ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایک اخباری رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے فروری 2013ءکی طرح اس بار بھی حکومت سے ڈیل کرکے ہی دھرنا ختم کیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طاہرالقادری سے ڈیل کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے اہم کردار ادا کیا جبکہ حمزہ شہباز نے حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کی۔ ڈیل کے تحت طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پی ٹی وی سمیت دیگر تنصیبت پر حملوں کے مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق ہونے والوں کو خون بہا دینے کے علاوہ طاہرالقادری کو علیحدہ سے 70 کروڑ روپے دینے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن سانحے کے حوالے سے قائم مقدمات واپس لے لیں گے اور جلد بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری جلد ہی اس بات کا اعلان کردیں گے کہ وہ خون بہالےکر ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین کا مقدمہ واپس لیتے ہیں جس کے بعد حکومت خیر سگالی کے طور پر ان پر سے پی ٹی وی اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے کے مقدمات واپس لے لے گی۔
ایمز ٹی وی (نیشنل ڈیسک) وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعے کو پولیو کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ملک سے اس مرض کے جلد خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے ملک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمعے کو انسدادِ پولیو کےعالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے جامع آگاہی حکمتِ عملی مرتب کرلی گئی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی پاکستان پولیو سے آزاد ملک بن جائےگا۔ نواز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلیے حکومتی کوششوں کے حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں ، پولیو کے قطرے پینا ہر بچے کا حق اور معاشرے کے ہر طبقے کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور رواں برس یہاں پولیو کے 200 سے زیادہ نئے مریض سامنے آ چکے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ والدین کی جانب سے قطرے پلوانے سے انکار اور پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے عملے پر بڑھتے ہوئے حملوں کو قرار دیا جاتا ہے۔ دسمبر 2012 سے اب تک پولیو مہم میں شریک ہیلتھ ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)مریکی شہر نیویارک میں مغربی افریقی ملک گنی کا سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ایبولا کا یہ پہلا معاملہ ہے-طبی حکام کے مطابق ڈاکٹر سپنسر جمعرات کو بخار اور اسہال کا شکار ہوئے اور انھیںکروائے جانے کے فوری بعد دیگر مریضوں سے الگ کر دیا گیا۔محکمۂ صحت کے حکام اب نیویارک میں ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ کوئی اور شخص تو ڈاکٹر سپنسر کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا تو نہیں ہوا۔عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) بدھ کو جنیوا میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہا ہے جس میں ان کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا جو ایبولا کے وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ کیونکہ یہ وائرس مغربی افریقہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایبولا کی وبا کی وجہ سے اب تک ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ کا تعلق گنی، لائبیریا اور سیئرالیون سے ہے۔تاہم نامہ نگار کے مطابق ایبولا کے لیے مکمل طور پر منظور کی گئی ویکسین کی دستیابی میں ابھی کئی ماہ یا شاید سال لگ سکتے ہیں
ایمز ٹی وی (گجرات) پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں جلسہ کر رہی ہے۔ گجرات میں ظہورالہٰی اسٹیڈیم میں آج پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کا جلسہ ختم ہونے کے بعد ہونیوالے خودکش دھماکے کے پیش نظر جلسے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیاہے۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد عمارتوں کی تلاشی لی گئی اور ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات ہیں۔ 27 سو پولیس اہلکار اور پاکستان تحریک انصاف کے 500 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جلسہ گاہ کے اندر میڈیکل کیمپس بھی قائم کردیے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی دارلحکومت میں وزیر اعظم نواز شریف سے خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقا ت میں سیاسی صورتحال سمیت کوئٹہ میں پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔