Monday, 18 November 2024

مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے سے متعلق كابینہ كی ذیلی كمیٹی برائے ای سی ایل نے فیصلہ محفوظ كرلیا۔مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر كابینہ كی ذیلی كمیٹی كا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم كی زیر صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اكبر، سیكریٹری داخلہ اور مریم نواز كے نمائندہ عطا تارڑ شریک ہوئے، نیب حكام بھی كمیٹی میں موجود تھے

اجلاس میں مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر غور كیا گیا جب کہ مریم نواز كے نمائندے عطا تارڑ نے كمیٹی كے سامنے اپنا موقف پیش كیا۔

ذرائع كے مطابق كمیٹی میں نیب نے مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كی مخالفت كرتے ہوئے مؤقف اپنایا كہ مریم نواز بیمار نہیں كہ علاج كے لئے بیرون ملک بھیجا جائے، مریم نواز چوہدری شوگر مل كیس میں نیب كو تحقیقات كے لئے مطلوب ہیں

میڈیا سے گفتگو كرتے عطا تارڑ كا كہنا تھا مریم نوازكسی ادارے كو مطلوب نہیں اوركسی عدالتی پیشی سے بھی غیرحاضر نہیں ہوئیں۔انكا مزید كہنا تھا كمیٹی نے كہا ہے آج عدالتی فیصلہ موصول ہوا ہے، كمیٹی كے مطابق مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے لئے فیصلہ آئندہ 6 دن كے اندر كرنا ہے،

ہمیں  عدالت نے كابینہ كی ذیلی كمیٹی كے پاس بھیجا ہے، عدالت پہلے اس لئے گئے كیوں كہ حكومت كی جانب پہلے ہی معاملے پر كئی بیانات آ گئے تھے، اگر یہ كمیٹی نام نہیں بھی نكالتی تو ای سی ایل سے نام نكلوانے كے لئے عدالتی فورم موجود رہے گا۔

کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے جاری ورلڈ موسٹ ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز ایوارڈ کیلئے دنیا بھر سے 50 اساتذہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جن میں 3 پاکستانی اور 7 بھارتی ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

ورلڈ موسٹ ڈیڈیکیٹڈ ٹیچرز ایوارڈ کی دوڑ میں پاکستان سے حیدر علی (ریسورس اکیڈمیا انٹرنیشنل اسکول)، زنیرا ابوبکر (لاہور گرامر اسکول) اور سمارا فرخ (بیکن ہاؤس پوٹھوہار کیمپس) بھی شامل ہیں۔

ایوارڈ کیلئے یکم اکتوبر سے 29 نومبر تک دنیا بھر کے 97 ممالک سے تقریباً 6000 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں ہر پرائمری یا سیکنڈری استاد کی علم کے فروغ کیلئے بھرپور محنت کی متاثر کن کہانیاں بھی شامل تھیں۔

ان نامزدگیوں کو مقابلے کے طریقۂ کار کے مطابق پرکھا گیا، اور 50 مضبوط امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، بشمول اس کے کہ استاد نے اپنے طلبہ کو مستقبل کیلئے کس طرح غیر معمولی بنارہے ہیں۔

ایکسپرٹ ججز کا پینل اس لسٹ میں سے 6 فائنلسٹ کا انتخاب کریگا، جس کے بعد عوام کو بھی اپنے پسندیدہ ٹیچر کو ووٹ دینے کا موقع دیا جائے گا، لوگ اپنے ووٹ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی پریس ایجوکیشن سوشل میڈیا چینل کے ذریعے 20 جنوری کو ووٹ دے سکیں گے، کامیاب افراد کا اعلان 3 فروری 2020ء کو کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،سب کمیٹی اجلاس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیاگیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ تھل کے 5 ہزارایکڑمیں درخت لگارہے ہیں،ہرسال 6500 درخت لگائے جائیں گے،

جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک سموگ کے حوالے سے کیا کیا ؟ زگ زیگنگ کے حوالے سے ابھی تک کیا کیا ہے آپ نے؟

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ابھی اس طرح کا حل نکالا جائے،جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جو لوگ گاڑیوں کو آلٹرکر کے مفلر لگا لیتے ہیں ان کا کیا کیا ؟

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو طلب کرلیا،آئندہ سماعت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی طلب کرلیاگیا

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی اونس قیمت ایک ڈالر جبکہ فی تولہ 150روپے اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  بدھ کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 150 روپے اضافے سے فی تولہ 85 ہزار  150 روپے اور 10 گرام 128 روپے بڑھ کر 73 ہزار 2 روپے ہوگئی تھی ۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید ایک ڈالر کے اضافے سے 1480 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 980 روپے جبکہ 10 گرام 840 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ 17.07 ڈالر فی اونس ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان

کراچی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 3 ہزار 647 اہلکار و افسران سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں  جس میں 12گھڑ سوار اور 66 لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ 175 پولیس موبائلز اور 41 موٹر سائیکلیں گشت پر مامور ہوں گی جب کہ 34 ایس ایس پیز، ایس پیز اور 69 ڈی ایس پیز ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لانا ہوگا ورنہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پلان

ادھر ٹریفک پولیس نے بھی ٹیسٹ میچ کےلیےخصوصی پلان ترتیب دے کر متبادل راستوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پولیس ٹریفک پلان کے مطابق اسٹیڈیم فلائی اوور سے سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر اور حسن اسکوائر فلائی اوور سےاسٹیڈیم روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہےگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نیشنل اسٹیڈیم انٹرسیکشن سے نیوٹاؤن اور ڈالمیا سے ملینیم کا راستہ اختیار کریں جب کہ ملینیم سے حسن اسکوائر جانے والے شہری نیو ٹاؤن کاراستہ اختیارکریں اس کے علاوہ نیوٹاؤن سے حسن اسکوائر جانے والے شہری ملینیم کا راستہ اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس کی ہدایت کے مطابق سہراب گوٹھ سے نیپا اور لیاقت آباد 10نمبر سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے، ساتھ ہی پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ شائقین کی گاڑیوں کے لیے ایکسپو سینٹر، اتواربازار اور رعنا لیاقت گرلز کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کسی سروس روڈ یا مین روڈ پرکھڑی نہ کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1915سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

میزبان پاکستان نے سری لنکا کےخلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ مین ٹاس جيت کر بيٹنگ کا فيصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے عثمان شنواری کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ قومی اسکواڈ میں 10 سال بعد اپنی جگہ بنانے والے فواد عالم کو دوسرے میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی کراچی آمد پہ  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیںنيشنل اسٹيڈيم ميں سيکيورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں اسکول و کالج کے طلبہ اور طالبات کا داخلہ مفت ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جوکہ بارش کے باعث بےنتیجہ رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیمکپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔

سری لنکا ٹیم

کپتان ديمتھ کرونا رتنے، اوشاڈا فرنينڈو، لہيرو کمارا، دھننجايا ڈی سلوا، نروش ڈک ويلا، دلرواں پريرا، اينجلو ميتھيوز، کوشل مينڈس، دنيش چندی مل، لیستھ امبولڈینیا، وشوا فرنينڈو

  سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نےنیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں، افسوس ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کیوں نہیں آیا۔سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات ہیں، سوشل میڈیا اور الیکٹرنک  میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے منفی باتیں چل رہی تھی جس وجہ سے پاکستان نہیں آئے تھے

ان خیالات کا اظہار  مشہور اداکار  فیصل قریشی  نے  ثمینہ پیرزادہ کے شو ’’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اپنے بچپن کے حوالے سے سوال پہ انہوں نے کہا کہ  میں نے کم عمری کا وقت کچھ خاص نہیں گزرا لیکن اب میں اپنی نو عمر اچھے انداز سے گزار رہا ہوں کیوں کہ  میری کم عمری کے دوران  میرے والد برین ہیمرج کے باعث تین ماہ تک اسپتال میں داخل تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا،

 ان کے انتقال کی وجہ سے میں بہت ٹوٹ گیا تھا   ان کی بیماری کی وجہ سے سب کچھ بک گیا تھا جس کے بعد کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں تنہا جدو جہد کر رہا تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران میں نے کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن فلموں کی ناکامی اور والد کے انتقال کی وجہ سے سنبھل نہیں پا رہا تھا، ان تمام صورتحال کا میں 8 سال تک سامنا کرتا رہا اور یہ 8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے سارے سیریلز  نے لوگوں کے  وہ مسائل اور وہ باتیں شامل کروائیں جو لوگوں نے مجھ سے کی تھیں یا جو کہانیاں میں نے خود دیکھیں یا جن کے مسائل میں جانتا تھا۔وہ باتیں جو لوگ مجھ سے کرتے تھے  جب میں کوئی سین کرتا تھا  تب مجھے وہ ساری باتیں یاد آتی تھیں

محبت سے متعلق سوال پر  فیصل قریشی نے کہا کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے اب 10 سال سے میں خوش ہوں

پنجاب اسمبلی کے باہر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے فياض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک کيلئے تين جنگيں لڑنے والا غدار کيسے؟ فوج کی قربانياں کسی سے ڈھکی چھپی نہيں ۔

فیاضالحسن نے مزید کہا کہ ادارے کے ايک فرد کو چننا سوالات کو جنم ديتا ہے،

سانحہ ماڈل ٹاؤن اورراؤ انوار پر تو کوئی پھانسی نہيں آرہی، معاشی دہشت گرد ضمانت لے کر باہر آرہے ہیں۔

زندہ دلان کراچی پر موسم  سرما کے شروع ہوتے ہی ایک اور مصیبت

   شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغاز پرہی گیس کا بحران ہوگیا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات  کی وضاحت  نہیں کرپارہی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا جب کہ گھریلو صارفین کوشدید دشواری کا سامنا ہے ۔

سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اوررکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔لوگوں کی کثیر تعداد صبح سویرے بسوں اور رکشوں کے انتظار میں کھڑی نظر آئی

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے، جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات  ہیں، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔