اسلا م آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے معاون ِ خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات نےاظہارِ تعزیت کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ میں کہا ہے کہ نعیم الحق میرے قریبی دوست ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے ۔ ان کا دل سب سے پرانے دوست نعیم الحق کی رحلت پرنہایت شکستہ اور مغموم ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کراچی کے رکن اوروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں جاری ہیں ۔ نمازِ جنازہ میں شرکت کےلئے ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا یومِ سوگ کااعلان
ذرائع کے مطابق نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد کی مسجد عائشہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے اور آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کےانتقال پر پی ٹی آئی نے تمام سیاسی سرگرمیاں 3 روز کے لئے منسوخ کریئے۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر کی ہدایت پر مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نےتمام سیاسی سرگرمیاں آئندہ 3 روز کیلئے معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز تک پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ مرحوم ، نعیم الحق کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئےملک بھر میں فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغازکابے چینی سے انتظارہے۔
شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مختصر گفتگو میں کیا۔
پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس کی۔ بھرپور سیکوریٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم آیا ہوں،بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار ہے۔
بےنظیرآباد: حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد میں پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کو آئندہ چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ بھر کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ نے 11 فروری بروز منگل کو پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کو شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بے نظیر آبادکا وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نےاس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سرچ کمیٹی نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے تین ناموں کی منظوری کی سمری وزیراعلی ہاؤس ارسال کی تھی۔ اس میں پہلے نمبر پر پروفیسر سرفراز سولنگی تھے جنہوں نے انٹرویو میں 85 نمبر حاصل کیے تھے، جبکہ دوسرے نمبر پر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی تھے جنہیں سرچ کمیٹی نے انٹرویو میں 80 نمبر دیے تھے اور تیسرے نمبر پر پروفیسر نبی بخش جمالی تھے جنہیں سر کمیٹی نے 75 نمبر دیے تھے۔
کراچی: وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول و کالج کا دورہ کیا
دورے کے دوران صوبائی وزیر نے اسکول میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا ، اسمبلی اور وقت پر کلاسزکے انعقاد پرسراہا ، ساتھ ہی اساتذہ اوربچوں کی وقت پر بڑی تعداد میں حاضری پر شاباشی دی، پرنسپل نے بتایا کہ 2 ہزار سے زائد انرولمنٹ ہیں اور حاضری کا تناسب 95 فیصد ہے۔
صوبائی وزیرِ نے اسی کمپاؤنڈ میں واقع گرلز کالج کا بھی دورہ کیا،کالج میں 1300 انرولمنٹ اور90 فیصد حاضری پر پرنسپل کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
کراچی: محبت کے عالمی دن کےموقع پر ڈاؤ یونیورسٹی نےکسی بھی اضافی کلاسز نہ رکھنےکااعلان کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا جس میں واضح طور پر فروری کو ہونے والی تمام اضافی کلاسز کی منسوخی سے آگاہ کیا جسکا باقاعدہ نوٹفکشن بھی جاری کردیا گیا ہے
کراچی:جامعہ کراچی شعبہ سیاسیات کے محمد فیضان عالم کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناءپر منسوخ کردیا گیا
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کےشعبہ سیاسیات کے محمد فیضان عالم ولد محمد فخرِعالم فارم نمبر321134 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناءپر اس کا داخلہ فی الفور منسوخ کردیا گیا ہے۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے خالی اسامیاں مشتہر کیے بغیر ہی سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں شروع کردیں .
اہم سیاسی شخصیت کی سفارش پر محمد بلال کو پریکٹیکل سیکشن میں بطور ڈیلی ویجز تقرر کر لیا جبکہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نےصوبے کے تمام سرکاری جامعات اور بورڈز کے سربراہوں کو11 فروری کو ہی ایک لیٹر جاری کر کے یہ ہدایت کی تھی کہ خالی اسامیوں کی تفصیلات سے محکمہ کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور بغیر تشہیر کے تقرر نہ کیا جائے۔