ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایبولا کا موجودہ ٹیسٹ ایبولا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کے لیے موزوں نہیں ہے-ڈاکٹرز اب ڈی این اے سے لیس بلاٹنگ پیپر یا کاغذ کے ذریعے بیماری کا آسانی سے ٹیسٹ کر سکیں -اس ٹیسٹ میں حیاتیاتی اجزا استعمال ہوتے ہیں جس میں آر این اے کے جنیاتی اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ جیم کولنز کا کہنا تھا کہ ’جب ان اجزا میں دوبارہ پانی ملا دیا جاتا ہے تو یہ حیاتیاتی سرکٹز کاغذ کے ان چھوٹے ٹکڑوں پر ایسے کام کرتے ہیں جیسے یہ ایک زندہ خلیہ کے اندر ہوں۔‘انھوں نے کہا کہ ’یہ کاغذ کے ذریعے ٹیسٹ کرنے کا طریقۂ کار انتہائی دلچسپ ہے-جیم کولنز نے مزید کہا کہ ایبولا کا موجودہ ٹیسٹ ایبولا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کے لیے موزوں نہیں ہے-
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)برطانوی لڑکوں کے مشہور بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ نے حال ہی میں جاری کیے گئے حاب کتاب کے مطابق گذشتہ سال 49 ملین ڈالر کمائے۔اس گروپ کے اراکین 20 سالہ ہیری سٹائلز، 21 سالہ لیام پیئن، نائل ہوران اور زین ملک اور 22 سالہ لوئس ٹوملسن نے فی کس 56 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔تاہم ان اعدادوشمار میں اس بینڈ کی امریکی آمدن شامل نہیں ہے۔اس بینڈ کے ہر ایک رکن اپنی کمپنی 1D میڈیا لیمٹڈ کے پانچ حصوں میں سے ایک کا مالک ہے جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔ان کا حالیہ گانا ’سٹیل مائی گرل‘ آفیشل چارٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔اور گذشتہ ہفتے اس گروپ کا نام جریدے بینٹ کے امیر ترین افراد میں شامل کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی متوقع ہے،
اگلے ماہ کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5.50روپے،پٹرول کی قیمت میں 5.25 روپے، کیروسین آئل کی قیمت میں 5.50 روپے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں8روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے جبکہ حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کو ہوگا۔ یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے فی لیٹرکمی ہوسکتی ہے۔اس وقت خام تیل کی قیمت85ڈالرفی بیرل کے آس پاس ہے، جبکہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے رکھی جائیں گی اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائیگا۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)تیونس وہ پہلا ملک تھا جہاں سےدنیائے عرب میں چلنی والی تبدیلی کی لہر جسے عرب سپرنگ کے نام یاد کیا جاتا ہے ،
تیونس واحد ملک ہے جہاں عرب سپرنگ کے دوران آنے والی تبدیلی پائیدار ثابت ہوئی ہے۔ ان انتخابات میں سابق حکومت کا حصہ رہنے والے اشخاص بھی حصہ لینے کے اہل ہیں -سن دو ہزار گیارہ میں تیونس کے لوگوں نے صدر زین العابدین بن علی کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔ تیونس میں آنے والی تبدیلی تھوڑے ہی عرصے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مصر، لیبیا، یمن اور شام میں ایسی ہی تحریکوں نے جنم لیا۔تیونس کے آزاد الیکشن کمشن کے مطابق نئے رجسٹر ہونے والے ووٹروں میں خواتین ووٹروں کا تناسب 49 فیصد ہے۔ جنوری 2014 میں تیونس نے اپنی انتخابی اصلاحات کا اعلان کیا جن کے مطابق انتخابی عمل میں مردوں اور عورتوں کی نمائندگی میں توازن پیدا کیاگیا ہے-زیادہ امیدواروں کا دعویٰ ہے کہ انتخابی مہم کا محور ملکی معیشت ہہے اور ملک میں انقلاب آنے کی بڑی وجہ خراب معیشت تھی۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز بیجنگ میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع خطے میں تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کے توانائی، کان کنی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے بینک کی جانب سے پاکستان میں اپنی نئی شاخیں کھولنے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان میں چین کے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کرسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 30 بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔اس سے پہلے گذشتہ جمعرات کو شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین کو اغوا کر لیا تھا۔حقوق انسانی کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سال 2009 سال سے اب تک بوکوحرام گروپ نے پانچ سو سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کیا ہے۔
ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے چھ ماہ پہلے اغوا کی جانے والی دو سو لڑکیوں کے بازیابی کے لیے اختیار کیے جانے والا طریقۂ کار بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)سعودی عرب کی خواتین نے گاڑی چلانے پر پابندی کے خلاف مہم کو ایک سال گزرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر گاڑی چلانے کا حق دیے جانے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کی تحریک تقریباً 20 سال سے جاری ہے لیکن گذشتہ سال اس ضمن میں ہونے والے احتجاج نے اس تحریک کو نئی زندگی بخشی ہے۔اتوار کو مہم چلانے والے کارکنوں نے بتایا کہ کارکنوں نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پابندی قانون کا حصہ نہیں تاہم معاشرتی اور تہذیبی طور پر سعودی عرب میں اس عمل کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا نہیں کیا جاتا اور اس بنا پر انھیں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے لیے کیا گیا ہے اور اس کی وصولی عوام سے آئندہ ماہ کی جائے گی جبکہ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی تقسیم کارکمپنیو ں پرہوگا۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)افغانستان میں ایک امام مسجد کو ایک دس سالہ لڑکی کا ریپ کرنے کے جرم میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس کے مطابق ایسے خدشات تھے کہ بچی کا خاندان اپنی عزت کی خاطر بچی کو مار ڈالے گا لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں نے مداخلت کر کے اس معاملے کو عدالت تک پہنچایا-عدالت کی جانب سے 20 سال قید کی سزا پر لڑکی ان کے والد اور چچا نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملا محمد امین کو سزائے موت دی جانی چاہیے تھی۔یاد رہے کہ اس قبل کندوز میں سرکردہ علما اور حکام نے لڑکی کی عمر کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کی عمر 17 سال کے قریب ہے مگر ان کی والدہ کے مطابق ان کی عمر 10 جبکہ میڈیکل ایگزامنر نے ان کی عمر کو اندازاً 10 سے 11 سال بتایا ہے۔جج محمد سلیمان رسولی نے کہا کہ ملا امین کی جانب سے لڑکی کے ساتھ ریپ کا اعتراف زنا کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ لڑکی کی عمر بہت کم ہے اور انہوں نے ملا امین کے وکلا ی جانب سے 100 کوڑوں کی سزا دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو پھر لڑکی کو بھی 100 کوڑے مارنے کی سزا دی جانی چاہیے۔
تاہم جج نے وکلا کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکی زنا نہیں کر سکتی وہ ابھی بچی ہے یہ ریپ ہے۔‘مقدمے کی کارروائی کے دوران لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کا جانب ایک بار بھی نہیں دیکھا اور اختتام پر انہوں نے اپنا منہ پھیرا اور چلے گئے جن کے پیچھے پیچھے لڑکی نے چلنا شروع کیا جہاں ملا امین زنجیروں میں جکڑا اپنی آنکھیں زمین پر ٹکائے کھڑا تھا۔
27ایمز ٹی وی (کشمیر) اکتوبر 1947ء کو بھارت نے ریاست جموں کشمیر میں فوجیں اتار کر ریاست کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا،جس کے خلاف ایل او سی کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔ بھارتی فوج نے 1947ء میں آج ہی کے دن تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کیا۔ کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو بھارتی جارحیت اور ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری قابض فوج کے مظالم کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے اس ناجائز قبضے اور اس کے نتیجے میں ایک سال تک جاری رہنے والی جنگ کو روکنے کیلئے اس وقت کے ہندوستانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو خود مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گئے تھے۔ لیکن آج 67 سال گزرنے کے بعد بھی اس سنگین مسئلے کا کوئی حل سامنے نہیں آسکا ہے،جبکہ کشمیر کے نہتے عوام آج بھی بھارت کے مظالم اور بربریت کا شکار ہیں۔