ایمز ٹی وی (چترال) چترال سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان رحمت عزیز چترالی نے ایک ایساسافٹ ویر بنا لیا ہے جس کے ذریعے چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں میں تحریر کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے ، اس سافٹ ویر اپنی نوعیت کا ایک عالمی ریکارڈ قائم کرلیا،رحمت عزیز چترالی کے لئے ادبی حلقوں نے حکومت پاکستان سے کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی کی سفارش کی ہے، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر ڈیزائنر اور کمپیوٹر سائنسدان رحمت عزیز چترالی نے ایک ایسا مفت سافٹ ویر ایجا د کیا ہے کہ جس کی مدد سے اردو، کھوار، توروالی، گاوری، اوشوجی، شینا، بلتی، دامیڑی، پالولہ، انڈس کوہستانی، ہندکو، پنجابی، بلوچی، براہوی، گوجری، ڈوماکی، فارسی، یدغہ، پوٹھوہاری، اُرمڑی، مداک لشٹی، چترالی، سرائیکی، بدیشی، بٹیری، گورو، کالام کوہستانی، آئیر، چیلیسو،دری، گواربتی اورکامویری جیسی غیرتحریری زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے، رحمت عزیز چترالی کا تیار کردہ یہ دنیا کا واحد سافٹ ویر ہے کہ اس کی مدد سے بے شمار زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے جوکہ رحمت عزیز چترالی کا اپنے پیارے وطن پاکستان اور اس میں بولی جانے والی زبانوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ،اور اس سافٹ ویر کو رحمت عزیز چترالی نے مفت پیش کرکے اپنی زبان دوستی کا ثبوت دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے ٹریفک نظام میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےمنظم ٹریفک مہذب معاشروں کی پہچان ہوتی ہے اور اِس کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے حوالے سے اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اگر دھاندلی کی تحقیقات ہوئیں تو ہم بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے کا علم نہیں، دھرنوں کے باعث صرف اور صرف ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
ایمزٹی وی: اسی لیے خفیہ سرکاری دستاویزات سے لے کر تجارتی اداروں کی کاروباری معلومات تک ان ہی کمپیوٹروں میں محفوظ کی جاتی ہیں۔ اس تیکنیک کو جو اصطلاحاً ’’ ایئر گیپ‘‘ کہلاتی ہے، ڈیٹا کو ہیکروں کی دسترس سے بچانے کا محفوظ ترین راستہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ایک تجربے کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے ان الگ تھلگ مشینوں سے بھی ڈیٹا چُرایا جاسکتا ہے۔
یہ تجربہ اسرائیل کی بن غوریون یونی ورسٹی کے سائنس دانوں نے کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایک سوفٹ ویئر ڈیزائن کیا جو ’ کِی اسٹروکس‘ کو محسوس کرسکتا ہے۔ یہ سوفٹ ویئر کی اسٹروکس کو محسوس کرنے کے بعد ایف ایم ریڈیوسگنلز کے ذریعے ریسیور کو منتقل کردیتا ہے۔ یہ سگنل کمپیوٹر کے گرافک کارڈ میں سے خارج ہوتے ہیں۔ ان سگنلز کو مختصر فاصلے پر موجود ایف ایم سگنل ریسیور کا حامل موبائل فون پکڑ لیتا ہے۔
بعدازاں ڈیٹا میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ تجربے کے دوران کمپیوٹر کے ماہرین نے ایک مشہور کورین کمپنی کی گیلیکسی سیریز کا موبائل فون سیٹ استعمال کیا جو پاکستان میں بھی عام دستیاب ہے۔ ریڈیو سگنلز کے ذریعے ہیکنگ کے لیے ضروری ہے کہ کمپیوٹر میں اسرائیلی ماہرین کا ڈیزائن کردہ یا اسی نوع کا سوفٹ ویئر انسٹال ہو۔ یہ پہلا موقع ہے جب موبائل فون کو کمپیوٹر ہیکنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔
اسی لیے خفیہ سرکاری دستاویزات سے لے کر تجارتی اداروں کی کاروباری معلومات تک ان ہی کمپیوٹروں میں محفوظ کی جاتی ہیں۔ اس تیکنیک کو جو اصطلاحاً ’’ ایئر گیپ‘‘ کہلاتی ہے، ڈیٹا کو ہیکروں کی دسترس سے بچانے کا محفوظ ترین راستہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ایک تجربے کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے ان الگ تھلگ مشینوں سے بھی ڈیٹا چُرایا جاسکتا ہے۔
اسرائیلی ماہرین نے اپنی تحقیق گذشتہ دنوں منعقدہ ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے میں مجرمانہ ذہن رکھنے والے ملازمین کے لیے ادارے کا حساس ڈیٹا چُرانا مشکل نہیں۔ وہ بس کمپیوٹر میں اسی طرح کا سوفٹ ویئر انسٹال کریں گے، جیسا کہ انھوں نے ڈیزائن کیا ہے، اور تمام ڈیٹا ان کے موبائل فون میں منتقل ہوجائے گا۔
ماہرین اس حقیقت سے پہلے ہی واقف ہوچکے تھے کہ کمپیوٹر مانیٹر سے خارج ہونے والے برقی مقناطیسی سگنلز پکڑے جاسکتے ہیں اور ان کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اسکرین پر کیا دکھائی دے رہا ہے۔ ہیکرز نے کمپیوٹر مانیٹرز کو ریڈیو فریکوئنسی ٹرانسمیٹر میں بدل دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ان گنت کمپیوٹروں میں ریڈیو فریکوئنسی ڈیوائسز نصب کررکھی ہیں جن کے ذریعے معلومات چُرائی جاتی ہیں۔
ریڈیو سگنلز کے ذریعے ڈیٹا چرانے کا عمل سست رفتار ہے۔ 3 سے 22 فٹ کے درمیانی فاصلے پر ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار محض 60 بائٹس فی سیکنڈ تھی۔اس کے باوجود یہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی خطرناک ہے،کیوں کہ کوئی اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے قریبی کمپیوٹر سے ڈیٹا چرا کر کسی اور ہیکر کو بھی بھیج سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوع کی ہیکنگ سے بچنے کا فی الحال ایک ہی طریقہ ہے کہ جس کمپیوٹر میں حساس معلومات محفوظ کی گئی ہیں اسے دھاتی کنٹیر میں رکھا جائے۔ کنٹینر کی دیواریں اتنی موٹی ہوں کہ ان میں سے ریڈیائی لہریں نہ گزر سکیں۔
(ایمز ٹی وی) آسٹریا کے شہر ویانا میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کسی نتیجے پر اتفاق نا ہونے کے بعد تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر جامع معاہدے کے لیے حتمی مدت میں 30 جون 2015 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے مذاکرات کے اختتام پر کہا تھا کہ 24 نومبر کی نصف شب تک کی مہلت تک جامع معاہدے پر اتفاق ممکن نہیں تھا۔
اب دسمبر میں اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
ایران کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق حتمی معاہدے طے کرنے کی مہلت 24 نومبر کو ختم ہو گی، آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری بات چیت میں مذاکرات کاروں نے پیر کو پیش رفت کے لیے آخری کوشش کی۔
اس سے قبل اتوار کو یہ کہا گیا تھا کہ اب بھی اختلافات برقرار ہیں اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو یہ تجویز دی تھی کہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق حتمی معاہدے طے کرنے کی مہلت یا ’ڈیڈ لائن‘ میں توسیع پر غور کیا جائے۔
امریکہ کے صدر براک اوباما نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جامع جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے کا تعلق اس بات سے ہے کہ ویانا میں جاری بات چیت کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
صدر اوباما نے اتورا کو اعتراف کیا تھا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان اہم معاملات پر اختلاف موجود ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو متنبہ کر چکے ہیں کہ اگر بقول اُن کے کوئی برا معاہدہ ہوا تو یہ ایک ’تاریخی غلطی‘ ہو گی۔
اقوام متحدہ کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ،چین، برطانیہ، فرانس اور روس کے علاوہ جرمنی پر مشتمل ’فائیو پلس ون‘ کے نام سے چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان اس سے قبل ایک عبوری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت تہران کو یورینیم کی افژودگی کی سطح میں کمی لانے پر ایران کے خلاف عائد تعزیرات میں نرمی کی گئی تھی۔
رواں سال جولائی میں بھی معاہدہ طے نا ہونے کے باعث ایران کے جوہری پروگرام کے لیے ایک جامع معاہدے کے لیے 24 نومبر کی ’ڈیڈ لائن‘ مقرر کی گئی تھی۔
امریکہ اور مغربی ممالک کا ایران پر الزام ہے کہ تہران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے لیکن ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے اور اس کا موقف رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔
عالمی برادری اور ایران گذشتہ ایک برس سے کسی ایسے معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں جس سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔
معاہدہ ہو جانے کی صورت میں عالمی برادری کی جانب سے ایران پر عائد بہت سی معاشی پابندیوں کو ہٹا لیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی: سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ پر تعینات پولیس اہلکار نے کار سوار شہری کو روک کر اس کی تلاشی لی اور اس دوران گاڑی میں موجود لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ شہری سے لوٹ مار کرنے والا اہلکار وردی میں ملبوس پولیس سب انسپکٹر تھا جبکہ اس کا ساتھی سادہ لباس میں ملبوس تھا جو لوٹ مار کے بعد باآسانی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
پولیس گردی کا شکار ہونے والی شہری کی جانب سے واقعہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے تاہم واقعہ پر پولیس حکام کاکہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس اہلکار کی شناخت کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (سرگودھا) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نرسری وارڈ میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جبکہ دو کی حالت نازک ہے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد گزشتہ 6 دنوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ امدادی ٹیم ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے۔واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو معطل کرکے فوری امدادی ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کیا تھا جو تاحال نہیں پہنچ سکیں ہیں۔
ایمزٹی وی: کراچی کےعلاقے رنچھوڑ لائن میں واقع لکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب حکومت نے 30نومبر کے جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل سے دی ہے،تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسہ کے لئے پولیس کو مکمل غیرمسلح رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے پاس صرف لاٹھیاں ہوں گی، اورشدید ہنگامہ آرائی اور قانون کی حدود کو پامال کرنے کی صورت میں آنسو گیس شیل اور ربڑ بلٹس استعمال ہوں گی۔
ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں بیماری اور بھوک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی ایک بچے کی ہلاکت کے بعد پچپن روز میں ہلاکتیں 117 ہو گئیں ۔ طبی سہولیات کی عدم فراہمی بھی بچوں کی جان کی دشمن بنی ہے ۔ سیکڑوں دیہات میں لوگ بھوکے اور پیاسے ہیں تاہم انتظامیہ گندم تقسیم کرنے میں بری طرح ناکام ہے ، کئی گاؤں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے ۔ امدادی اشیاء پانی ، خوراک اور دواؤں کے منتظر بے بس لوگوں کا صبر جواب دے دیا اور چھاچھرو کے متاثرہ لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ ریلیف کی گندم کو ملی بھگت سے فروخت کیا جا رہا ہے۔