Saturday, 02 November 2024

ایمزٹی وی (لاہور)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن نے انسداد دہشت گردی  کی عدالت میں 8 صفحات پر مشتمل چالان پیش کیا جس میں واقعے کا ذمہ دار پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور سمیت 50 افراد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ خرام نواز گنڈاپور سمیت 7 ایسے افراد ہیں جو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں17 جون کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر سے بیرئیر ہٹانے کے معاملے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں  14 افراد جاں بحق جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں کوئلے کی کان میں اچانک لگنے کی آگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 52 زخمی ہو گئے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔

چین دینا میں کوئلے کا سب سے بڑا صارف ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں ہر سال بڑی تعداد میں کان کن ہلاک ہو جاتے ہیں، گزشتہ برس بھی چین میں کوئلے کی کان کے 589 حادثات ریکارڈ کئے گئے جن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو ئے جب کہ 2012 میں اس سے 24 فیصد زیادہ حادثات رونما ہوئے۔

ایمز ٹی (وی لاھور)

عارفانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ مجھے عارفانہ کلام سے محبت ہے ، آج مجھے جو مقام اور شہرت حاصل ہے وہ صرف اور صرف عارفانہ کلام کی بدولت ہے -

 انھوں نے مزید کہا کہ میں چاہ کر بھی  ،صوفی اور عارفانہ کلام سے دور نہیں رہ سکتی ۔ انھوں نے کہا کہ عارفانہ کلام میں ایک اثر ہے اور جب بھی میں عارفانہ کلام پیش کرتی ہوں تو مجھ پر ناقابل بیان کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سابق صدرپرویزمشرف نےکہاہےکہ میرے خلاف غداری کےالزمات سیاست زدہ ہیں میرےخلاف کاروائی کر کے مجھہ سےبدلہ لیا جارہاہےسابق صدرپرویزمشرف نےبرطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویودیتےوقت کہاکہ مجھ پرالزامات لگاےگے ہیں جوکہ پوری طرح سیاست ذدہ ییں مجھےنشانہ بنایاجارہایےمجھےپورایقین ہےکہ جیت حق وانصاف کی ہی ہوگی۔پرویزمشرف نےکہاہےکہ ملک کےاپنےمسائل اوراپنےحالات ہیں ملک کو اپنےحالات کے مطابق چلناچاہیے۔ پرویزمشرف کاکہناہےکہ میں جمہوریت پرپورابھروسہ رکھتاہوں ان کایہ بھی کہناہےکہ پاکستان میں لندن یاامریکہ جیسی جمہوریت نافزنہیں کی جاسکتی۔

ایمزٹی وی: اقوام متحدہ میں جنوبی ایشیا کی خواتین  کے حقوق کی سفیر منتخب ہونے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بھارت میں ’ثانیہ مرزا‘ بننا بہت ہی مشکل کام ہے، ایک خاتون ہونے کی وجہ سے مجھے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر میری جگہ کوئی مرد ہوتا تو اسے ان میں سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا ہی نہ پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری موجودہ حکومت خواتین کے ساتھ معاشرے میں ہونے والے امتیازی سلوک کے حوالے سے بات کر رہی ہے لیکن ہمیں اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بھارت میں جنسی برابری کو اگرچہ سب تسلیم کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس حوالے سے بات کرتے ہیں اور کچھ خاموش رہتے ہیں اور میں نے بولنے کا انتخاب کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ایک دن سب برابری کی بات کر رہے ہوں گے اور خواتین کے ساتھ عام چیزوں جیسا سلوک نہیں روا رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ تفریقی سلوک روا رکھا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے، اس سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مردوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ خواتین بھی اپنے کاموں کے لئے باہر جانا چاہیں تو جا سکتی ہیں اور خواتین کو بھی اپنی طاقت کا ادراک ہونا چاہیئے۔

ایمزٹی وی:  سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے گزشتہ روز فارنسک ڈویژن سندھ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ جرائم کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے مختلف پہلوئوں پر غور کررہی ہے جن میں قانونی اسلحے کی فارنسک لیب میں رجسٹریشن بھی شامل ہے، انھوں نے بتایا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ سے چلے ہوئے 2کارتوس نمونے کے طور پر فارنسک لیب میں بطور بلیسٹک سگنیچر جمع کرانے ہوں گے اور اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلر اور اسلحہ خریدنے والے شہری کو خود پیش ہو کر اپنے کوائف بمہ اسلحہ لائسنس کی نقول فارنسک لیب میں جمع کرانا ہوں گے، قانونی اسلحے کے بیلاسٹک سگنیچر جرائم کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحے کی شناخت میں معاون ہوں گے۔

اس طرح جرائم کی وارداتوں میں لائسنس یافتہ اسلحے کے استعمال کا امکان کم رہ جائے گا،غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے صوبے کے داخلی و خارجی راستوں پر پختہ چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی ، ان چیک پوسٹوں پر پولیس ، رینجرز اور ایکسائز اہلکار24 گھنٹے تعینات ہوں گے، محکمہ پولیس سمیت تمام اداروں میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کی ہر طرف گرفتاریاں ہو رہی ہیں، کراچی میں12 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہیں لیکن اب تک صرف  25فیصد لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیے گئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری داخلہ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے آغاز سے اب تک وفاقی حکومت کی جانب سے مالی یا کسی قسم کا سازو سان فراہم نہیں کیا گیا۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

بنگلہ دیش کے سابق وزیر اور سینیئر سیاست دان عبدالطیف صدیق کو حج پر تنقید کرنے کے بعد امریکہ سے ملک آمد پر ڈھاکہ میں گرفتار کر لیا گیا ۔

صدیق کی گرفتاری کا مطالبہ اس وقت کیا گیا ہے جب صدیق نے ستمبر میں نیویارک میں ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’حج کے بالکل خلاف ہیں۔‘

ان کے اس بیان کے بعد بنگلہ دیش عوامی لیگ نے ان سے ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت واپس لے لی تھی اور مذہبی جماعتوں نے ان کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

بنگلہ دیش کے سابق وزیر عبدالطیف صدیق کی اس تقریر کے بعد اسلامی تنظیم حفاظتِ اسلام نے ان کو ’مرتد‘ قرار دے دیا۔

تاہم عبدالطیف صدیق نے  کہا کہ انھوں نے یہ بات  غیر رسمی نشست کے دوران کہی تھی نہ کہ کسی بڑے مجمعے کے سامنے۔

 ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں نرسز نے گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں نرسز کو ڈاکٹروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعے کے بعد انہوں نے ہڑتال کر دی تھی جس کے بعد نرسز نے کام بند کر دیا اور دھرنا دے دیا۔سیکرٹری ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اب ڈاکٹرز کی جانب سے تحریر معذرت کے بعد ینگ نرسز نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے ۔ تحریری معذرت اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی تحریری ضمانت کے بعد ہرتال ختم کی گئی ہے  اور نرسز نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

 ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) 2روزہ سارک سربراہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہو چکی ہے جس میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیب، افغانستان اور سری لنکا کے سربراہان شریک ہیں۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 18ویں سارک سربراہ کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سارک ممالک میں مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی ہونی چاہیئے، سارک ممالک کی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے، قدرتی آفات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سےبچنےکے لئے سارک رکن ممالک میں معلومات کاتبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے،  ہمیں ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، سارک رکن ممالک کو   تعلیم صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک دوسر ے سے تعاون کرنا ہوگا، تیل اور گیس کی فراہمی کے لئے گیس پائپ لائن پر بھرپور  توجہ دینی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے سارک کو رکن ممالک میں اعتماد کی فضاء کو فروغ دینا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک  کو بہت اہمیت دیتا ہے، دنیا کی آبای کا ایک چوتھائی سارک ممالک میں بستی ہے جب کہ سارک ممالک کو  بھوک، غربت، افلاس اور جہالت  جیسے مسائل کا سامنا ہے جب کہ مضبوط رابطے کے فقدان کی وجہ سے تجارتی حجم نہایت ہی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطے میں نوجوانوں کی ایک بہت ہی بڑی تعداد ہے لیکن مضبوط رابطے کے فقدان کی وجہ سے تجارتی حجم نہایت ہی کم ہے، سارک کو رکن ممالک میں اعتماد کی فضاء قائم کرنی چاہیئے اور ویزہ شرائط میں نرمی سے خطے میں اقتصادی تعاون کی شرح بڑھ سکتی ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا  اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے نیپالی حکومت اور عوام کا سارک کانفرنس کے کامیابی سے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور 19 ویں سارک کانفرنس پاکستان میں منعقد کرانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف  کی سارک کانفرنس کے دوران  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات متوقع نہیں ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 سعودی عرب کےمغربی صوبے دمام میں پاکستانی شہری سیف الرحمان کا منشیات اسمگلنگ کیس میں سر قلم کردیا -  ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ سعودی حکام  کے مطابق سیف الرحمان منشیات کی بڑی مقدار اپنے پیٹ میں چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کا سر قلم کیا گی