ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوگان استنبول کے ضلع ایسینلر کی ایک مصروف سڑک کا دورہ کر رہے تھے جب انھوں نے ایک آدمی کو کیفے کی اوپری منزل پر تمباکو نوشی کرتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے اس شخص کو پولیس کے ذریعے اس پر جرمانہ کروایا- ترکی کی سرکاری عمارتوں سمیت شراب خانوں اور ریستورانوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔کیفے مالکان کو بھی تمباکو نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 2,680 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔اس واقعے کے بعد ناقدین نے صدر کو لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر الزام لگایا ہے-
ایمز ٹی وی (شمالی وزیرستان) شمالی وزیرستان میں خیبرون کی کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید پانچ شدت پسند مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطاق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے نری بابا میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ تخریب کاروں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ عسکری حکام کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔ تاحال پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آ سکا ہے، واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی خیبر ایجنسی کے علاقے جھانسی قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بھی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں باون پیسہ فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،جس کا اطلاق ماہ رواں کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کراچی کے صارفین اس اضافے سے مستثنٰی ہونگے۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مطابق سکھ یاتری منگل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے۔سکھ یاتری پاکستان کے دس روزہ دورے پر ہیں اور وہ ننکانہ صاحب میں ’بابا گرو نانک‘ کے یومِ پیدائش کی تقربیات میں شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ سکھ یاتری ایک ایسے وقت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے ہیں جب حال ہی میں واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں 55 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے درجنوں لوگ روزانہ واہگہ کے راستے یہ سرحد عبور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ واحد زمینی راستہ ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزراءاعلی، وفاقی وزرا سمیت عالمی اداروں کے حکام بھی شریک ہیں، جو ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے حوالے سے انسداد پولیو کی اسٹیرئنگ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کی نسبت پاکستان میں پولیو مہم میں مشکلات ہیں جس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اوراس کے لئے تمام اقدامات کریں گے، پاکستان کا ہربچہ عزیز ہے اور کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت کو جرم سمجھتا ہوں اس لئے صوبے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں اور ہم نے پولیو کے خلاف لڑائی ہر حال میں جیتنی ہے جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اس لئے اس مہم کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک شریک ہیں جبکہ اجلاس میں عالمی اداروں اور تنظیموں کے حکام بھی شریک ہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) امریکہ محکمہ دفاع نے پاکستان کے خلاف الزام عائد کیا ہے کے پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیموں کا استعمال ابھی بھی جاری کر رکھا ہے-انھوں نے کہا کہ پاکستانی سرحد کے اندر چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں اور یہ پاکستان افغانستان دوطرفہ تعلقات کے لیے مشکلیں پیدا کر رہا ہے۔ پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان ان شدت پسندوں کو ہندوستان کی بہتر فوج کے خلاف حكمتِ عملي کی طور پر استعمال کر رہا ہے۔پاکستان کہتا رہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی شاید ہی کسی اور ملک نے دی ہوں۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری ہے اور تحریک طالبان پاکستان اور غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف پاکستانی فوج کو کامیابیاں بھی ملی ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لیبیا میں محصور180پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز وطن پہنچ گئی ہے۔ لیبیا میں خانہ جنگی کے باعث پھنس جانے والے مزید 180پاکستانیوں کوخصوصی چارٹرڈطیارے کے ذریعے لاہورواپس لایا گیا جبکہ انصار ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے میں 540 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں 11 ہزار کے قریب پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نےوزیراعظم نواز شریف سےاسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعظم نواز شریف نےلیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اوران کی پیش ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا، اور کہا کہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام سات نومبر کوریٹائرہورہے ہیں
ایمز ٹی وی ( کوئٹہ )گزشتہ دنوں اغوا ہونے والی 6 سالہ سحر بتول کی لاش کوئٹہ کے ایک مقامی گھر کے پاس سے برآمد ہوگءی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال انتظامہ کے مطابق بچی سحر بتول کو تشدد کرنے کے بعد ذبح کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بچی کی سانسیں رُکنے سے موت واقع ہوگئی۔ کوئٹہ کے عوام اب پاکستان کے سیکوری اداروں کی طرف دیکح دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق پالیسی جاری کردی گئی ہے۔ یہ پالیسی وزیراعظم کی ہدایت پر وضع کی گئی اور پالیسی کا اطلاق وزارتوں، خودمختار اور نیم خودمختاراداروں، کارپوریشنوں، کمپنیوں اور اتھارٹیز پر ہوگا۔ گریڈ 16اور اس سےاوپر کے ملازمین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوں گے اور بھرتیوں سے پہلے تمام اداروں کو بھرتی سے متعلق اپنے قواعد و ضوابط وضع کرنا ہوں گے، جبکہ گریڈ 1سے 15تک کے ملازمین سول سرونٹس کے رول 15اور 16کے تحت بھرتی کیے جائیں گے۔ خالی اسامیوں کے لیے اخبارات میں اشتہاردیے جائیں گے اور تمام ادارے اشتہار شائع ہونے کے 60روز کے اندر بھرتی کا عمل مکمل کر نے پابند ہونگے۔