اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف نے قومی اداروں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق کرلیا، قومی اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی، قومی اداروں کی تعداد 30 ستمبر2020ء تک کم کی جائے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغازہوگیا ہے۔ مذاکرات میں معاشی اصلاحات کے پروگرام پرتبادلہ خیال کیا گیا اور نیپراایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی مہلت متفقہ طور پر30 جون تک بڑھا دی گئی۔
پالیسی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کوخود مختاری دینے پربھی بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق ترمیمی قانون سازی آئندہ ماہ پیش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان منی بجٹ لانے پر بھی اتفاق نہ ہوسکا، تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف نے بجٹ خسارے کا ہدف 7.5 فیصد کے اندر رکھنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔
جبکہ پاکستان کے ساتھ پالیسی مذاکرات کے پہلے مرحلے کے دوران آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں میں کمی پرایف بی آرکی کارکردگی سے ناخوش ہے۔جون تک ایف بی آر کو 3153 ارب روپے کا مزید ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ نہ کرنے والوں سے 265 ارب وصول کیے جائیں گے۔ یہ رقم محصولاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوگا
کراچی: خطرناک انفلوئنزانےپانچ افراد کی جان لےلی ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر قائد میں ایچ ون این ون انفلوئنزا سےپانچ افراد انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ماہ جنوری سے لے کر اب تک 129 سے زائد افراداس بیماری سے بیمار ہوئے ،جن میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ انتقال ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ایچ ون این ون انفلوئنزا سے متعلق ماہرین صحت نے تجاویز پیش کی ہیں کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں، کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں اور بلا ضرورت رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔
کراچی:پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی رائٹ ہینڈ بیٹسمین وقار حسن طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں 10 فروری کو کراچی میں انتقال کرگئے ، مرحوم کی تدفین بدھ کے روز ڈیفنس فیز 8کے قبرستان میں کی جائے گی۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیلےجن میں ایک ہزار 71 رنز میں وقار حسن کی ایک سینچری اور 6 نصف سنچریز شامل تھیں۔
وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 1952 میں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔انہوں نے 1955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں لاہور میں 189رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ وقار حسن 1982/83 میں چیف سیلکٹر بھی رہے، انکی منتخب ٹیسٹ ٹیم نے بھارت کو 0-3 سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق چیئرمین بورڈ احسان مانی نے کہا کہ آج ایک افسوسناک دن ہے کیونکہ آج کی تاریخ میں پاکستان کرکٹ نے وہ آخری ستارہ بھی کھودیا۔واضح رہے کہ وقار حسن پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے آخری حیات کرکٹر تھے مگر اب پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا کوئی رکن بھی حیات نہیں رہا۔
کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے لاءسال اول اور دوئم ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بی اے لاءسال اول اور دوئم ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی اے لاءسال اول کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 75 فیصدرہا۔
بی اے لاءسال دوئم کے امتحانات میں 59 طلبہ شریک ہوئے،43 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 16 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 72.88 فیصدرہا۔
کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ماڈل اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔ اس خوبصورت اور دلکش عمارت کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شیخ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس زمین پر چالیس برسوں سے لینڈ گریبرز کا قبضہ تھا ۔
جسے بڑی تگ و دود کے بعد واگزار کرایا گیا جس پر 16ماہ کی قلیل مدت میں اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی۔یہ سب ایس ایم آئی یو کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم نے یہ منزل بھی طے کرلی۔
انہوں نے کہا کہ اس عمارت کوہم نے جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے ، یہ ایک مثالی سرکاری اسکول ہے جس میں بھاری فیس لینے والے نجی اسکولوں سے بھی زیادہ معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔
اس دوران کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ ہم نے آپ کو اس ادارے میں ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے بہتر نتائج لیکر دکھائیں۔ یہ ہماری کامیابی کی ایک اور منزل ہے جو آج ہم نے آج طے کی ہے اور اب یہ سلسلہ چل پڑا ہے اور آہستہ آہستہ ہم مزید کامیابیاں بھی سمیٹ لیں گے۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مزید کہا کہ
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے اسکول کی تمام کلاسز، لائبریری ،لیبارٹری اور اسٹاف رومز کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈینز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور انتظامی امورسے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے
کراچی: جناح اسپتال کو وفاق کے حوالے کرنے پر ڈاکٹرز انتظامیہ پھٹ پڑی ۔
اس حوالے سے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ ہمارا حق اگر دبایا گیا تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کوئی بھی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے جناح اسپتال کو یہی کے ڈاکٹرز چلاتے ہیں کوئی فرشتے باہر سے نہیں آکر چلاتے۔ڈاکٹرز سے بات چیت کا مرحلہ شروع جلد کیا جائے
ڈاکٹرز نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ڈاکٹرز او ٹیز کا بھی علامتی بائیکاٹ کریں گےدونوں حکومتیں کمیٹی تشکیل نہ دے سکیں تو ہم علامتی ہڑتال کریں گے۔
پشاور: پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ سے آنے والے 23 سالہ ضیاالرحمان کا تعلق ارمڑ سے ہے۔ ضیاالرحمان کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کے خون کے نمونے فوری طور پر این آئی ایچ بھجوا دئیے گئے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب تک کسی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی
راولپنڈی : پاکستانی بولر نسیم شاہ ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلربن گئے۔ انہوںنے بنگلا دیش کے خلاف جاری پنڈی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، اپنےجذبات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، میں کچھ بھی نہیں،یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔
نسیم شاہ نے40 اوور میں نجم الحسن، تیج السلام اور محموداللہ کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن تھی۔
راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پرڈھیر ہو گئی۔
دوسری اننگز میں نسیم شاہ اوریاسر شاہ دونوں نے 4 بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نجم الحسن شنٹو نے 38 اور تمیم اقبال نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز شان مسعود اور بابراعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت 342رنزاسکورکیےتھے۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلادیش کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔