Saturday, 02 November 2024

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)

سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں فرانزک لیبارٹری کا دورہ کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سیکریٹری داخلہ کو شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی-  سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ کراچی میں 9 لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان موجود ہیں ، پولیس کے علاوہ بھی صوبائی حکومت کے دیگر محکموں میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

 ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کے  انھیں اسلام آباد میں آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث دل کی تکلیف ہوئی جبکہ شیلنگ سے پھیپھڑے اور گلا شدید متاثرہوا - لیکن بدقسمتی ہے کہ ہمارے سیاسی نظام میں جھوٹ، بددیانتی اور تہمت بہت ہے اور مخالفین کی جانب سے پہلے ہی ڈیل کا فتنہ اور ہنگامہ مچا رکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی میں مزار قائد پر 25 دسمبر کے طے شدہ جلسے تک کسی پروگرام کا ناغہ نہ کیا جائے اور 5 دسمبر کو سرگودھا، 14 دسمبر کو سیالکوٹ اور 21 دسمبر کو مانسہرہ  جلسے میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود شرکت کروں گا۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہچور چور کا حساب نہیں کرتا  جب کہ تحریک انصاف لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لائے گی۔29 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے اور اس دن کوئی بڑا ایکشن نظر آرہا ہے جب کہ تحریک انصاف اب 14 اگست والی جماعت نہیں یہ بدل چکی ہے اور ہمارے کارکنان اب پولیس سے مار نہیں  کھائیں گے۔عمران خان نےکہا کہ حکومت نے مجھے، شاہ محمودقریشی، جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خبرپختونخوا کو بھی اشتہاری قرار دے دیا جب کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف اسلام آباد کو بند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پولیس بھی قانون کے مطابق چلے وہ کوئی نوازشریف کی ملازم نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، حکمران جیلوں میں ڈالنے سمیت جو مرضی کرلیں ہم مقابلہ کریں گے، 30 نومبر کو حکومت شیلنگ کرے یا کچھ اور لیکن ان کا آخری دم تک مقابلہ کروں گا، 29 نومبر کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ اس دن کوئی بڑا ایکشن نظر آرہا ہے، ظلم کرنے والوں کو نہیں بھولیں گے اور ایک ایک کو سزا دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک کی تحریک جلد پورے ملک میں پھیل جائے گی جبکہ شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ خیبرپختونخوا میں جلسہ کرکے دکھائیں وہ اب پنجاب میں بھی جلسہ نہیں کرسکیں گے، نوازشریف نے اگر ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے ہیں وہ بھی ایک جلسہ کرکے دکھائیں۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا درس دینے والوں نے خود سپریم کورٹ پر حملہ کیا، جعلی وزیراعظم عوام سے خوفزدہ ہیں اگر میں وزیراعظم ہوتا تو ان کو احتجاج کا پورا حق دیتا۔

 ایمز ٹی وی (گلگت)  گلگت بلتستان کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نجی ٹی وی چینل جیوکے مالک میرشکیل الرحمان کو 26سال قید اور 13لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق توہین آمیز پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کی جائیداد اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا اور اِس سلسلے میں احکامات آئی جی سندھ ، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو جاری کردیئے گئے ہیں ۔میرشکیل الرحمان کے علاوہ ڈاکٹرشائستہ لودھی ،وینا ملک اور اُن کے شوہر اسد پرویز خٹک کیخلاف بھی فیصلہ سنایاگیا۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

خیبر ایجنسی:  قبائلی علاقے خیبرایجسنی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹیرورکس آگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے دو اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

 پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع نے بھی ایف ڈبلیواو کے دو اہلکاروں کے پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کے قریب لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انتظامیہ نے شبہ ظاہر کیا  ہے کہ اہلکاروں نے طور خم بارڈر کراس کر لیا ہے۔

واضع رہے کے سیکورٹی فورسسز اور انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکہ میں گرینڈ جیوری نے ملزم پولیس اہلکار ڈیرن ولسن کو بے گناہ قراردیتے ہوئے فرد جرم عائد نہیں کی اور کہا ہے کہ ولسن پر جرم ثابت نہیں ہوا جب کہ اس نے چور سمجھ کر 18 سالہ مائیکل براؤن کے سینے میں 5 گولیاں اتاریں۔  جبکہ پولیس اور متاثرہ خاندان کے افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں بھی پھینکی جس پر پولیس نے مظاہرین کو  منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا -

 ایمز ٹی وی (لاہور) بادامی باغ ریلوے سٹیشن لاہور پر کارگو ٹرین کے افتتاح کے موقع  پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے محنتی افسران کی کاوشوں سے کارگو ایکسپریس بحال کر دی گئی ہے۔ کارگو ایکسپریس چلنے سے 24 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہوگا۔  انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو 30 نومبر جلسہ کے لئے قانون کے مطابق پرامن رہنے کی تحریری ضمانت دینا ہوگی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں جبکہ دھرنے والے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انکا کہنا ےھا کہ عمران خان حکومت کے مدمقابل ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے پاکستانی معیشت کو بڑا ٹیکہ لگایا ہے۔ وہ اونچی آوازوں سے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ لوگوں کا مسئلہ امن وامان اور صاف پانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو امن وامان کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا تاہم تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے قانون کے مطابق پرامن رہنے کی تحریری ضمانت دینا ہوگی۔عمران حسد کی آگ سے خود کو نکالیں ورنہ جلتے جلتے خاک ہو جائیں گے۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)

 چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ذوالفقار احمد کوگزشتہ ہفتے شدید بخار کے بعد فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ذوالفقار کے منہ اور ناک سے خون بہنے پر خطرناک ایبولا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

آج الائیڈ ہسپتال کی جانب سے ایبولا وائرس میں مبتلا ذوالفقار احمد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد میں ایبولا کے مشتبہ مریض کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے  محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایبولا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریض سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائے-

جبکہ منگل کی صبح تک عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں بھی متوقع طور پر چنیوٹ پہنچ جائیں گی

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ  برصغیر میں امن چاہتے ہیں ، مسائل مذاکرات سے حل کرناچاہتے ہیں ،سارک کانفرنس میں بھارت تلخی کم کرے ، پاکستان آج بھی بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتاہے ،بھارت سے عزت ووقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ، انکا کہنا تھا کہ امیدہے کہ بھارت سے دوطرفہ تعلقات بہترہوں گے ۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے بتایاکہ خطے میں امریکی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں ،  امن اور معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں ، دنیا میں ایک سپر پاور ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں ،داعش کو شام میں حکومت کیخلاف بنایاگیاتھا لیکن آج وہ اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ،داعش کے لوگوں کو جنیوامیں ملاقات کے لیے کیوں بلایاگیاتھا؟وزیردفاع نے کہاکہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں ، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کو کردار اداکرناہو گا۔اُنہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نواز شریف آج سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے کھٹمنڈوروانہ ہورہے ہیں ،پاکستان نے دہشتگرری کے خلاف پاکستان نے بہت قربانیں دیں ، قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے جس دوران تمام شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں،دہشتگردی پر قابوپانے کے لیے پاکستان روس سے جدید اسلحہ خریدے گا۔خواجہ آصف کاکہناتھاکہ انتہائی پسندی اور توانائی پاکستان کے دوبڑے مسائل ہیں ، نواز شریف دوارب لوگوں کی خواہش کے مطابق امن چاہتے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ امریکہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف معاہدے کیے لیکن مستقبل میں جوبھی معاہدے کریں گے ، اپنی ضروریات کو مدنظررکھیں گے ، دودہائیوں سے امریکہ نے پاکستان پر اعتماد نہیں کیاگیا، تعلقات بہتر گہرے ہیں مگر تسلسل نہیں رہا، اب جوبھی معاہدے کریں گے ، اپنی ضروریات کو مدنظررکھیں گے ۔

 ایمز ٹی وی (ملتان) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ  حکومت الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے ،پرویز رشید بتائیں کہ وہ حکومت میں آنے سے پہلے کن جہازوں میں گھومتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری کمپنی پر اعتبار کرتے ہیں اور میری شوگر مل کسی بینک کی ڈیفالٹر نہیں ہے ،ہم ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور کاشتکاروں کا خیال رکھتے ہیں اس لیے کاشتکار ہماری کمپنی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ اس ہفتے وفاقی وزیراطلاعت پر ویز رشید کو لیگل نوٹس بھیجوں گا ،پر ویز رشید مجھ سے معافی مانگیں ورنہ انہیں حرجانہ ادا کرنا ہو گا۔