردي کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ایف سی نے ہزار گنجي اور چمن ميں کارروائي کے دوران سات دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں  اسلحہ اور بارود قبضے ميں لے ليا۔

ایف سی کے مطابق پکڑے گئے اسلحے ميں ستاون مارٹر گولے، تين کلو بارودي مواد، دو ايس ايم جي، نو ميگزين اور ہزاروں راؤنڈز شامل ہيں۔ صوبائي وزيرداخلہ سرفراز بگٹي نے پريس کانفرنس ميں بتايا کہ کارروائي کے دوران سات تخريب کاروں کو گرفتار کيا ہے، جنہوں نے تئيس مارچ کو دہشت گردي کي منصوبہ بندي کي منصوبہ بندي کررکھي تھي۔

وزير داخلہ نے بتايا کہ بلوچستان ميں فوجي آپريشن نہيں ہورہا، کيونکہ دہشت گرد اب بڑي کارروائياں کرنے کے قابل نہيں رہے، صوبے ميں ہونے والي تمام کارروائياں پوليس اور ايف سي کررہي ہے

ایمز ٹی وی(لاہور) سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن کو ووٹ دینے والوں میں ن لیگ کے دو صوبائی رکن بے نقاب ہو گئے۔ دونوں ایم پی ایز نے ذاتی رنجشوں کا بدلہ ندیم افضل چن کو ووٹ دے کر چکا دیا۔

سینیٹ الیکشن کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کو ووٹ ڈالنے والے نون لیگ کے ارکان کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ فیصل آباد سے صوبائی رکن رانا شعیب ادریس نے تھانہ حملہ کیس میں مدد نہ کرنے کا غصہ ندیم چن کو ووٹ دے کر نکالا جبکہ ندیم افضل چن کو ووٹ دینے والے دوسرے ایم پی اے کا تعلق بھی پی پی 59فیصل آباد سے ہی ہے صوبائی رکن عارف محمود گل بھی جعلی ڈگری کے مماملہ پر قیادت کے عدم تعاون پر ناراض تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا رانا شعیب اور عارف گل کو بغاوت پر اکسانے میں آزاد رکن احسن فتیانہ نے اہم کر دار ادا کیا۔ احسن فتیانہ تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ بھی معاملہ کی جڑ تک پہنچ گئے اور ایسے مزید ارکان کی تلاش جاری ہے جنہوں نے پارٹی لائن کے برعکس ووٹ ڈالے۔ کمیٹی نے دونوں باغیوں کی اطلاع وزیر اعلی شہباز شریف کو دے دی۔ واضح رہے گزشتہ روز سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کو دس ن لیگی ارکان کے ووٹ پڑ گئے تھے جو مسلم لیگ ن کے لئے بڑا اپ سیٹ تھا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں بیس ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے مشروط طور پر تیار اور مرحلہ وار الیکشن کی تجویز سے دستبردار ہو گیا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمشن کی جانب سے دیے گئے نئے شیڈول پر بھی اعتراض کر دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے دی گئی تاریخیں مزید کم کی جائیں۔ آئینی دفعات کو پس پشت نہیں ڈال سکتے۔ عدالت نے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخاب پچیس اپریل کے بجائے دو مئی کو کرانے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمشن کا کام تھا جو اس نے نہیں کیا۔ کوئی عوام کو بتائے گا کہ بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے گئے؟۔ الیکشن کمشن کسی وفاقی یا صوبائی ادارے کے نہیں بلکہ آئین کے ماتحت ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن شیر افگن نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کو دو نئی پرنٹنگ مشینیں لے کر دے دی جائیں تو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو کرانے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں صوبوں میں مرحلہ وار الیکشن کرانے کی تجویز بھی واپس لیتے ہیں۔ عدالت نے نئی پرنٹنگ مشین فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمشن اور سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ اگلی سماعت 10 مارچ کو ہوگی

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس ڈیسک)اس ورلڈ کپ میں ہندوستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح سے ہمکنار ہو کر گروپ بی میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں پاکستان کو 150 رنز اور زمبابوے کو 73 رنز سے شکست دے کر 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ویست انڈیز کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ آج تک ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے بین الاقوامی ایک روزہ میچز کی تعداد 115 ہے جس میں ویست اندیز کا پلڑا بھاری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے 60 میچز جبکہ ہندوستان نے 52 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ ورلڈ کپ 1979 میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 9 وکٹوں سے، ورلڈ کپ 1983 میں 66 رنز سے ، ورلڈ کپ 1992 میں 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ہندوستان نے ورلڈ کپ 1983 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 80 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔1996 میں ہندوستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں اور ورلڈ کپ 2011 میں 80 رنز سے شکست کھانا پڑی۔ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے کالعدم تنظیم ’’جند اللہ‘‘ کے کمانڈر عبد الستار ریگی کو سرحد کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ ایران نے سرکاری سطح پر ستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ۔