Friday, 01 November 2024

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک کائنات کے پس منظر سے آنے والی روشنی پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے 

گرد و غبار اور کہکشاؤں سے آنے والی روشنیوں سے ہونے والی مداخلت کو نفی کر دینے کے بعد دیکھا گیا کہ باقی ماندہ روشنی کے اندر ہلکی ہلکی لہریں پائی جاتی ہیں۔

سائنس دانوں نے جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ روشنی ان تنہا ستاروں سے آ رہی ہے جو کہکشاؤں کے تصادموں کے دوران کہکشاؤں سے خارج ہو گئے تھے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے پروفیسر جیمی بوک اس تحقیق کے مصنفین میں سے ایک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کہکشاؤں کے باہر سے آنے والی روشنی ایک قسم کی ’کائناتی دمک‘ ہے۔

اس سے قبل روشنی کی پیمائشوں سے معلوم ہوا تھا کہ آسمان میں اس سے زیادہ روشنی ہے جس کی توجہ کہکشاؤں سے آنے والی روشنی سے کی جا سکتی ہے۔

اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں: یا تو یہ دور افتادہ، قدیم کہکشاؤں سے آنے والی روشنی ہے، یا پھر اس کا ماخذ کہکشاؤں سے باہر پائے جانے والے ’آوارہ‘ ستارے ہیں

 سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس خلا میں موجود روشنی کی نیلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ان ستاروں سے آ رہی ہے جو کہکشاؤں سے باہر نکل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں موجود روشنی سے اندازہ ہوتا ہے کہ کہکشاؤں سے باہر بھی تقریباً اتنے ہی ستارے پائے جاتے ہیں جتنے کہکشاؤں کے اندر ہیں۔

ایمزٹی وی: بھٹ شاہ کے قریبی گاؤں وصی مراد شاہ سے قاضی احمد مجلس میں شرکت کے لیے جانے والے عزاداروں کی تیز رفتار بس ہالا قومی شاہراہ پر جانو واٹر اسٹاپ کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 بچے روزینہ، میسم، ثمینہ اور میر حسن جاں بحق ہوگئے جبکہ دلشاد، شہازیب، منیب اور بس ڈرائیور سمیت25 افراد زخمی ہوئے جنھیں تعلقہ اسپتال لے جایا گیا۔ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی اسپتال پہنچ گئی۔

افراتفری کے باعث ڈاکٹر وہاں سے غائب ہوگئے۔ مخدوم غلام محی الدین کے صاحبزادے مخدوم عمار کے کہنے پر ڈاکٹرز اور عملہ واپس پہنچا اور زخمیوں کو طبی امداد دی ۔ایک زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف مختصر وفد  کے  ہمراہ تین روزہ سرکاری دورےپر چین روانہ ہوگئے ہیں ۔ آٹھ رکنی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر حکام شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی چینی صدر اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں ۔ وزیر اعظم ایشیاء پیسیفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ اس دورے میں پینتیس ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )ایران میں مردوں کا والی بال میچ دیکھنے کے الزام میں گرفتار ایرانی نژاد برطانوی خاتون غنچہ قوامی کو

 رواں سال جون میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مردوں کا والی بال میچ دیکھنے سٹیڈیم گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ غنچہ نے اس سے پہلے گذشتہ اکتوبر میں قید تنہائی کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

غنچہ قوامی کے وکیل محمود علی زادہ طبطبائی نے بتایا تھا کہ غنچہ قوامی کو نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بظاہر غنچہ کو 20 جون کو میچ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس وقت وہاں خواتین کے میچ دیکھنے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا 

غنچہ کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا لیکن جب وہ دوبارہ اپنا سامان لینے گئیں تو انھیں پھر حراست میں لے لیا گیا۔

حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشنل کے مطابق ایران میں خواتین پر فٹبال میچ دیکھنے پر سال 1979 سے پابندی عائد ہے جبکہ سال 2012 میں اس پابندی میں والی بال میچوں کو بھی شامل کر دیا گیا۔

تنظیم کے مطابق 13 جون سے اس مسئلے پر دوبارہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایران اور برازیل کے مابین میچ کے دوران برازیل کی خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تاہم ایرانی خواتین کو اجازت نہیں مل سکی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ اپنے حقِ خودارادیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’کشمیری علیحدگی پسند نہیں ہیں وہ ایک زیرقبضہ علاقے کے لوگ ہیں جب اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔‘

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس تنازعے میں فریق ہے، تاہم انھوں نے بھارتی وزیرِ دفاع نے  اس بیان میں کہا کہ پاکستان یا تو حریت رہنماؤں کے ساتھ بات کرے یا پھر بھارت کے ساتھ، کو ناقابل قبول دلیل قرار دے 

دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرت کرنا ہوں گے جو خطے میں امن کے قیام، معاشی ترقی اور عوام کی بہبود کے لیےضروری ہیں۔ مگر ساتھ ہی انھوں نےیہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی شرط کو تسیلم نہیں کرتا۔

 بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اور حالات کو معمول کے مطابق لانا چاہتا ہے -

واہگہ بارڈر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہی فیصلہ کریں گے کہ انھیں اس ضمن میں بیرونی مدد کی ضرورت ہے یا نہیں۔۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی سے  اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام چیف الیکشن کمشنر کے لئے پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اور جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اجمل میاں اور رانا بھگوان داس اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کے نام پیش کئے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاکستان نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائی میں لشکر اسلام اور دیگر شدت پسند گروپوں کی حمایت کر دی-

 اس کے علاوہ تمام مجاہدین جنھوں نے امیر تحریک طالبان پاکستان فضل اللہ خراسانی سے بیعت کی ہے انتظار میں ہیں۔‘

بیان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی رہبری شوریٰ نےکچھ عرصہ قبل مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کو معزول کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد آج تحریک کی شورٰی کی طرف سے باقاعدہ طور پر نئے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم نے نئے ترجمان کے ساتھ رابطے کے لیے نئی ای میل بھی جاری کی ہے۔ مبصرین کے خیال میں شاہد اللہ شاہد کی معزولی کے بعد پہلی مرتبہ تحریک نے نئے ترجمان کی تقرری میں اتنا وقت لیا ہے۔ اس سے قبل نئے ترجمان کے نام کا اعلان فوری طور پر کردیا جاتا تھا۔ بعض ماہرین اسے تحریک کو درپیش مشکلات کی عکاسی قرار دیتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈسیک) امریکہ میں اطلاعات کے مطابق تجربہ کار سفارت کار اور پاکستانی امور کی ماہر رابن رافیل کے خلاف وفاقی سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں

۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ رابن فیل کے خلاف کاؤنٹر انٹیلی جنس یا جاسوسی سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں اور ان کی سکیورٹی کلیئرنس یا خطرے سے پاک حیثیت کو واپس لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے گذشتہ مہینے شمالی واشنگٹن میں رابن رافیل کے گھر کی تلاشی لی تھی جبکہ امریکی محکمۂ خارجہ میں ان کے دفتر کا بھی معائنہ کیا تھا۔واشنگٹن کی سفارتی اور ماہرین کے حلقوں میں اہم مقام رکھنے والی رافیل کو گذشتہ مہینے انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا تھا اور گذشتہ ہفتے محکمۂ خارجہ نے ان کے نوکری کے معاہدے کی تجدید نہیں کی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  امریکہ نےترکی کے ساتھ شام کی سرحد کے قریب خراساں گروپ کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں گاڑیاں اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان حملوں میں کئی شدت پسند اور دو بچے ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کی یہ تنظیم شام میں تشدد کے واقعات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو سرمدہ میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں ان عمارتوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جنھیں تربیت اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا

اہلکار نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ فرانسیسی شدت پسند فضائی کارروائی میں ہلاک ہوئے یا نہیں لیکن ’میرے خیال میں نشانہ بنے۔‘

خراسان گروپ کے بارے میں کم ہی معلومات سامنے آئیں ہیں لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے

تجربہ کار جنگجوؤں پر مشتمل ہے جو القاعدہ کے شام کے شاخ النصریٰ فرنٹ میں گل مل گیا ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ گروپ بشارالاسد کی حکومت کو گرانے کے بجائے مغربی ممالک پر حملوں کے لیے شام کی سرزمین کو اپنے ٹھکانے کے طور استعمال کر رہا ہے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک )

عالمی پولیس کی تنظیم انٹرپول کا کہنا ہے کہ کئی افراد عراق اور شام میں شدت پسند گروہوں کے شانہ بشانہ لڑنے کی غرض سے کروز شپس کے ذریعے جاتے ہیں-

تنظیم کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں میں سفر کرنے کے لیے سخت چیکنگ کو کروز شپس کے لیے اختیار کیا جائے اس سے پہلے کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن جائے۔

مناکو میں بات کرتے ہوئے انٹرپول کے سربراہ رونلڈ نوبل نے کہا کہ ملکوں کو چاہیے کہ وہ ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے بارے میں معلومات لیں اور اس کے ساتھ بحری جہازوں سے سفر کرنے والوں پر بھی سخت نظر رکھیں۔

انٹرپول کے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر پیئر شینٹ ہیلیئر نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا شدت پسند اب ہوائی جہاز کی بجائے دیگر طریقوں سے تصادم والے علاقوں کی جانب سفر کر رہے ہیں۔

’ان کو معلوم ہے کہ ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت ہوتی ہے اس لیے وہ کروز شپس میں سفر کرتے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا ’کروز شپس کا مختلف بندر گاہوں پر رکنے کی وجہ سے یہ شدت پسند سکیورٹی ایجنسیوں کی نظر میں آئے بغیر شام اور عراق تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایسے شواہد بھی ہیں کہ جنگجو خاص طور پر یورپ سے آنے والے افراد جہاد میں حصہ لینے کے لیے ترکی کے ساحلی شہر ازمیت پہنچتے ہیں۔

انٹرپول کا کہنا ہے کہ ان شدت پسندوں کو روکنے کے لیے ممالک میں مزید معلومات کا تبادلہ ہونا اہم ہے۔