کراچی :ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کےوائس چانسلر پروفیسر سعید محمد قریشی کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نےنوول کورونا 2019میں مقامی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ لگا لیا ہے.
ماہرین کاکہنا ہے کہ وائرس میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور یہ عمل ابتک جاری ہے. جینیاتی تبدیلیوں کاسلسلہ ترتیب معلوم ہونےسے کورونا کی تشخیص ,علاج اور ویکسین کی تیاری میں مدد ملے گی.
اس لحاظ سےاس مقامی طور پرپھیلنے وائرس کے جینوم سیکوینس کاپتہ لگاناایک اہم پیش رفت سمجھی جارہی ہے. ریسرچ عمل ابھی جاری ہےاسکی تکمیل ابھی وقت لگے گا.
لاہور: وزیراعظم عمران خان نےراولپنڈی کنٹونٹ جنرل اسپتال کے توسیع کے منصوبے کا افتتاح کر دیا.
افتتاح تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑادیا. افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کوئی ماسک نہیں پہنا تھا.
تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وزیراعظم گاڑی سے اترتے ہیں تو شیخ رشید پاک فوج کے ہمراہ ان کے استقبال کے لئے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں. عمران خان مسرت کااظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے افسر سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن وزیر اعظم کی صحت کاخیال اور پروٹوکول کو دیکھنے ہوئے وہیں رک جاتا ہے جس پر وزیر اعظم مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ واپس کھینچ لیتے ہیں.
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں اسکارف پہننے کامشورہ دے دیا.
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس امریکہ کے 50 ریاستوں میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے جس کے بعدماسکس, سینینٹائزرز. وینٹی لینٹرز سمیت دیگر طبی امداد کی قلت ہوگئی ہے.
انہیں خدشات کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لئےاسکارف پہن سکتے ہیں. انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ یہ صرف مختصر وقت کےلئے ہے.
امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کورونا وائرس سے 2لاکھ اموات ہوسکتی ہیں جبکہ خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے خطرناک ہوسکتے ہیں.
لندن :کورونا کےخلاف جنگ میں فنڈجمع کرنے کےلئے انگلینڈ کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین جوز بٹلرنے ورلڈکپ 2019 میں پہننے والی ٹی -شرٹ کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا.
انگلش کرکٹر نے ایک وڈیو کے زریعےپیغام دیاہے کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز,طبی عملہ . نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کورونا وائرس کےخلاف اپنی خدمات انجام دےرہے ہیں. آنے والے وقتوں میں ہماری بھی ضرورت پڑ سکتی ہے.
جوز بٹلرکاکہنا ہےگزشتہ ہفتے تا برمپٹن ور ہیئرفیلڈ اسپتال کی جانب سے کووڈ 19 کے مریضوں کےلئے طبی امداد کئ اپیل کی تھی.ایسےمیں انکی مدد کےلئے ورلڈ کپ فائنل کی شرٹ عطیہ کرنے جارہا ہوں. جس پر ورلڈ کپ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کےدستخط ہونگے.
کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 87 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیں ہوئیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں انفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ65 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 3200 کے قریب ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 11600 ہے، جرمنی میں متاثرین کی تعداد67 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 645 ہے،اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2757 ہے،فرانس میں بھی پہلی بار 30 مارچ کو 418 ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں بھی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
جاپان میں اب تک کورونا کے 1953 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 56 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،روس میں اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1836 تک پہچ گئی اور زمبابوے میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
کورونا سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پرعملدرآمد آج (یکم اپریل) سے شروع ہوگا۔
نئے شیڈول کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے شیڈول کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔