مانیٹرنگ ڈیسک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے بانی 49 سالہ ایلون مسک دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے۔ جنکی دولت ایک ہی دن میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھاگیاہے
امریکی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق گزشتہ روزایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انشورنس کے حصص میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کمپنی کے بانی کی دولت میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ایک ہی دن میں ایلون مسک کی ملکیت 8 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 84 ارب 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی جس کے بعد وہ دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے۔
اس سے قبل دنیا کے چوتھے امیر شخص فرانسیسی شخص 71 سالہ برنارڈ ارنالٹ تھے تاہم 17 اگست کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ کی دولت ان سے 20 کروڑ ڈالر زائد ہوگئی۔
بلوم برگ کے مطابق 18 اگست کو برنارڈ ارنالٹ کی دولت 84 ارب 60 کروڑ ڈالر تھی جب کہ ایلون مسک کی مجموعی دولت ان سے 20 کروڑ ڈالر زائد تھی۔
بلوم برگ کی فہرست کے مطابق دنیا کے 100 امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بزوز 188 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 121 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے، فیس بک بانی مارک زکربرگ 99 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایلون مسک 84 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے اور برنارڈ ارنالٹ 84 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔
اسمارٹ فون سست ہونے پرہم میں سے بہت سے لوگ اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے طرح طرح کےکوششیں کرتے ہیں۔
اسی حوالے سےٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بہت سی ایسی تجاویز دی گئی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے؟ اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق ہر شخص کو اپنے اسمارٹ فون کو ہفتے میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک منٹ تک بند کرنے کے بعد دوبارہ اسٹارٹ کرنا چاہیے۔
ہفتے میں اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں، ایسا کرنے سے اسمارٹ فون کی میموری، بیٹری اور اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔
لاس اینجلس کے ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ بوب موتامیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فونز میں بے شمار ایپس بیک گراؤنڈ پر چل رہی ہوتی ہیں اور اس سے فون کی بیٹری اور میموری اثرانداز ہوتی ہے، فون کو ری اسٹارٹ کرنے سے یہ تمام ایپس بند ہوجاتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
فلیگ شپ فیچرز سے لیس ویوو نےاپنے دو اسمارٹ فونز آئی کیو او او 5 اور 5 پرومتعارف کرادیئے ہیں۔
یہ دونوں فونز دیکھنے میں ایک جیسے ہیں مگر پرو ورژن میں بیک پر کیمرا سسٹم میں پیری اسکوپ موڈیول جبکہ فاسٹ چارجنگ سپورٹ زیادہ تیزدیا گیا ہے۔
اسٹوریج
دونوں فونز میں 6.56 انچ کے امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیئے گئے ہیں جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے موجود ہیں
ڈسپلے میں ایچ ڈی آر 1 پلس سپورٹ کے ساتھ فنگرپرنٹ ریڈر ڈسپلے کے اندر موجود ہے جبکہ ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز آڈیوو کے لیے دیئے گئے ہیں۔
دونوں فونز میں، 8 سے 12 جی بی ریم، اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں
کمپنی کے مطابق فون کے سی پی یو درجہ حرارت کو 12 ڈگری تک کم کرنے کے لیے وی سی ہیٹ سنک بھی دیا گیا ہے۔
بیٹری
جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو آئی کیو او او 5 میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فلیش چارج سلوشن کے ساتھ دی گئی ہے جو ڈیوائس کو 50 منٹ میں مکمل چارج کرسکتی ہے۔اس کے مقابلے میں 5 پرو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 120 واٹ فلیش چارج سپورٹ موجود ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون صفر سے سو فیصد تک صرف 15 منٹ میں چارج ہوجاتا ہے اور اس اعتبار سے دنیا کا تیز ترین چارجنگ سسٹم والا فون ہے۔
دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 کا امتزاج آئی کیو او او یو آئی 1.5 سے گیا ہے۔
کیمرہ:
دونوں فونز کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر دونوں میں کچھ فرق ہے۔
آئی کیو او او 5 کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا دیا گیا ہے۔اس کے مقابلے میں 5 پرو میں بھی 50 میگا پکسل مین کیمرا اور 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا مگر تیسرا کیمرا مختلف ہے۔ یہ 8 میگا پکسل پیری اسکوپ موڈیول کیمرا ہے جو 5 ایکس آپٹیکل اور 60 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
دونوں فونز آئندہ ہفتے سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
نارووال یونیورسٹی کے ٹیچر کو یونیورسٹی لان میں ولیمہ کرنا مہنگا پڑگیا
رپورٹ کے مطابق نارووال یونیورسٹی کے لان میں گذشتہ دنوں ایک ٹیچر کا ولیمہ رکھا گیا تھا جس میں یونیورسٹی اساتذہ اور رشتےداروں سمیت 100 سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔یونیورسٹی کے لان میں ہونے والے ولیمے میں سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر بھی نظر انداز کی گئیں۔
سوشل میڈیا ولیمے کی تصاویر پر وائرل ہوئیں تو انتظامیہ اور ٹیچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا، عوامی حلقوں نے واقعے کے خلاف نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث شادی ہالوں پر لگائی گئی پابندی ابھی تک برقرار ہے اور عام شہری گھروں پر ہی سادگی سے محدود افراد کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں۔
دوسری جانب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں چھٹیاں تھیں، اس لیے پروگرام کی اجازت دی۔
لاہور: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان سے متعلق فارمولے کا معاملہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے حکومت کے سپرد کردیا۔
کورونا وبا کے باعث اتعلیمی بورڈز کے سربراہان نے بغیر امتحان لیے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کرنے کےلیےفارمولا تیار کیا جس میں تجویز دی گئی تھی کہ امیدوار کے فرسٹ ائیرمیں حاصل کردہ نمبر ڈبل کرکے ان میں 3 فیصد اضافی نمبرشامل کرکے نتائج کا اعلان کردیا جائے۔
تعلیمی بورڈز نے یہ فارمولا منظوری کے لیے محکمہ تعلیم کوبھجوایا جس نے محکمہ قانون کی رائے کے بعد معاملہ حتمی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو بھیج دیا جبکہ دوسری جانب ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نتائج فارمولے کا معاملہ کابینہ سب کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔
ایسےحالات میں لاکھوں طالب علم اور ان کے والدین پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہر سال انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان اگست میں ہو جاتا ہے، اس بار معلوم نہیں کہ کب انٹرمیڈیٹ کے نتائج آئیں اورکب ایم کیٹ کے امتحانات ہوں، اگر سب کچھ بَروقت نہ ہوا تو ان کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر تعلیمی بورڈز کے سربراہان کاکہناہے کہ پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کے ایک ہفتے بعد وہ نتائج کا اعلان کر دیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے طلبہ کو نئے گریڈز کا اعلان کرنے کی خوشخبری سنادی۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود نےگزشتہ روزٹوئٹ کیا جس میں انہوں نےکہا کہ ہماری انتھک کوششیں رنگ لے آئیں، کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں کی جانب سے پیش کردہ گریڈ سے کم گریڈ نہیں دے گا اور کیمبرج جلد ہی نئے گریڈز کا بھی اعلان کرے گا۔
کیمبرج نے اعلان کیا ہے کہ جون 2020 میں دیے جانے والے گریڈز اسکولوں کے تجویز کردہ گریڈ سے کم نہیں ہوں گے، گزشتہ ہفتے دیے جانے والے نتائج میں جہاں حاصل کردہ گریڈ تجویز کردہ گریڈ سے زیادہ ہوئے، وہاں بڑا گریڈ لاگو ہوگا۔ نئے گریڈز جلد ہی یونیورسٹیوں اور داخلہ دینے والے اداروں کو ارسال کیے جائیں گے، نئے گریڈز کیمبرج انٹرنیشنل ڈائریکٹ پر بھی پوسٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہےگزشتہ روز لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اے اور او لیول کے طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
جس میں طلبہ کا کہنا تھا کہ گریڈ جاری کرنے کے لیے طلبہ کی تعلیمی قابلیت جانچنے کا جو معیار ہے اس میں خامیاں ہیں جس کے باعث 60 فیصد طلبہ کو کم گریڈ جاری کیے گئے۔
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی نئی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق مقرر کردی گئیں ۔ ڈاکٹر روبیہ مشتاق کی بطور قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کا حکم نامہ صدر مملکت نے دیا۔واضح رہے ڈاکٹرعارف زبیرکوبداتظامی،اختیارات سے تجاوزپر عہدے سےہٹادیاگیاہے۔