منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی )،جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام ”موسم کے موافق صحت کی نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر: پاکستان میں آفات کے بعد کا منظر “ کے موضوع پر ایک روزہ ہائبرڈ سمینار بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ہو گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اسلام آبادکے سی ای او ڈاکٹر بلال انوراس سیمینار میں نہ صرف شرکت بلکہ خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ ایک روزہ ہائبرڈ سیمینار پاکستان اکیڈمی آف سائینسز،ایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک برطانیہ، ڈاکٹر پنجوانی سینٹربر ائے مالیکیو لر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ اور سندھ انوویشن ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے منعقد ہوگا۔

ترجما ن کے مطابق دیگر ممتاز مقررین میں آکلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نیوزی لینڈ کے پروفیسر ڈاکٹرمائیکل پیٹرسین، پاکستان اکیڈمی آف سائینسز کراچی چیپٹر کے سیکٹریٹری ڈاکٹر محمد واسع، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹرکے رسک مینجمنٹ کی پروفسیر ڈاکٹر نیبا دیتاایس رے بنینٹ اور گائیناکولوجسٹ، سماجی کارکن اور ٹیکنوکریٹ پروفیسر ڈاکٹر غزنا خالد اورایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک کی ڈاکٹر نمرا اقبال کے نام شامل ہیں۔

اس سیمینار کے انعقاد کے مقاصد میں یہ مقصد بھی شامل ہے کہ صحت کی نگہداشت کے تناظر میں مستقبل میں آنے والی قدرتی آفات کے لئے تیاری کی جائے۔

سڈنی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلےمرحلےکےافتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

نمیبیا کی اننگز:
جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


سری لنکا کی اننگز:
آسٹریلیا میں نمیبیا کے بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن اکھاڑ کر رکھ دی، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنکا نے 29 اور بھانوکا راجا پکشا نے 20 رنز بنائے۔
نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا، برنرڈ شالٹز، بین شکونگو اور جان فرائلنک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے جے سمٹ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے مقابلے میں متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

’دنیا کی بہترین جامعات‘ کی درجہ بندی برائے 2023 میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ۔

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کا 401 واں نمبر ہے جبکہ 1000 بہترین جامعات میں پاکستان کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یو ایم ٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، کامسیٹس اسلام آباد، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یو ای ٹی ٹیکسلا، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں بھارت کی پانچ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو 500 جامعات میں شامل کیا گیا ہے جن میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس 251 نمبر پر ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن عالمی درجہ بندی میں 104 ممالک اور خطوں کی 1,799 جامعات شامل کی گئی ہیں، جو انہیں آج تک کی سب سے بڑی اور متنوع جامعات کی درجہ بندی میں شامل کرتی ہیں۔

دنیا کی 10 بہترین جامعات میں پہلا نمبر برطانیہ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ کا ہے جبکہ دوسرا نمبر امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی، تیسرا نمبر برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج، چوتھا نمبر امریکا کی اسٹیفورڈ یونیورسٹی کا ہے۔

اس کے علاوہ باقی 10 میں امریکا کی ایم آئی ٹی، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پرنسٹن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ییل یونیورسٹی، اور برطانیہ کی امپیریئل کالج شامل ہیں۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس جائزے کی بنیاد 13 پرفارمنس انڈیکیٹر ہیں جن میں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور عالمی نقطۂ نظر شامل ہیں۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے اپنے جائزے میں کہا ہے کہ ’تحقیق میں امریکی جامعات کی بالادستی اب ختم ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ ایلیٹ اور باقی جامعات کے درمیان پیداوار کا بڑھتا فرق ہے۔‘

چینی جامعات کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہاں تحقیق کا معیار بڑھ رہا ہے، جہاں امریکہ کا اسکور 70 سے گِر کر 69.4 ہوگیا ہے وہیں چین کا سکور 55.6 سے بڑھ کر 58 ہوگیا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق چینی جامعات ایک چیز میں کمزور ہیں اور وہ ہے انٹرنیشنلائزیشن۔

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کےلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

15رکنی دستے میں (کپتان)بابر اعظم، وکٹ کیپر و بیٹر ، محمد رضوان، (نائب کپتان)شاداب خان، آصف علی، محمد حسنین، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہمحمد نوازمحمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، اور شان مسعود۔

جبکہ ٹریول ریزروز:شاہنواز دھانی، محمد حارث اور عثمان قادرشامل ہیں

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:

23 اکتوبر بمقابلہ انڈیا، میلبرن

27 اکتوبر بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

30 اکتوبر بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

3 نومبر بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی

6 نومبر بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ

پاکستان برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلےگا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کےلئے اوپنر فخر زمان کو شامل کرلیا۔

لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ اوپنر فخر زمان کو میگاایونٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل فخر زمان ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

میلبرون : قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمز کے کپتانوں کے ہمراہ اپنی 28ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر منائی۔

بھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں نے بابراعظم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا،

کیک میزبان ملک کے کپتان ایرون فننچ کی جانب سے لایا گیا تھا۔

اس موقع پر دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے

سڈنی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل تمام کپتانوں کا فوٹو شوٹ مکمل کرلیا گیا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہوگا، ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے کے دو میچز شیڈول ہیں جس میں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان پہلا جوڑ پڑے گا جبکہ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

جبکہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

لاہور: آئرلینڈویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کاشیڈول جاری کردیا گیا

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔

مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچوہو اور کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے دادو پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق پاکستان کی پہلی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جوہی کے علاقے چھاندان پہنچ گئی ہیں، ملالہ کے ہمراہ زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ بھی موجود ہیں۔

ملالہ یوسف زئی اور ضیاء الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالا یوسف زئی کے سیلاب زدہ دورے کو سراہا، وہ شام میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کریں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی نےایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کےلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز میں 18 اکتوبر2022 ء تک 11650 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلباوطالبات جو 2015 ء اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔