Friday, 15 November 2024
فیس بک نے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔
 
ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں انسٹاگرام کی موبائل ایپ پر ایک پوپ اپ اپ ڈیٹ اسکرین نمودار ہوئی۔
 
اس اسکرین میں لکھا تھا 'یہ انسٹاگرام پر پیغامات کا نیا ذریعہ ہے جس کے لیے فیچرز بشمول چیٹ کا نیا رنگارنگ انداز، زیادہ ایموجی ری ایکشنز، سوائپ ٹو ریپلائی اور فیس بک استعمال کرنے والے دوستوں سے چیٹ شامل ہیں'۔
 
ایک بار اپ ڈیٹ پر کلک کرنے پر انسٹاگرام میں دائیں جانب اوپر موجود ڈائریکٹ میسج کا آئیکون فیس بک میسنجر لوگو سے بدل جاتا ہے۔
 
اسی طرح انسٹاگرام پر چیٹس پہلے کے مقابلے میں زیادہ رنگارنگ ہوجائیں گی کیونکہ اسکرول کے دوران لوگوں کے پیغامات بلیو اور پرپل رنگوں میں نظر آئیں گے۔
 
تاہم فی الحال انسٹاگرام پر موجود فیس بک صارفین کو پیغامات بھیجنا ممکن نہیں۔
 
خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو مدغم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔
 
اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
 
فیس بک کی جانب سے ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ایک ایپ کے صارف دیگر فیس بک ایپس استعمال کرنے والوں سے جڑ سکیں۔
 
فیس بک کے بانی مارک کربرگ کا کہنا ہے کہ وہ اس نظام کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنانا چاہتے ہیں۔
 
اپنی تمام مقبول ایپس کو اکٹھا کرنے سے فیس بک ایپل کی آئی میسج سروس کو براہ راست ٹکر دے سکیں گی۔
 
واضح رہے کہ فیس بک نے انسٹاگرام کو 2012 میں ایک ارب ڈالرز جبکہ واٹس ایپ کو 2014 میں 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
 
تاہم کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے کی تازہ ترین کوشش کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: رئیل می نے اپنا سی سیریز کا ایک اور سستا اسمارٹ فون سی 12 متعارف کرادیا ہے۔
 
رئیل می سی 12 میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے
 
فون کے اندر ہیلیو جی 35 پراسیسر موجودہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔
رئیل می سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں سی 15 اسمارٹ فون پیش کیا گیا تھا۔
 
فون کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2۔ دو میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں۔ فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
 
واضح رہے کہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے رئیل می یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔
 
اس فون کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کےلئےپیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 128 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
 
توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ دیگر ایشیائی ممالک کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے فیس بک کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے
 
آن لائن کمپنی سنسر ٹاور کے مطابق ٹک ٹاک کو 2019 میں 73 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا گیا اور فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام تینوں کو شکست دی۔
 
یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک نے اسے پیچھے چھوڑنے کے لیے پہلے انسٹاگرام میں ریلز کے نام سے ٹک ٹاک کلون متعارف کرایا اور اب اپنی مین ایپ پر بھی اس سے ملتے جلتے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔
 
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت میں مرکزی بلیو ایپ (فیس بک ایپ) میں مختصر ویڈیو کی آزمائش کررہی ہے۔
 
فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ بھارت ہے اور وہاں مختصر ویڈیوز کی آزمائش بھی قابل فہم ہے کیونکہ وہاں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔
 
موجودہ شکل میں ان شارٹ ویڈیوز کے لیے نیوزفیڈ میں ایک سیکشن مختص کیا جارہا ہے اور اوپر کریئٹ بٹن ہوگا جس پر کلک کرنے پر فیس بک کیمرا لانچ ہوگا اور صارفین ویڈیوز میں براؤز کرسکیں گے۔
 
فیس بک کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم ہمیشہ نئے تخلیقی ٹولز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں تاکہ جان سکیں کہ لوگ کس طرح اپنی ذات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، مختصر ویڈیوز انتہائی مقبول فارمیٹ ہے اور ہم لوگوں کو فیس بک پر مواد بنانے اور شیئر کرنے کے لیے نیا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
 
فیس بک نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام ریلز کو وہاں متعارف کرایا (جو اب دنیا بھر میں متعارف کرایا جاچکا ہے)۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سے بھارت میں فیس بک سروسز کے حوالے سے صارفین کی انگیج منٹ میں 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
 
فیس بک کی جانب سے جلدبازی اس لیے بھی کی جارہی ہے کیونکہ ٹک ٹاک کی جانب سے اس مارکیٹ دوبارہ قدم رکھنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہی
بائیٹ ڈانس (ٹک ٹاک کی ملکیت رکھتنے والی کمپنی) کی جانب سے ریلائنس انڈسٹریز سے ٹک ٹاک کے مقامی بزنس فروخت کرنے کے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔
 
فیس بک کو ٹک ٹاک کے مقابلے میں امریکی حکومت کا ساتھ بھی حاصل ہے کیونکہ امریکی حکام کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے کام کیا جارہا ہے اور اسے امریکی آپریشنز کسی مقامی کمپنی کو 15 ستمبر تک فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
خیال رہے کہ 2017 میں چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے ایک ارب ڈالرز کے عوض ایپ میوزیکلی کو خریدا تھا اور پھر اسے ٹک ٹاک میں بدل دیا جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔ واضح رہے فیس بک نے بھی اسے خریدنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہی، 
 
اسلام آباد: یومِ آزادی کےموقع پرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
 
اس موقع پر مین کیمپس میں پرچم کشائی کی گئی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،ریجنل ہیڈز، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شر کت کی، بعد ازاں یوم آزادی کے سلسلے میں ایڈمن بلاک سے مشرف ہال تک آزادی ریلی نکالی گئی۔
راولپنڈی: نجی تعلیمی اداروں کی نمائدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج سے پرائیویٹ اسکول کھلوانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔
 
مختلف پرائیویٹ اسکولز تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسکول کھولنے کا اعلان کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین کے اپنے اسکول بھی بند ہیں، شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے اسکول اور بڑے اسکولز آف سسٹم مکمل بند ہیں۔
 
محکمہ تعلیم کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جو بھی اسکول کھولنے کی کوشش کی گئی اسے سیل کردیا جائے گا۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مراکز علاقے مری روڈ، سکستھ روڈ، صدر، ہارلے اسٹریٹ، سیٹلایٹ ٹاؤن، کنٹونمنٹ کے بھی تمام چھوٹے اور بڑے اسکولز بند ہیں۔
 
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا بغیر حکومتی اجازت، سرپرستی اور ایس او پی کے اسکولز نہیں کھولے جاسکتے۔ بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتیں۔
 
ایکشن کمیٹی کے کنوینر راجہ الیاس کا کہنا ہے کہ اسکولز کھولنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، متعدد پرائیویٹ اسکولوں میں خواتین اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو گھروں سے بلوایا گیا ہے جبکہ والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے کی ایکشن کمیٹی کی استدعا مسترد کردی۔
کراچی: جامعہ اردو میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کی59ویں برسی کے موقع پرفاتحہ خوانی کاانتظام کیاگیا ہے۔
 
جامعہ اردوکے عبدالحق کیمپس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزارپر صبح 10بجے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیر، رجسٹرار ڈاکٹرساجد جہانگیر،تدریسی و غیر تدریسی عمّال گل افشانی و فاتحہ خوانی کریں گے۔
 
کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن نے O اور A لیول میں طلبہ کو کم گریڈ کی شکایت پر ایکشن لینے کااعلان کردیا ہے۔
 
پاکستان میں کیمبرج کی سربراہ عظمی یوسف کے مطابق منگل 18 اگست کو ہم بتائینگے کہ ہم کیا ایکشن لینگے۔
 
انھوں نے کہا کہ چونکہ ہم نے 11 اگست کو اپنے نتائج جاری کیے ، ہم اپنے اسکولوں اور طلباء کی آراء اور مشوروں کو سن رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اسکول خوش ہیں کہ ہم مشکل حالات میں گریڈ مہیا کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
 
ہم نے اپنے عمل کے کچھ پہلوؤں کے بارے میں طلبہ کے خدشات بھی سنے ہیں اور ہم اس وقت کیمبرج کے طلبا کو درپیش اصل پریشانیوں کو سمجھتے ہیں۔
 
دریں اثناء ہفتہ 15؍ اگست کو 3؍ بجے کیمبرج نتائج سے متاثرہ طلبہ کراچی پریس کلب پر احتجاج کریں گے۔
کراچی: نذیر حسین یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
 
پرچم کشائی کی تقریب سے قبل تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا اور قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، ڈین فیکلٹی آف فارسی ، ڈیپارٹمنٹ کے چیرمینز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایڈمنسٹریٹر،آئی ٹی مینیجر, لیب انجینیرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
 
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار افضال احمد نے کہا کہ اس سال 14 آگست کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔
 
تقریب میں شریک تمام شرکاء نے کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کیا۔
کراچی: جامعہ کراچی میں پاکستان کی 73ویں یوم آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد حمد ونعت پیش کی گئی،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شیخ الجامعہ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا
 
جامعہ کراچی کی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زارپر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے جوہمارے بزرگوں اور آباو اجداد کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
 
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھی اس پاک سرزمین کی حفاظت کریں گے،ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستانی کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔پاکستان کے قیام کا مقصد صرف ایک خطے کا حصول نہیں تھا بلکہ ہم ایک ایساملک بناناچاہتے تھے جہاں پر تمام لوگ آزادی،اپنے حقوق،انصاف اور پرامن طریقے سے رہ سکیں۔ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکرنا چاہیئے اورقائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو ہرطرح کی مذہبی آزادی اور حقوق حاصل ہے
 
مقبوضہ کشمیر کےحوالےسےوائس چانسلرنےاپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہا کہ میں بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں جن کے حوصلے گذشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کے سامنے پست نہیں ہوئے بلکہ ان میں جذبہ آزادی اور تیزی سے پروان چڑھ رہاہے اور ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
 
تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرسلیم شہزاد،صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
اس موقع پر جامعہ کراچی کے دفترمشیر امورطلبہ کی میوزک سوسائٹی کی طرف سے تیارکردہ ملی نغمہ”زمینِ وطن“بھی ریلیزکیاگیاجس کو حاضرین نے بیحد سراہا۔
کراچی: گورنرہاﺅس میں احساس پروگرام کے تحت داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں کو اسکالر شپ کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔
 
تقریب سے گورنرسندھ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ داﺅد یونیورسٹی کے 145 طالب علموں کو اسکالر شپ ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ احساس پروگرام سماجی شعبہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں ضرورت مند اور کم آمدنی والے گھرانوں کے ہونہار طالب علموں کو وظائف دیئے جارہے ہیں جبکہ ذہین طالب علموں کی 100فی صد ٹیوشن فیس کی ادائیگی کی جائےگی۔
 
گورنرسندھ کاکہناتھاکہ اس پروگرام میں شامل طالب علموں کو ماہانہ 4000 روپے کیش بھی دیا جارہا ہےہر سال چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 50 ہزار طالب علموں کو اس پروگرام کے تحت وظائف دیئےجائیں گے۔
۔
انہوںےمزید کہاکہ طالب علم ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہیں آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہےذہین اور ہونہار طالب علموں کو اس پروگرام کے تحت اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع ملیں گےتعلیم کی تکمیل کے بعد نوجوان وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
 
یومِ آزادی کےحوالےسےپیغام دیتے ہوئے کہاکہ جشن آذادی کے موقع پر ہم سب کو عہد کرنا چاہئے کہ ملکی مفاد کو ہر چیزپر فوقیت دیں گے۔ آج کا دن ہمارے لئے فخر کا دن ہے کیونکہ ہم ایک آزاد قوم ہیں۔ داﺅد یونیورسٹی کو ایک نمایاں تعلیمی ادارہ بنانے میں وائس چانسلر فیض اللہ عباسی کی خدمات لائق تحسین ہیں