منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

برسبین: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کےمابین کھیلے جانے والا وارم اَپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔

افغان ٹیم کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز 0 پر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد نبی نے میچ کے اختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے، تاہم بارش مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

قبل ازیں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے لیےبھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنےسےانکار کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے آج بی سی سی آئی کی 91ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پرتصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہمارا ایشیا کپ 2023 غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔ یہ حکومت ہے جو ہماری ٹیم کے دورہ پاکستان کی اجازت کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے لہذا ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 2023 کے ایشیا کپ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے گا،‘‘۔

2023 ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان نے 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہیں، ٹیمیں صرف ورلڈ ایونٹس یا ایشیا کپ میں مدمقابل ہوئی ہیں۔

مردان : ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے زیراہتمام واک کا انعقادکیا گیا

جس میں قائد اعظم گروپ آف اسکولز اینڈ کالجز مردان کےطلبہ نے شرکت کی۔

واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے ڈپٹی منیجر کسٹمر ریلیشنز راحت اللہ نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں میں ہاتھ دھونے کی عادات کو بہتر بنانا ہیں۔ ہاتھ دھونے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہاتھ دھونے کی عادات کو بہتر بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔

طلبہ سے اپنے خطاب میں قائد اعظم گروپ آف اسکولز اینڈ کالجز مردان کے پرنسپل طلا محمد شاہ نےکہاکہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور انہی کے ذریعے سے ہم معاشرے میں اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے پیغام کو دوسروں تک پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اور طلباء کو چاہیئے کہ اپنی عادات کوبہتر بنائیں

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل سنیل گواسکرنے پاکستان قومی کرکٹرزسے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے بابراعظم کو کیپ کا تحفہ بھی دیا۔

گواسکر آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، سابق کرکٹر اور بابراعظم سمیت قومی اسکواڈ کی ملاقات برسبین میں ایک ڈنر کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے وقت قومی ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یاد رہے کہ سنیل گواسکر ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں جبکہ وہ پیشگوئی بھی کرچکے ہپں کہ پاکستان ٹیم کے کپتان آل ٹائم گریٹ کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بناسکتے ہیں۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے یومِ سر سید احمد خان کے موقع پر سرسید احمد خان کی سیاسی فکر اور اس کے نتائج واثرات کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بین الاقوامی مفکرین و دانشوروں نے سرسید احمد خان کی شخصیت و خدمات پر روشنی ڈالی

اس موقع پر صدرِ مجلس پروفیسر ابو سفیان اصلاحی نے کہا کہ سرسید احمد خان پورے عالمِ اسلام کے رہنما تھے ۔ ان کا نبی ﷺ سے عشق والہانہ تھا ۔ سرسید نے اپنی تحریروں میں قرآن کی حقانیت پیش کی ۔ تحقیق کے لیے جنون نہ ہو تو تحقیق جاندار نہیں ہوتی ۔ قرآن کریم ان کی شخصیت پر غالب ترین نظرآتی تھی ۔ قرآن کو اپنی زندگی کا جزولانیفک بنانے والا مسلکوں کے چکر میں پڑ ہی نہیں سکتا ۔ وہ ایک متوازن شخصیت رکھتا ہے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ کائنات میں موجود تمام اسرار و رموز کو جاننے کا نام علم ہے ۔ ترقی صرف ان قوموں کا مقدر ہوتی ہے جو علم کو اہمیت دیتے ہیں اور حصول ِ علم پر توجہ مرکوزکرتے ہیں ۔ علم ایسی قوت ہے جو دنیا کی تمام قوتوں سے افضل ہے اور جس کے زوال کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ علم کی وجہ سے کائنات کی تمام وسعتیں آج کے انسان کے سامنے سمٹ گئی ہیں ۔

انہوں نےمزیدکہا کہ سرسید کا ویژن بھی یہی تھا ۔ ایمان کو علم کی اور علم کو ایمان کی سرپرستی کی ضرورت رہتی ہے ۔سرسید احمد خان اسلام کے سچے شیدائی تھے ۔ جب’’ لاءف آف محمد‘‘ میں انگریز گورنر سرولیم میور نے اسلام اور حضور محمد ﷺکے حالات کو توڑمروڑ کر پیش کیا تو اُس وقت سرسید کے علاوہ کوئی بھی شخص اس ہرزہ سرائی کے خلاف کھڑا نہیں ہوا لیکن سرسید کی حمیت نے گوارا نہ کیا کہ نبی ﷺ شان میں گستاخی کو برداشت کر لیا جائے ۔

ممتاز اسکالر محمداسلام نشتر نے کہا کہ پاکستان سرسید احمد خان سیاسی ، سماجی، تعلیمی، دینی اور اخلاقی خیالات اور نظریات سے ہم سب واقف ہیں ۔ ان خیالات اور نظریات سے کسی نہ کسی طور اختلاف تو کیا جاسکتا ہے البتہ اس بات پر پورا بر،صغیر آج بھی متفق ہے کہ وہ مسلمانانِ ہند کے سب سے بڑے مصلح اور رہنما بن کر سامنے آئے ۔

اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ سرسیداحمد خان بلاشبہ ایک تاریخ ساز شخصیت تھے اور وہ اپنے عہد کا بہتر شعور رکھنے والے انسان تھے ۔ انہوں نے تضادات اور نظریات سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی ۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انسانوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی انقلاب سے نہیں ، بلکہ اصلاح اور ارتقاء سے آتی ہے ۔

لٹریری آرٹ اینڈ کلچر فورم کی کنوینئر پروفیسر نوشابہ صدیقی نے نظامت کے فراءض بہت عمدہ طریقے سے انجام دیتے ہوئے سرسید احمد خان کی شخصیت کے کئی پہلوءوں کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے سیمینار کے کامیاب اور نتیجہ خیز انعقاد پر مجلس منتظمیٰ کے اراکین بالخصوص ڈاکٹرعماد الحق، ڈاکٹر ارشد رضوی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔

نمیبیا بیٹنگ
نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس 16، اسٹیفن بارڈ 19 جبکہ ڈیوڈ ویزا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ ٹم پرنگل، کالن ایکرمین اور رولف وین ڈر مروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی اوپننگ جوڑی نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، وکرم جیت سنگھ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ نے 35 رنز اسکور کیے۔ ٹام کوپر اور کولن ایکرمین جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم بس ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

نمیبیا کی جانب سے جے اسمٹ نے 2 جبکہ جان فرائے لنک اور برنارڈ شولٹز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نمیبیا نے ایشین چیمپئین سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے مات دی تھی۔

سڈنی : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی دلچسپ گفتگو ریکارڈ ہوگئی۔

ریکارڈ گفتگو سوریا کمار یادیو کے آسٹریلیا کے خلاف آخری اوور میں نصف سنچری پوری ہونے سے قبل کی ہے جس میں انھیں بیٹنگ پارٹنر اکسر پٹیل سے کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یار آج مارنے کا موڈ نہیں ہو رہا‘۔

گفتگو اس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب سوریا کمار یادیو اگلی ہی بال پر غلط شاٹ کھیلتے ہوئے آسٹریلین بولر کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔

یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ سوریا کمار نے ایسا کیوں کہا لیکن اس کے باوجود بھارتی بیٹر نے آج کے میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

وارم اپ میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست دی۔

سڈنی: انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی وارم اپ میچ میں میدان میں اترچکے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شاہین شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں جہاں کھلاڑیوں کو میچ سے قبل پریکٹس کرتے دیکھا گیا وہیں شاہین کو بھی بھارتی بولر شامی سے بولنگ ٹپس لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے شاہین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بیک ‘ لکھا ہے۔

برسبین: ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

کپتان بابر اعظم وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لے رہے، شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وارم اپ میچ میں 13 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شاداب خان کے علاوہ کھلاڑیوں میں افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث روف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

نئی دہلی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبھارت نے انجرڈ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ متبادل بولر کے نام کا اعلان کر دیا۔

بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں شامل محمد شامی اور دیپک چاہر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے۔

چند روز قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے بھی بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر واضح اشارہ دیا تھا۔

تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر فاسٹ بولر محمد شامی کو شامل کر لیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا شامی ایک تجربہ کار بولر ہے اور اسے آسٹریلیا میں بھی کرکٹ کھیلنے کا اچھا تجربہ ہے۔