Sunday, 17 November 2024

کراچی: حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے اعلان اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کے باعث ذخیرہ اندوز پریشان ہوگئے ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں ممکنہ کارروائی کے خطرے کے پیش نظرذخیرہ شدہ چینی کے ذخائر کو مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردیا ہے، جو تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں پربھی اثرانداز ہوئی ہیں، آج ملک کی سب سے بڑی اجناس کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 7ہزار300روپے پر آگئی ہے جو اس سے قبل 7ہزار 500روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم خوردہ سطح پر اب بھی 79 تا80 روپے فی کلو گرام کے حساب چینی فروخت کی جارہی ہے۔

تھوک مارکیٹ میں بدھ کو چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 2روپے کی کمی واقع ہونے سے توقع ہے کہ ریٹیلرز کی جانب سے بھی جمعرات کو فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 2 تا 3روپے کی کمی واقع ہو اور فی کلوگرام چینی کی قیمت گھٹ کر 77 تا78 روپے کی سطح پرآجائے گی۔

اسلام آباد: زندگی ٹرسٹ کے صدر اور پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد رائے کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، بچوں پر تشدد اور سزا کی خبریں آئے روز میڈیا میں آرہی ہیں، جبکہ پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کی سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے۔گلوکار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 89 بنیادی انسانی حقوق اور بچوں کے حوالے سے یو این کنونشن کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پاکستان پینل کوڈ کی شق 89 بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پر ہے، اس کے علاوہ سپارک کی رپورٹ کے مطابق سالانہ 35000 بچے سزا کی وجہ سے اسکول چھوڑ رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسکولز، جیل اوربحالی مراکز میں بچوں کی جسمانی سزا پر پابندی عائد کی جائے، انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی جائے، یو این کنونشن کے تحت بچوں کے تحفظ کے قوانین پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی جائے، اس کے علاوہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری حکم امتناع جاری کیا جائے۔

پشاور: قومی کرکٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہےر پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ 3 سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں اور اس مرتبہ کافی محنت کی ہے، امید ہے گزشتہ سال سے بڑھ کر بہترین کھیل پیش کروں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہے جس میں تمام ملکی وغیر ملکی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ہر ٹیم میں منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ مکمل ایونٹ اس بار پاکستان میں ہورہا ہے اور پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، دورہ بنگلا دیش کے حوالےسے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب کی جانب سے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر میں ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 60 سے 70 کی دہائی میں مہنگائی ہوئی، مسلم لیگ ن 30 ہزار ارب روپے تک قرضہ لے گئی جب کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا۔

اسی دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

پیپلز پارٹی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کے لیے معطل کی تاہم بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے نازیبا رویہ پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

بورڈ ترجمان کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے، تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے انہیں سرزنش کرتےہوئےبطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے لیکن معاملہ اب ختم ہوچکا، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے

جنیوا:عالمی ادارہ صحت نےکوروناوائرس کودہشتگردی سےزیادہ خطرناک قرار دےدیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دیتےہوئےکہاہےکہ کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔

ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ جو لوگ کبھی چین نہیں گئے، ان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص میں اضافہ نادیدہ خطرے کی پہلی جھلک ہے لہذا ہمیں اس خطرے سے تیزی سے نمٹنا ہوگا۔
دوسری جانب جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں موجود 3 ہزار 700 افراد میں سے مزید 39 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے

 مانیٹرنگ ڈیسک: یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) اور امریکی ’’ناسا‘‘ نے سورج کے قطبین کا مطالعہ کرنے کےلیے اپنا مشترکہ خلائی مشن ’سولر آربٹر‘ روانہ کردیا گیا ہے۔

9 فروری 2020 کے روز خلاء میں چھوڑا جانے والا یہ مشن اگلے دو سال میں سورج سے خاصا قریب پہنچ جائے گا اور پھر سورج کے قطبین (شمالی اور جنوبی قطب) کے مشاہدات کا آغاز کردے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا خلائی مشن ہے جسے بطورِ خاص سورج کے قطبین کا قریب سے مشاہدہ کرنے کےلیے روانہ کیا گیا ہے۔

سولر آربٹر کے آلات خصوصی طور پر اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ یہ بہت زیادہ درجہ حرارت برداشت کرسکتے ہیں۔ اپنے سفر کے دوران یہ سورج سے 26 ملین میل (تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر) کے کم سے کم فاصلے پر رہے گا اور اس کے قطبین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔
جسامت کے اعتبار سے یہ ایک منی بس جتنا ہے جس میں شمسی شعلوں، پلازما پر مشتمل شمسی کرہ ہوائی، سورج کے مقناطیسی میدان اور اسی طرح دوسری کئی چیزوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کےلیے دس مختلف قسم کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔

شدید گرمی برداشت کرنے کےلیے اس پر ٹیٹانیم کی چوڑی ڈھال موجود ہے جس پر خاص طرح کے مادّے ’’سولر بلیک‘‘ کی تہہ چڑھائی گئی ہے جس کی بدولت یہ 600 ڈگری سینٹی گریڈ جتنا شدید درجہ حرارت برداشت کرسکے گا۔

واضح رہے کہ سورج کے قطبین ہر 11 سال میں پلٹ جاتے ہیں جس کے بعد شمسی سرگرمی کے ایک نئے چکر کا آغاز ہوتا ہے۔ شمسی چکر کے اثرات ہماری زمین پر بھی مرتب ہوتے ہیں اس لیے شمسی قطبین کے بارے میں جان کر ہم نہ صرف سورج، بلکہ خود اپنے سیارہ زمین کے دوسرے کئی دوسرے رازوں سے بھی پردہ اٹھا سکیں گے۔

ٹنڈو باگو: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ٹنڈو باگو میں میر غلام محمد خان تالپور کی 88 ویں برسی اور ان کی قائم کردہ اسکول میر غلام محمد خان تالپور ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے.
 
تقریب میں پہنچنے پر صوبائی وزیر تعلیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
 
تقریب میں سینیٹر عاجز دھامڑا، حاجی رمضان چانڈیو، وھیر جی کولہی، خان صاحب جمالی، میر اللہ بخش تالپور، عادل جمالی، سمیت دیگر شریک ہیں.
 
تقریب میں صوبائی وزیر کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔