اسپین: ماہرین نے کہا ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے ختم ہونے والے مونگے اور مرجان اب دوبارہ زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ سمندروں کے اندر کورل جمع ہوکرریف بناتے ہیں اور ان کے نیچے طرح طرح کی مچھلیاں، شرمپ، لابسٹر اور دیگر سمندری جاندار پروان چڑھتے ہیں۔ اسی بنا پر مرجانی چٹانوں کو سمندری حیات کی نرسریاں بھی کہا جاتا ہے۔
اس سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ سمندروں کا درجہ حرارت بڑھنے سے مونگے تیزی سے فنا ہورہے ہیں اور آبی حیات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اب یہ معلوم ہوا ہے کہ بعض مونگے اور مرجان سکڑ کر دھیرے دھیرے ختم ہونے لگتے ہیں لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں وہ دوبارہ پھلنے پھولنے لگتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عجیب و غریب مظہر ہے جس کا اس سے قبل مشاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔
یونیورسٹی آف بارسلونا کے ڈیاگو کرسٹنگ اور کرسٹینا لینرس نے مسلسل 16 برس تک اس مونگے کی چٹانوں کو مشاہدہ کرکے بتایا ہے بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کے باوجود بھی کورل کی یہ قسم دوبارہ فروغ پاسکتی ہے ۔ انہوں نے دیکھا کہ کورل کی کلیاں یا پولپس دھیرے دھیرے سکڑیں اور بے جان نظر آئیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما ہوئی اور وہ دوبارہ اگنے لگیں۔
اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کلائمٹ چینج سے تباہ ہونے والے کورال دوبارہ فروغ پاسکتے ہیں۔
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا بچاؤ ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے ان سے دھرنےکو روکنے یا نمٹنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔