Friday, 01 November 2024

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے وزرا کو لگام دے،شہدا سے متعلق کوئی بات کی گئی تو ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے۔ ۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 1992ءکے آپریشن میں مارے جانے والے ہمارے کارکن شہید ہیں اورہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رکن اسمبلی محمد حسین کے بیان پروزیراعلیٰ کو بھڑکنا نہیں چاہیے تھا، اب صرف کراچی کی نہیں پورے سندھ کی بات ہوگی ، اب فلور پر لاڑکانہ، خیرپور کی بھی بات کریں گے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برازیل کے صدراتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈلما روسیف کا مقابلہ سینیٹر ایسیو نیویس سے تھا۔ ون آن ون مقابلے میں ڈلما روسیف نے 51.45 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار کو 48.40 فیصد ووٹ ملے۔ کانٹے دار مقابلے کے ابتدائی نتائج کے بعد ہی ایسیو نیویس نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے ڈلما روسیف کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کرا چی) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چھا چھرو میں زیادہ اموات ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کا خیال نہیں کیا گیا، گندم کی تقسیم میں بھی خورد برد ہوئی ہے، جس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔ منظور وسان نے کہا کہ آصف زردای نے مجھے مٹھی میں انکوائری کے لئے بھیجا تھا، تاکہ لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لوں، انکوائری سے معلوم ہواکہ صرف 5 لاکھ جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں اِن تمام غلطیوں کی نشاندہی کروں گا اور جتنا بھی بڑا افسر ہو اس کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں پینے کے پانی میں نکاسی آب کے ملنے سے شہر میں پولیو وائرس پھیلنےلگا ہے، نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث کراچی میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، پانی و نکاسی آب کی لائنیں بوسیدہ ہونے سے پینے کا پانی آلودہ ہورہا ہے۔ پولیو وائرس متاثرہ بچے کے فضلے سے نکاسی کے نظام میں جاتا ہے جو 5 کلومیٹر تک پھیلتا ہے، سیوریج اور پانی کی لائنوں کے ملنے سے وائرس صاف پانی میں شامل ہوجاتا ہے،ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے حکام کی غفلت نے بچوں کی صحت دائو پرلگادی ہے، واٹر بورڈکے پانی اور سیوریج کے افسران کی ملی بھگت سے زیر زمین پانی اور سیوریج کی لائنوں میں ناجائز کنکشنوں کی بھرمار سے پانی اورسیوریج کی لائنیں سوراخ ہوگئی ہیں جن میں رساؤ سے پینے کے پانی میں گندا پانی شامل ہورہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے شہر کے سیوریج نظام میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سی ای او اینگرو قادر پور پاور پلانٹ سید محمد علی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے شیئرز کی لسٹنگ کے موقع کہا کہ ایل این جی سے بننے والی بجلی فرنس آئل سے کافی سستی پڑے گی۔ مائع گیس سے بننے والا فی یونٹ 14 روپے کے قریب پڑے گا ، اس کے علاوہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ نہ صرف سستی بجلی پیدا کر ے گا بلکہ اس سے گیس کی بھی بچت ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کو حصص کی فروخت سے 2 کروڑ 40لاکھ ڈالر حاصل ہوئے ہیں جنہیں کمپنی مختلف پراجیکٹس پر خرچ کرے گی ، اس کے علا وہ آج اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایا کار سرگرم نظر آئے اور دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس 148 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

ایمز ٹی وی (پشا ور) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں کرسی کی لڑائی چل پڑی، ، اس دوران حکومت اور میڈیا نے آئی ڈی پیز کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتنے بڑے انسانی المیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ اتنا گھمبیر ہے کہ اسے حل نہ کیا گیا تو اس کے نتائج 1971 کے بنگلہ دیش سے مختلف نہی ہونگے۔ اسفندیا ولی خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں پر رونے کا کوئی فائدہ نہیں اب ہمیں مستقبل کی بات کرنی چاہیئے، حکومت ان عوامل پر توجہ دے جو شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آمد پر نظر انداز کئے گئے تھے تاکہ ان کی واپسی پر کوئی کوتاہی نہ ہو۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے جن علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کردیا ہے ان علاقوں کے لوگوں کی واپسی کا فوری اعلان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان میں بھی قبائلی علاقوں سے آئی ڈی پیز آئے تھے لیکن جس طرح وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے انہیں عزت سے رکھا اور پھر اسی عزت سے واپس ان کے گھروں کو بھجوایا وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن مستقبل طالب علم ہی ہیں، صورت حال یہ ہے کہ فاٹا میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں، جس طرح گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے آئی ڈی پیز کے لئے درسگاہوں میں خصوصی نشستیں رکھی گئیں اسی طرح آج بھی ان کے لئے خصوصی نشستیں مختص کی جائیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)یورپین بینکنگ اتھارٹی کی مالی حالت کے بارے میں کرائے گئے ایک جائزے میں یورپ کے 24 بینک فیل ہو گئے ہیں۔فیل ہونے والے بینکوں میں نو اطالوی، تین یونانی اور تین قبرص کے بینک شامل ہیں۔یہ جائزہ سنہ دو ہزار تین کے اختتام پر ان بینکوں کی مالی صحت کے بارے میں دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔اس دوران دس بینکوں نے اپنی مالی صحت کو کسی حد تک بہتر کر لیا ہے۔عالمی سروس کے معاشی امور کے نامہ نگار اینڈریو والکر کا کہنا ہے کہ یورو زون کے مالی بحران میں سب سے زیادہ تشویشناک بات بینکوں کی مالی حالت تھی۔ اس جائزے میں چار برطانوی بینک، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ، ایچ ایس بی سی، لائڈز بینکنگ گروپ اور بارکلیز بھی شامل فہرست ہیں-

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے انفراسڑکچر تباہ ہونے پر شہروں کا رخ کر لیا ہے ،افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا تقریبا صفایا کر دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر مکمل قابو نہیں پایا گیا، مگر واقعات کم ضرور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے ، باقی آدھے سے بھی نمٹ لیں گے ۔ گزشتہ چار ماہ سے اقتدار پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان کی ریاست بہت وسیع اور حکومت مضبوط ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مصنوعی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اقتصادی کامیابی ہی محفوظ ریاست کی ضامن سمجھی جاتی ہے۔

ایمز ٹی وی (میران شاہ) آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید پچیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دتہ خیل کے علاقوں لتاکہ ، سنزائی ،تزائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیارو ں کی بمباری کے نتیجے میں 25دہشت گرد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ عسکری حکام کے مطابق مرنے والے دہشت گروں میں دو ازبک باشندے شامل ہیں۔ شمالی وزیر ستان میں 15جون سے جاری آپریشن کے دوران اب تک گیارہ سو سے زائد دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) ٹی وی اینکر پرسن ثناءبچہ پروڈیوسر وقاص رانا کی نئی فلم ”یلغار “ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ فلم ” یلغار “ پر کثیر لاگت آئے گی۔ فلم ” وار “سے شہرت حاصل کرنے والے فلم پروڈیوسر وقاص رانا نے ثنا بچہ کو اپنی نئی فلم ”یلغار “میں اداکار شان کے مد مقابل ہیروئین کے کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے۔