کورونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد سے 30 فیصد تک کی کمی آئے گی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی کہا کہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں 300 سے 450 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔ یہ رقم سال 2019 میں اس سیکٹر کی مجموعی آمدنی کا ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔
گذشتہ سال مجموعی آمدنی کا حجم 15 کھرب ڈالر تھا۔ عالمی سیاحت کی تنظیم کے سکریٹری جنرل زوراپ بولوکیکاشویلی کے مطابق سیاحت کا شعبہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اقتصادی سیکٹروں میں سے ہے۔ اس شعبے میں لاکھوں افراد کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ایجنسی نے رواں برس کے آغاز پر توقع ظاہر کی تھی کہ عالمی سیاحت کے شعبے میں 3 فیصدسے 4 فیصد کی نمو دیکھی جائے گی۔ تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلا ؤکے سبب ایجنسی نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اس شعبے میں 1 فیصد سے 3 فیصد تک کمی متوقع ہے۔
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تاہم بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کےبینک اکاونٹس کےذریعے تصدیق کرے گا۔
سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کےلیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کرے گا کہ حج وعمرہ کےعلاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نےپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی فوری بحالی کاحکم دےدیا.
پی ایم ڈی اکیلی بحالی کےفیصلے پرعمل نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست پرسماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نےکہا ہےکہ تالے توڑ کر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو ان کے آفس میں بٹھا کرایک گھنٹہ میں رپورٹ دی جائے
اسلام آباد ہائی کورٹ نےکہا کہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے. وفاقی حکومت عدالت کےمنہ پرتھپڑ ماررہی ہے. وفاقی حکومتہکو زیب نہیں دیتا کئ ایسا رویہ اپنائے
خیال رکھیلی فروری میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کوتحلیل کرنے کےصدارتی حکم نامے کوکالعدم قرار دیتے ہوئےاسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا.