Friday, 15 November 2024
کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ کےپانچ تعلیمی بورڈز میں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
 
ذرائع کےمطابق کے ایم سی سے محکمہ بورڈز و جامعات میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے سیکشن افسر یاسر سولنگی کے دستخط سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیرمین اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے قریب ہیں چناچہ وہ ملازمین کا تقرر نہیں کرسکتے تاہم اگر بہت ضروری ہے تو ایڈھاک یا ہنگامی بنیادوں پر ملازمین کے تقرر کے لئے محکمہ بورڈز و جامعات سے اجازت لے کر اشتہار کے زریعے بھرتی کی جائے ۔
 
جن بورڈز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی، لاڑکانہ تعلیمی بورڈ اور سکھر تعلیمی بورڈ شامل ہیں۔ جب کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ، میرپورخاص تعلیمی بورڈ اور نوابشاہ تعلیمی بورڈ پر بھرتیوں سے متعلق پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

 آپ نے نوٹ کیا ہوگاکہ یوٹیوب پر کوئی چینل سبسکرائب کرنے یا کسی ویڈیو پر آپ کی رائے کے جواب میں کوئی ردِ عمل آتا ہے تو اس کا اظہار آپ کے ای میل ان باکس میں دکھائی دیتا ہے۔ لیکن اب 13 اگست کےبعد ای میل پر یہ نوٹس موصول نہیں ہوں گے۔

یوٹیوب کے مطابق  کسی چینل کی نئی ویڈیو، کسی اعلان، یا ردِ عمل کا جو ای میل نوٹس بھیجا جاتا ہے انہیں صرف0.1 لوگ ہی پڑھتے ہیں۔ یوٹیوب نے کہا ہے کہ اب اگر آپ کو نئے اپ لوڈ، لائیو اسٹریم اور ویڈیو پریمیئر کا ای میل نوٹس وصول کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سبسکرپشن کے وقت ہی اس آپشن کو اختیار کرنا ہوگا۔

یوٹیوب نے کہا ہے کہ خود ان کے صارفین نے بھی شکایت کی ہے کہ بار بار کی ای میل ان کے ان باکس پر بوجھ بڑھارہی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ لوگ یوٹیوب کے اہم پیغامات اور اپ ڈٰیٹس پر دھیان نہیں دیتے اور ان کو نظر انداز کردیتے ہیں  

یوٹیوب نے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے ان کی ایپ اور ویب سائٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یوٹیوب نے تجرباتی طور پر اسے آزمایا ہے اور جب کئی صارفین کو ای میل نوٹس بھیجنا بند کردیئے تو وہ بار بار اپ ڈیٹ کے لئے یوٹیوب پر آنے لگے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ملتوی ہونے والے سیمسٹرضمنی امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا۔ سیمسٹر ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات اب 17 اگست سے آن لائن ہوں گے جس کےتحت تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کاری جاری کردیئے گئے۔
 
انچارج سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق آؤٹ گوئنگ (Outgoing)اورسابق طلبہ(Ex-Students)(مارننگ وایوننگ پروگرام)کے ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات اب آن لائن17اگست تا28 اگست2020 ء بشمول ہفتہ اور اتوار منعقد ہوں گے۔
 
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 05 تا07اگست منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کرچکے ہیں انہیں وہ پرچے دوبارہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔تمام اہل امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔تمام اہل / نااہل امیدواروں کی فہرست متعلقہ شعبہ جات،انسٹی ٹیوٹس اور سینٹرز کو پہلے ہی ای میل کی جاچکی ہے۔
کراچی:جامعہ کراچی میں جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب14 اگست کو ہوگی
 
جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں نئی انتظامی عمارت کے سامنے تقریب کا آغاز صبح سات بجکر45 منٹ پر ہوگا۔7 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم،7 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ8:00 بجے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی پر چم کشائی کرینگے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔8 بجکر05 منٹ پر ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔
 
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی اساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے۔تمام اساتذہ اور ملازمین حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔جامعہ کراچی کے پوائنٹس بھی 14 اگست کو ٹرانسپورٹ آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جامعہ کے داخلی دروازوں سے چلیں گے۔
کراچی:جامعہ اردو نےخصوصی امتحان (معادلہ) کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم برائے سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان (معادلہ) کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم برائے سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبر 2020 تک تو سیع کر دی گئی ہے۔
 
رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ  www.fuuast.edu.pk  سے آن لائن پُر کرکے ڈاؤن لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5000/- روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریںاور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔
کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے متنازعہ نتائج پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےتشویش کا اظہارکیاہے۔
 
اس حوالےسےبلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ اس طرح کی متنازعہ نتائج نے کالج میں داخلہ خواہ ان کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
حکومت اس معاملے کو جلد ازجلد متعلقہ امتحانی بورڈ کے سامنے اٹھائےاوراس معاملے پر انتھائی سنجیدہ سے توجہ دے۔ہم قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کے معاملے میں تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
 
ہمارے بچے پورا سال محنت کرتے ہیں، اور انہیں کرونا وائرس وباء کے غیرمعمولی حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
 
طلبہ کے پاس امکانی رزلٹ کی بنیاد پر گریڈ قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا
کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔
 
15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکے ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔
 
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اور اس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020 کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اور اجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں سب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کریں گی۔
 
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رندکاکہناہے کہ صوبے کے اسکولز 15 ستمبر تک بند ہیں تاہم محرم الحرام کے بعد اسکولز کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔
 
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی صدارت ہوا جس میں رکن اسمبلی ثنا بلوچ کی جانب سے بلوچستان میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے توجہ دلاوٴ نوٹس پیش کیا گیا۔
 
توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ یہ طے ہے کہ صوبے کے اسکولز 15 ستمبر تک بند ہیں تاہم 10 محرم کے بعد اسکولز کھولنے کا جائزہ لیں گے جب کہ کورونا کے ایس او پیز کے حوالے سے اساتذہ کی تربیت شروع کردی ہے۔
 
سردار یار محمد رند نے کہا کہ صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں کیوں کہ ضلع بولان میں چار سوبوگس اساتذہ سامنے آئے ہیں جب کہ نیب نے 68 اور محکمہ تعلیم نے 45 جعلی اساتذہ کی نشاندہی کی ہے، محکمہ تعلیم اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کررہا ہے۔

کراچی: اسکول فیسوں میں 20فیصدرعایت نہ دینےپرعدالت نے نوٹس لیتے ہوئے رعایت نہ دینے والوں اسکولوں کے خلاف کاروائی کا حکم دےدیا

عدالت نےحکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکول 20 فیصد رعایت کے قانون پر عملدرآمد کرائیں جبکہ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کو خلاف شکایت درج کروائیں۔‏شکایات موصول ہونے پر ڈی جی پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں

عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔

لاہور:غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کا آن لائن امتحان ورچوئل یونیورسٹی میں ہوا۔
 
ڈیجیٹل پاکستان کے تناظر میں جی آئی کے آئی میں داخلوں کے لئے ملک بھر میں و رچوئل یونیورسٹی کے 20 سے زائد کیمپسز میں 3ہزار طلبا کا داخلہ ٹیسٹ ہوا۔
 
لاہور، ملتان، راولپنڈی، کراچی، کو ئٹہ، اسلام آباد، مردان ، صوابی اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ٹیسٹ مراکز میں کورونا ڈیسکس قائم کئے گئے جہاں طلبا کو گلوز، ماسک اور سینی ٹائزر زفراہم کئے گئے۔
 
ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا پاکستان میں پہلی دفعہ اس میعار کا آن لائن ٹیسٹ ہوا۔انہوں نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ، رجسٹرار ڈاکٹر محسن جاوید، ڈائریکٹر کیمپسز محمد فرحان، جی ایم مارکیٹنگ مسز روبینہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن احمر قاضی، اسسٹنٹ کنٹرولر سرمد لطیف میر اور ریجنل کیمپس منیجر طاہر ملک کی خدمات کو سراہا۔