اسلام آباد: کورونا وائرس سے آگاہی کےلئے حکومت پاکستان نےمختلف زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری کردی.
حکومت کی جانب سے جاری گئی ہیلپ لائن 7 زبانوں میں ہیں جس سے عوام باآسانی تصدیق شدہ معلومات اور آگاہی حاصل کرسکیں گے.
ان 7 زبانوں میں, اردو, انگریزی, آندھی, پشتو, کشمیری, بلوچی اور پنجابی شامل ہیں.
اس ہیلپ لائن سےشہری کورونا کی اپڈیٹ اور خطرے کی صورتحال بھی جان سکیں گت.
ریاض:حرم شریف مطاف کےحصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی.اس دوران کم لوگوں کااجتماع ہی طواف کرسکے گے.
ذرائع کے مطابق طواف کے دوران خانہ کعبہ کےاطراف حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیاگیا جس کے باعث زائرین کو خانہ کعبہ کے قریب جانے کئ اجازت نہیں ہوگی.
سعودی حکام نے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے کعبہ کے اطراف اسپرے کرنے کےلئے مطاف خالی کرایا تھا. اور طواف کاعمل روک دیا گیا تھا. جبکہ بعد میں مطاف کوزائرین کےلئے کھولا گیا تھا لیکن زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کئ اجازت نہیں تھی.
واضح رہے کوروناوائرس سےبچاؤ کےلئےسعودی حکومت نے 23مارچ سے 21 روز کےلئے جزور کرفیو کااعلان کررکھاہے.
اس سے قبل حفاظتی اقدامات کےتحت تمام مساجد بشمول مسجدالحرام, مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نماز پنجگانہ اور نماز جمعے پرپابندی عائد کررکھی ہے.
پاکستانی انجینئر نے سستاخود کار پورٹیبل (سفری) وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔
سندھ کے شہر حیدرآباد میں امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلیم حاصل کرنے والے انجینئر علی مرتضیٰ سولنگی نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے سستا ترین اور خودکار پورٹ ایبل وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے جس کا ڈیزائن انھوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو بھی دکھا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے تیار کردہ پورٹ ایبل وینٹی لیٹر کو چلانے کے لیے کسی ڈاکٹر یا تکنیکی عملے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ وائرس سے 18 افراد جاں بحق اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر 6 میں مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی کے احکامات کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دی گئی ضمانتوں کے احکامات پرعملدرآمد روک دیا۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 408 قیدیوں کی رہائی کے فیصلے سمیت دیگر عدالتوں کی جانب سے جاری فیصلے بھی معطل کردیے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے کن حالات کا سامنا ہے سب پتہ ہے تاہم اس طرح قیدیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دے سکتے، دیکھنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، ہائی کورٹس سو موٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہیں؟، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آفت میں لوگ اپنے اختیارات سے باہر ہو جائیں، یہ اختیارات کی جنگ ہے، ان حالات میں بھی اپنے اختیارات سے باہر نہیں جانا۔
سپریم کورٹ نے وفاق، تمام صوبائی حکومتوں، چیف کمشنر اسلام آباد،ڈی سی اسلام آباد ،آئی جی پی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، نیب، آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ فیصلے تک کسی ملزم کو کورونا کی بنیاد پر رہائی نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس، نیب کیسز میں گرفتار ملزمان، جیلوں میں موجود قیدیوں کی بڑی تعداد کو کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہائی کا حکم دیاتھا۔