Wednesday, 20 November 2024
راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
 
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
 
 
 
 
 
 
انقرہ / تہران:ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن کا شروع کردیا ہے اور سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی گئی۔
 
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے۔
 
خیال رہے کہ ترکی نے شام میں فوجی آپریشن کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق فوجی کارروائی کے حوالے سے ترک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی آپریشن فضائی کارروائی سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں بری فوج کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔
 
ترک میڈیا کے مطابق راس العین میں بمباری کی گئی، طیاروں کے اڑنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں اور عمارتوں سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے،شام میں فوجی کارروائی کے تازہ سلسلے پر متعدد ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے خطے کے بحران میں اضافہ ہوگا۔
 
ترکی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنانا ہے تاکہ لاکھوں مہاجرین کو شام واپس بھیجا جاسکے۔دوسری جانب شام کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کی کسی بھی جارحیت کا قانونی طریقے سے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
 
 
 
 
کراچی : پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے، اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔
 
ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے331میں دوران پرواز مسافرآپس میں لڑ پڑے، ایک مسافر کا دوسرے مسافر پرالزام تھا کہ وہ خواتین کی ویڈیو بنارہا تھا۔
 
ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر دونوں مسافرآپس میں الجھ پڑے، فضائی میزبانوں کے منع کرنے کےباوجود نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں مسافروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
 
طیارے کے عملے نےتمام صورتحال سے کپتان کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارہ کراچی لینڈ ہوتے ہی مسافر کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔
 
علاوہ ازیں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پی کے257سے شارجہ جانے والے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
 
اس حوالے سے اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافرکو حراست میں لے لیا گیا ہے، مسافرپی کے257کے ذریعےشارجہ جارہا تھا، گرفتارملزم کو اے این ایف کے حوالےکردیا گیا ہے۔
لاہور: شہبازشریف نےمولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورشرکت کی مخالفت کردی
 
اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ہمیں مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شرکت نہیں کرنی چاہیے اس احتجاج کاکریڈٹ مولانافضل الرحمان کوجائےگا
 
انہوں نےمزید کہاکہ ہمیں اپنااحتجاج کاپروگرام کرناچاہیے مولانافضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں
مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شرکت کاحتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔
 
 
۔
 
 
 
 
کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
 
کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔
 
اے ایس ایف کے مطابق مسافر پی کے257 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا، مسافر پی کے257 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا۔
 
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔
 
رواں سال اگست میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی تھی۔
 
اے ایس ایف کے مطابق مسافر اللہ یارنجی ایئرلائن سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
 
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار
 
یاد رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔
 
اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔
 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت، بیروزگاری، معاشی مسائل سے ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون، کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اعتدال کے ساتھ زندگی بسرکرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اوراچھا ماحول دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلاافرادکی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا شعورپیدا کرنا ہے۔
 
واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور دماغی رویوں سے متعلق آگاہی بیدار کرنا ہے۔
 
 
 
 
 
رسالپور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
 
پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 142ویں ڈی جی پی،88ویں ایروناٹیکل انجینئرنگ کورس، 23ویں اےاینڈ ایس ڈی اور 98 ویں اے ڈی کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات مہمان خصوصی تھے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں موجود تھے۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔
 
انہوں نے کہا کہ آج کے کیڈٹس مستقبل میں پاک فضائیہ کی قیادت ہیں، قوم کوپاک فضائیہ پر فخر ہے، امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
 
جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
 
 
 
 
 
رسالپور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
 
پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 142ویں ڈی جی پی،88ویں ایروناٹیکل انجینئرنگ کورس، 23ویں اےاینڈ ایس ڈی اور 98 ویں اے ڈی کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات مہمان خصوصی تھے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں موجود تھے۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔
 
انہوں نے کہا کہ آج کے کیڈٹس مستقبل میں پاک فضائیہ کی قیادت ہیں، قوم کوپاک فضائیہ پر فخر ہے، امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
 
جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

کراچی : سندھ کے مشہور صوفی شاعرحضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سفارش پر خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر، لشکرجھنگوی، جنداللہ سے ہے، لشکر جھنگوی کے دہشتگرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ القاعدہ کے دہشتگرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپےمقرر جبکہ جنداللہ کراچی کے امیر منظور احمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

جند اللہ کے رفیق عرف عبیداللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ، لشکر جھنگوی کے ارشد اور محمد جعفر افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ رکھی گئی ہے۔ انعامی رقم دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالوں کو دی جائے گی۔