ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں جاری ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا گیا جس پرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارفین کو ریلیف دینے کے اقدماات شروع ہوگئے ہیں اور کابینہ کے فیصلےکے مطابق صارفین کی شکایات کا ہرصورت ازالہ کیاجائے گا، اجلاس کے دوران وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی سے متعلق کابینہ کوبریفنگ دی گئی وزیراعظم نے وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ اووربلنگ کے معاملے میں ملوث عناصر کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے اور صارفین کے حقوق کاتحفظ اورانکی شکایات کا ازالہ ہرصورت یقینی بنایا جائے، جبکہ وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو اوور بلنگ کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اووربلنگ کے معاملے سے نمٹنے کے لئے جامع میکنزم بنا رہے ہیں اور اس میں جہاں خرابی ہوئی اس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی، ریلوے اور دیگر محکموں کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر وہاں موجود تمام عملے کو یرغمال بنالیا، ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں پورے سینٹر کو الٹ پلٹ کرکے وہاں سے 50 لاکھ روپے نقد لوٹ کرلے گئے، شہر قائد کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایران کے نیول افواج کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے دھمکی دی ہے کہ خلیج کے پانیوں میں موجود امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو ایران اسے تباہ کر دے گا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج صرف پچاس سیکنڈز کے کم وقت میں امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرکے سمندر میں غرق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی فدوی نے انکشاف کیا کہ امریکا نے سوئس سفارتخانے اور دیگر ذرائع سے ایرنی فوج کے ساتھ رابطوں کی بحالی کی متعدد کوششیں کیں-مگر ایران نے مجموعی طور پر اسے مسترد کر دیا-
ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ حکومت نے 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ نئے ڈی سی تعینات کر دیئے ہیں۔ڈی سی ایسٹ سمیع صدیقی، ڈی سی ساﺅتھ مصطفی جمال اور ڈی سی کورنگی زبیر چنا کا تبادلہ کرتے ہوئے تینوں ڈپٹی کمشنروں کو محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی ساﺅتھ مصطفی جمال قاضی کی جگہ آصف جان، ڈی سی ایسٹ سمیع صدیقی کی جگہ نسیم راجپوت اور ڈی سی کورنگی زبیر چنا کی جگہ آصف جان کو تعینات کیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی:(اسلام آباد) چین کے ای یو آن انجینئرنگ گروپ(Eeyuan) پاکستان ریلویزکے500 پلوں، شاہدرہ لاہور سے پشاور تک مختلف مقامات پر438 کلو میٹر ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ50 مقامات پر ریلویزکراسنگ پر انڈر پاسز،250 مقامات پر ریلویز کراسنگ پر فلائی اوور اور 375 کلو میٹر ریلوے ٹریک کو تبدیل کرکے نیا ٹریک بچھانے کے حوالے سے سروے کرکے اپنی فزیبلٹی رپورٹ آئندہ سال2015 فروری میں چین اور پاکستان کی حکومت کو فراہم کریگی۔ نیا ٹریک بچھائےجانے کے بعد ریلوے ٹرین کی رفتار85 سے105کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائیگی
پاکستان ریلویزکے ذرائع نے بتایاکہ چین نے ریلویز کے مختلف شعبوں میں ساڑھے 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں چینی کمپنی کراچی سے پشاور تک ریلویزٹریک،پلوں،لیول کراسنگ کا سروے کررہی ہے،کمپنی چین اور پاکستانی حکومت کویہ سروے رپورٹ فراہم کریگی جسکے بعد اس منصوبہ پرعملی طور پرکام شروع کیا جائیگا
چینی کمپنی 2 ہزار340 ریلویز پلوں اورگیارہ سرنگوں اور ایک ہزار4سوکلومیٹر ریلوے ٹریک کا بھی از سرے نومعائنہ کریگی اور انکی حالت کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیارکریگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان ریلویزایک بار پھر سے منافع بخش ادارہ بن جائیگا، ٹرینوں کی آمدورفت بروقت ہوجائے گی کم سے کم وقت ٹرینیں اپنے منزل تک پہنچ جائینگی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف مضبوط حکمت عملی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے قوم اور ملک کے تحفظ کے لیے شاندار روایات قائم کی ہیں،پاک فوج کی کوششوں سے ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت سے چھٹکارا ملے گا،پوری قوم مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی پیچھے کھڑی ہے دہشت گردوں کے خلاف جاری حالیہ آپریشن میں مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور مسلح افواج کی قربانیوں پربھی خراج تحسین پیش کیا۔
ایمز ٹی وی (پشاور) پشاورکےعلاقے نوتہیہ میں بجلی کی اووربلنگ کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی دور تک قطاریں لگ گئیں۔اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کئے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ اضافی بلز بھیجنے کا سلسلہ تاحال بند نہیں کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیرعارف یوسف اور پولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے ۔اس موقع پر عارف یوسف کا کہناتھاکہ ایس ڈی او خالد دفتر میں نہیں تاہم انہوں نے ٹیلی فون پریقین دہانی کرائی ہے کہ جن کی بجلی کاٹ دی ہے وہ بحال کریں گے۔مذاکرات کے بعد مظاہرہ ختم اور سنہری مسجد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی علاقے کوٹ رادھاکشن میں توہین مذہب کے نام پر تشدد کے خلاف اقلیتی برادریاں مظاہرے کر رہی ہیں-توہین مذہب کے نام پر ہلاک کیے جانے والے میاں بیوی کے مقدمے میں مقامی پولیس نے 30 سے زائد فراد کو گرفتار کر لیا-اس مقدمے کے تفتیشی افسر محمد مقبول نےکہا کہ ملزموں کے خلاف قتل، بلوے اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق عدالت سے ان میں سے بعض ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی جبکہ بعض ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔پولیس افسر کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت ان دونوں میاں بیوی کو آگ میں پھینکا گیا تو اس وقت وہ نیم مردہ حالت میں تھے-پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تو اُس وقت بھٹے کا مالک یوسف گجر وہاں پر موجود تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی جامع تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قائم مقام چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق چوہدری شجاعت حسین، گوہر نواز اور اسحاق خاکوانی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے 4 سوالات پر معاونت طلب کی جس میں کہا گیا کہ اگر کسی ممبر اسمبلی کے نااہل ہونے کی درخواست آتی ہے تو مجاز فورم کون سا ہے؟، اگر طے ہوتا ہے کہ معاملہ عدالت سنے گی تو کون سی مجاز عدالت ہوگی؟، نااہلی کے لئے مجوزہ طریقہ کار کیا ہوگا؟ اور آخری سوال یہ کہ نااہلی کے لئے مجوزہ طریقہ کار کے لئے ثبوت کیا ہوں گے۔ اس موقع پر جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ کسی کے صادق ہونے کا تعین عدالت نے کرنا ہے جبکہ اسپیکر نے بھی درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کی تو وہ کہاں جائیں اور درخواست گزاروں کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی موجود ہے تاہم اس سے کوئی سروکار نہیں کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ نااہل ہوجائیں لیکن ہمیں آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔