Saturday, 02 November 2024

ایمزٹی وی (اسپورٹس) چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہالینڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ پول میچز کے بعد پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ایک مختلف ٹیم نظر آءی اور ڈچ کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سےعمربھٹہ، محمدعمران، عرفان اور رضوان نے گول کئے۔ پاکستان کےکپتان محمد عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2014 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عمران نے مختصراً گفتگو میں کہا ہے کہ ٹیم اچھا کھیلی اس لیے کامیابی ملی، پوری ٹیم فتح پربہت خوش ہے، محمد عمران کا کہنا تھا کہ بھارت میں تماشائیوں نے بھی بہت سپورٹ کیا ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) بالی ووڈ میں بنگالی حسینہ کے نام سے مشہور بپاشا باسو کی آ نے والی نئی ہارر فلم "الون" کا دہشت ناک مناظر پر مشتمل پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں بپاشا باسو ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جبکہ انکے مدِ مقابل مرکزی کر دار انڈین ٹی وی کے نامور ہیرو کرن سنگھ گروور ادا کررہے ہیں جو کہ انکی کیرئیر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ الون کی کہانی دو جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی ہے جنکا دھڑ پیدائشی طور پر آپس میں جڑا ہو اہے۔ تن سے جڑی یہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے بھی کرتی ہیں لیکن ایک بہن نامعلوم وجوہات کی بناء پر مرنے کے بعد بد روح کا روپ دھار کر دوسری بہن کا جینا مشکل کر دیتی ہے۔ بھو شان پٹیل کی ہدایات میں بننے والی سنسنی سے بھر پور یہ ہارر فلم 16 جنوری کو دنیا بھر سے عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اضافی بلوں کا معاملہ حل کرلیا گیا بجلی کا سرکلر ڈیٹہ 300 سے 400 ارب روپے ہے۔ حکومت کی بنیادی توجہ دریائے سندھ پر پانی سے سستی پن بجلی پیدا کرنے پر مرکوز ہے- انکا یہ بھی  کہنا تھا کہ اووربلنگ کی تین بنیادی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ آئندہ ماہ سے بجلی کے بل معمول کے مطابق ہوں گے۔ خواجہ آصف نےبتایا کہ تربیلا فور 2016 تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ تربیلا فائیو پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری کے لئیے 25 ارب روپے واپڈا اور گلگت بلتستان حکومت کے پاس موجود ہیں،  وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ داسو پاور پراجیکٹ کیلئے ابتدائی فنڈنگ مل چکی ہے اور کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے 23ویں اجلاس میں دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ اتھادی امدادی فنڈ کی مدت ختم ہونے بعد پاکستان کو رقم کی ضرورت پڑے گی -

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وفود نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی کہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی ضروریات کا خیال رکھا جاتا رہے گا۔

پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس نو اور دس دسمبر کو واشنگٹن میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری ڈیفنس ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل عالم خٹک نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت پالیسی پر سیکریٹری ڈیفنس کرسٹائن ای ورمتھ کر رہے تھے۔

اجلاس میں دونوں ملکوں نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں مسلسل مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام اور القاعدہ سمیت تمام دہشتگرد قوتوں کو شکست دینے کے لیے دوطرفہ تعاون بہت ضروری ہے۔

ایمزٹی وی (سیاسی) سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف ایم کیوایم کے کارکنوں نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ حیدرآباد میں ایم کیوایم زون کی جانب سے حیدر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اوردھرنا دیا گیا۔ مظاہرے اور دھرنے میں زونل انچارج نوید شمسی، راشد ممتاز، ایم این اے سید وسیم حسین اور ایم پی اے رانا انصار سمیت مرد و خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ایم کیوایم سکھر زون کے کارکنوں نے زونل انچارج سکھر شہزادہ گلفام کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میرپورخاص میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج مجیب الحق نےکہا کہ جاگیردار اور سرمایہ دار نہیں چاہتے کہ متحدہ کا پیغام دیگر صوبوں تک پھیلے۔نوابشاہ کے پراٹا چوک پرمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے سے ایم کیوایم نوابشاہ کے جوائنٹ زونل انچارج راؤ ساجد اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسکے علاوہ دادو، ٹنڈواللہ یار اور خیرپور سمیت سندھ کے دیگر چھوٹے بڑےشہروں میں بھی ایم کیوایم کےرہنما باؤمحمد انور کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ملتان میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر مقتول کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ کینیا کی ٹیم کے دورہ سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان میں امن ہے، پابندی کا شکار سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹھیک کرانے کے لئے بورڈ نے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کینیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا امکان بڑھے گا۔ شہریار خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے پابندی کے شکار دونوں آف اسپنرز کو چنئی بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا ہے-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک )  افغانستان کے شہر کابل میں مشہور کنگ فو اسٹار بروس لی کے ہم شکل افغانی عباس علی زادہ کی تصاویر اور وڈیو کی آج کل انٹر نیٹ پرموجود ہیں -۔انٹر نیٹ پر موجود تصاویر میں عباس بروس لی کی فائٹنگ اسٹائل کی کاپی کرتا نظر آتا ہے ، عباس کا ہئیر اسٹائل بھی بروس لی جیسا ہی ہے ۔عباس کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ اسٹار بننا چاہتا ہے ، وہ نن چک سے کنگ فو کی پریکٹس بھی کرتا ہے

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) پاک ، امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس ختم ہوگیا، امریکا نے شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے کی، پاکستان کے سیکریٹری دفاع بھی انکے ہمراہ موجود تھے، اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں قیام امن و استحکام اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کو شکست دینے کے لیے دو طرفہ تعاون ضروری ہے۔ امریکا نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کی اہمیت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ آپریشن کے نتیجے میں جنگجوئوں کی کمر ٹوٹی ہے۔اس موقع پر امریکا نے پاکستانی وفد کو آگاہ کیا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قیام کا مقصد افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت کرنا اور القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کے خدشات کو روکنا ہے، پاک، افغان، سرحد پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی جانب سے پاکستان کو بھرپور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کیمطابق بھارت میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں، یہ ایسے پاکستانی شہریوں کی تعداد ہے جنکے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے اسکے باوجود وہ واپس پاکستان نہیں آئے۔ راجیہ سبھا میں اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہا کہ 31 دسمبر 2013 تک بھارت میں 15179 پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پزیر تھے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹرا دوسرے نمبر پر جہاں سب سے زیادہ پاکستانی ٹھہرے ہیں جنکے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ راجستھان میں 8500 پاکستانی غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ مہاراشٹرا میں 2023، مدھیہ پردیش (1,779) گجرات (1,694) اتر پردیش (341) اور مغربی بنگال میں (220) پاکستانی غیر قانونی قیام پزیر ہیں۔ ان ریاستوں میں راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن نارائن لال پنچاریا نے یہ سوال کیا کہ گزشتہ دس سال میں بھارت آنے والے ان پاکستانیوں کی تعداد بتائی جائے جو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود واپس اپنے وطن نہیں گئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 2013 میں 74,569 پاکستانی بھارت پہنچے جبکہ 58 کواسی سال ملک بدر کیا گیا ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک  ) جنوبی افریقا میں انسانی اسمگلنگوں کے چنگل سے30ایشیائی باشندوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا،ان میں پندرہ پاکستانی اور پندرہ بنگلادیشی ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی اورایک سوئس شہری کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے متاثرین کے خاندانوں سے دس لاکھ پاکستانی روپے کے عوض فی متاثرہ شخص کی رہائی کی پیش کش کردی- ان پر الزام ہے کہ انہوں نے30 ایشیائی باشندوں کی اسمگلنگ کی۔ ٹونگا پولیس کے ترجمان کے مطابق ان دونوں کے پاس سے 15 بنگلا دیشی شہری اور 15 پاکستانی شہری برآمد ہوئے جو انسانی اسمگلنگ کے متاثرین تھے ۔مشتبہ افراد کو انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا جس کے ذریعے متاثرین کو منتقل کیا جاتا تھا۔