کراچی: زکریایونیورسٹی میں نئےسیشن میں داخلوں کےلئے نئے شیڈول کی منظوری دےدی گئی.اکیڈمک کونسل سےمنظور ہونے والے شیڈول کےمطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبر ہے.
داخلوں کی پہلی لسٹ9ستمبرکولگائی جائےگی , جبکہ دوسری لسٹ14ستمبراور تیسری 17 ستمبر کوآویزاں کی جائےگی.
جبکہ شام کی کلاسزکی پہلی لسٹ 25 ستمبردوسری 29 اور تیسری یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی.
جس کے بعد باقاعدہ طورپر مارننگ کلاسز کا آغاز 28ستمبراور ایوننگ کلاسز 5اکتوبرسےہوگا.
مانیٹرنگ ڈیسک:امریکاسےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی سردی خاتون شیخ الباری نےپرس اور جوتوں کی مرمت کاکام شروع کرکےسب کو حیران کردیا.
ذرائع کےمطابق شیخ الباری نامی خاتون نےاسکالرشپ پر امریکی یونیورسٹی سے دیہی اوربلدیاتی امورمیں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تاہم وطن واپسی لوٹنےتک جوتوں اورپرس کی مرمت کو آمدنی کاذریعہ بناکر پہلی سعودی خاتون موچی بن گئی.
خاتون موچی نےتفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میری برینڈ ہیل ٹوٹ گئی جس کے بعد میں اسے مزید استعمال کرنےکی خواہشمندتھی اس لئے میں نے اسکی مرمت کے لئیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو پتہ چلاکہ ٹوٹےہوئےپرس اور جوتوں کی مرمت ممکن ہے. ورنہ اس سے قبل خواتین کامانناتھا کہ پرس اورجوتےخراب ہونے کےبعداستعمال کےقابل نہیں ہوتے جوکہ غلط ثابت ہوا.
خواتین نےاسی دن سےتہیہ کرلیا کہ وہ اس شعبےکو اختیار کرےگی اور وطن واپسی پردکان کھولےگی ابتداء میں اہل خانہ کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا .
اس حوالے سے شیخ الباری کا کہنا ہے مسلسل محنت سے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد آج میرے اہلخانہ کو فخرمحسوس ہوتا ہے.
کراچی: جامعہ کراچی نے64طلباوطالبات کوایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کردیں.
جامعہ کراچی کےوائس چانسلرڈاکٹرخالدعراقی کی زیرصدارت منعقد کی گئی ایڈوانسڈاسٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ( اےایس آر بی)کی حالیہ اجلاس میں 29طلباء طالبات کوپی ایچ ڈی اور 33طلباء ایم فل جبکہ2 چلنا کو ایم ایس کورس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں.
کراچی: جامعہ اردو نےمستقل وائس چانسلر کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی.
تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو نے نئے مستقل وائس چانسلرکے منصب کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10ستمبرتک توسیع کردی.
ڈاکٹرساجد جہانگیر کےمطابق وائس چانسلر کےمنصب کےلئے اشتہار16اگست کوشائع ہوا تھا.
کراچی :داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےپری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن اورفارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی.
تفصیلات کے مطابق داؤدیونیورسٹی میں داخلہ لینےوالے خواہشمند امیدوار 7ستمبر تک پری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں.
رجسٹرار سیدآصف علی شاہ اورایڈمشن کمیٹی کےاعلامیے کےمطابق شہر میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے طلبا کی سہولت کےلئے توسیع کی گئی ہے.مزید تفصیلات کے لئے طلبا اوروالدین جامعہ کی ویب سائٹ admission.duet.edu.pk پر وزٹ کرسکتے ہیں.