منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نےکندھ کوٹ کے نجی اسکول میں استاد کے ہاتھوں تشدد سے نویں جماعت کے طالب علم کی ہلاکت کی معاملے پر ایکشن لے لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ریجنل ایجوکیشن اتھارٹی کو واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد اتھارٹی نے نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متاثرہ طالب علم کے خاندانی ذرائع کے مطابق دھرم پال کے بیٹے ستیش کمار کو مبینہ طور پر استاد ذوالفقار چنہ نے کلاس روم میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے بعد طالب علم اس حد تک خوفزدہ اور صدمہ میں تھا کہ وہ اسے برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔

لواحقین طالب علم کی لاش کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کے جسم پر تشدد کا نشان نہیں ہے۔

مقامی ہندو پنچایت نے استاد کے خلاف اے سیکشن پولیس تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے رات دیر گئے اسکول کے پرنسپل اور استاد کو گرفتار کر لیا تھا۔

ہندو برادری کے افراد نے پریس کلب کی سامنے طالب علم کی لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہندو برادری کے دباؤ کی وجہ سے استاد اور پرنسپل کو حراست میں لے لیا تھا لیکن سرکاری ریکارڈ میں ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی۔

گوجرانوالہ: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے نویں جماعت کےآن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری کردیا۔

بورڈز کمیٹی آف چیئرمین سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم یکم اگست سے10اکتوبر تک سنگل فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں
آن لائن انرولمنٹ رجسٹریشن بورڈ ہذا کی ویب سائٹ پرکئے جاسکتے ہیں

31اکتوبر کے بعد نہم جماعت میں انرولمنٹ رجسٹریشن کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے دورہ نیوزی لینڈ کیلیےروانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں، پیسر نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو لاہور ایئرپورٹ پر جوائن کیا۔

قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کراچی: انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان اور بابراعظم کھیلتے اور باقی کھلاڑی منہ دیکھتے رہے۔

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں وکٹ کیپر بیٹر نے 6 میچز کھیلے، جس میں انھوں نے 63.20 کی اوسط اور 138.59 کے اسٹرائیک ریٹ 316 رنز بنائے، اس دوران 4 ففٹیز اسکور کیں۔

کپتان بابراعظم نے تمام ساتوں میچز میں حصہ لے کر 285 رنز اسکور کیے، اس میں ان کی ایک میچ میں ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز بھی شامل ہے، ان کی اوسط 57 اور اسٹرائیک ریٹ 143.21 رہا۔

شان مسعود نے 31.20 کی ایوریج سے 156 رنز اسکور کیے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 131.09 رہا، افتخار احمد نے 99 رنز 24.75 کی اوسط سے بنائے، خوشدل شاہ نے 21 کی اوسط سے 64 رنز اسکور کیے۔

آصف علی نے 11.33 کی ایوریج سے 34 رنز اسکور کیے، حیدرعلی نے 4 میچز میں 9 کی معمولی اوسط سے فقط 36 رنز بنائے۔ بولرز میں حارث رؤف سب سے آگے رہے، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 6 میچز کھیلے اور 8 وکٹیں لیں۔ اس دوران ان کی ایوریج 23.62 جبکہ اکانومی ریٹ 7.87 رہا۔

محمد نواز کو تمام ساتوں میچز میں کھلایا گیا، جس میں انھوں نے 5 وکٹیں 38.60 کی اوسط سے حاصل کیں، اس دوران ان کا اکانومی ریٹ 8.39 رہا، محمد حسنین اور عثمان قادر نے 4، 4 وکٹیں لیں، اس دوران ان کی ایوریج بالترتیب 39.75 اور 31.25 رہی۔

شاداب خان نے 3 میچز میں اتنی ہی وکٹیں 32.66 کی اوسط سے حاصل کیں، ان کا اکانومی ریٹ 8.90 رہا۔ شاہنواز دھانی نے بھی 3 وکٹیں لیں تاہم ان کی ایوریج 56.66 اور اکانومی ریٹ 12.75 رہا۔

کراچی: وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے اہنے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔

انہیں سینیٹ کے 15 ستمبر کو گورنر ہاوس میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں 4 ماہ یا مستقل شیخ الجامعہ کی تقرری تک قائم مقام شیخ الجامعہ مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ جامعہ کے بنیادی مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے امید ظاہر کی کہ جامعہ کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے لئے انہیں اساتذہ، افسران اور تمام غیر تدریسی عمال کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین بھرپور انتظامی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ اس سے قبل وہ جامعہ اردو کے رئیس کلیہ فنون، تعلیم و معارف اسلامیہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

 مانیٹرنگ ڈیسک : ایلون مسک نےٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ کی نقاب کشائی کردی۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے ہیومنائیڈ روبوٹ کے لیے ایک پروٹو ٹائپ کا انکشاف کرتے ہوئے Optimus کانام دیا ہے۔
یہ اپنے کچھ AI سافٹ ویئر اور سینسرز کو Tesla کی آٹو پائلٹ ڈرائیور امدادی خصوصیات کے ساتھ شیئر کرتا ہے جو اس کی کاروں میں پائی جاتی ہیں۔ مسک کا کہنا ہے کہ آپٹیمس اس سے کہیں زیادہ کام کر سکے گا جو براہ راست دکھایا گیا تھا اور یہ بھی پہلی بار تھا جب اس نے اسٹیج پر ٹیتھر کے بغیر کام کیا۔

ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ Optimus اور دیگر متاثر کن ہیومنائیڈ روبوٹس کے درمیان فرق یہ ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے لاکھوں میں بنائے جاتے ہیں۔ روبوٹ نے پہلے اسٹیج پر چلتے ہوئے "چھت کو بلند کریں" ڈانس موو کیا۔ کمپنی آپٹیمس کے کچھ کلپس بھی دکھاتی ہے جو دوسرے کام کرتے ہیں جیسے بکس اٹھانا۔

ٹیسلا ٹیم نے بعد میں ایک اور پروٹو ٹائپ سامنے لایا جس میں Optimus کا "بہت قریب" ورژن دکھایا گیا جس میں اس کے جسم کو مکمل طور پر اسمبل کیا گیا تھا لیکن مکمل طور پر فعال نہیں تھا۔

یہ بھیڑ کو لہرانے کے قابل تھا، لیکن مسک کے مطابق، یہ ابھی چلنے کے لیے بالکل تیار نہیں تھا۔ مبینہ طور پر یہ روبوٹ صرف چھ ماہ میں تیار کیا گیا تھا۔

یہ 2.3kWh بیٹری پیک رکھتا ہے، Tesla SoC پر چلتا ہے، اور Wi-Fi اور LTE کنیکٹیویٹی رکھتا ہے۔ پریزنٹیشن نے روبوٹ کی حرکتوں پر توجہ مرکوز کی جو اس کے جوڑوں اور ہاتھوں میں تھی، جس میں یہ دکھایا گیا کہ اس نے ہر جوڑ کے ڈیٹا پر کیسے عمل کیا۔ اس سے روبوٹ کو مستقبل میں چھوٹے حصوں کے لیے عین مطابق گرفت کے ساتھ اشیاء لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔

مسک نے کہا ہے کہ اگلے سال سے ہی پیداوار شروع ہو سکتی ہے اور مستقبل کی ایپلی کیشنز میں کھانا پکانا، باغبانی اور بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کافی دوستانہ ہوگا اور کمپنی کی اسمبلی لائن اور مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں انقلاب برپا کرے گا۔ یہ "شاید $20,000 سے کم" کی قیمت کوہٹ کر سکتا ہے۔

ویب ڈیسک: موبائل کمپنی انفنیکس نے نوٹ12iکا2022 ورژن لائونچ کردیا۔

نوٹ 12i 2022میں ایک نیا ڈیزائن، تازہ ترین اسکرین چشمی، اور اضافی میموری شامل ہےجسکی قمیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

فرنٹ کیمرہ:
مرکزی کیمرے کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ اب ایک بڑے اور چمکدار کیمرہ جزیرے پر بیٹھا ہے اور پچھلے پینل میں بناوٹ والا فنش ہے۔

اسکرین:
اصل ماڈل سے 6.82 انچ IPS LCD کو 1080p ریزولوشن کے ساتھ 6.7 انچ کے AMOLED پینل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ نگر پرنٹ سینسر سائیڈ پر چلا گیا ہے۔

میموری:
MediaTek Helio G85 SoC میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن میموری کے اضافی اختیارات ہیں جن میں 4 GB/64 GB اور 6 GB/128 GB شامل ہیں۔ آپ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو بڑھا سکتے ہیں اور ورچوئل ایکسپینشن کے ذریعے RAM۔ 5,000 mAh بیٹری اب بھی موجود ہے، لیکن فوری ٹاپ اپس کے لیے 18W فاسٹ چارجنگ کو 33W میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

بیک کیمرہ:
پچھلے حصے میں، 2MP گہرائی کے لینس اور QVGA یونٹ کے ساتھ 50MP پرائمری کیمرہ سینسر ہے۔ اصل ماڈل 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کے قابل تھا لہذا ہم فرض کر رہے ہیں کہ یہ بھی ہے۔ سیلفی کیمرہ ایک 8MP شوٹر ہے۔

 

فیصل آباد: ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نےجماعت نہم کے امتحانات کیلئے طلبا وطالبات کی داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔

جس کے مطابق میٹرک پارٹ ون جماعت نہم کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار طلبا وطالبات 19اکتوبر تک ریگولر فیس کیساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے جس کے بعد امیدوار طلبا وطالبات مقررہ فیس کے ساتھ 500 روپے جرمانہ کے ساتھ داخلہ فیس جمع کروا سکیں گے۔

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہورکےزیراہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

اعلان کے بعد نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے جائیں گے۔جبکہ طلبا اپنے نتائج بذریعے ایس ایم ایس بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

بورڈ حکام نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 20 اکتوبر کی صبح 10 بجے کئے جانے والے اعلان میں ان امتحانات کے پوزیشن ہولڈروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان امتحانات میں 1 لاکھ 75 ہزار امیدواورں نے شرکت کی تھی۔

 

بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کےزیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022کے غیرمتوقع نتائج نے سب کو حیران کردیا

اعلان کردہ نتائج کے متابق تاریخ میں پہلی بار کیڈٹ کالج کوہاٹ کی بجائے کرک کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی دو ہونہار طالبات نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے کوہاٹ بورڈ ٹاپ کرلیا اورکیڈٹ کالج کوہاٹ کو پیچھے چھوڑکر بڑا اعزازاپنے نام کرلیا۔

ہفتہ کے روز جاری شدہ کوہاٹ بورڈ کے حیران کن اور غیرمتوقع نتائج نے ڈویژن بھر کے تعلیمی اداروںکے پرنسپلز‘ ہیڈماسٹرز اور اساتذہ کو انگشت بدندان کرنے پر مجبورکردیا۔کیڈٹ کالج سے انٹرنتائج بارے رائے لینے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا۔ شاید کوہاٹ بورڈ کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کیڈٹس کوہاٹ بورڈ ٹاپ نہ کرسکے اورغیرمتوقع طورپر یہ اعزاز کرک کے ایک نجی تعلیمی اداے شاہین چلڈرن اکیڈمی اینڈ کالج آف سائنز میٹھاخیل کی میڈیکل گروپ کی دو ہونہار طالبات نے غیرمتوقع سب سے زیادہ 1040 اور1039 نمبرات حاصل کرکے کوہاٹ کیڈٹ کالج سے چھین لیا۔

البتہ پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ نے پہلی دو پوزیشنیں لیں تاہم تیسری پوزیشن بھی شاہین چلڈرن اکیڈمی اینڈ کالج آف سائنز میٹھاخیل کرک کی طالبہ کے حصہ میں آئی۔ اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی جہاں قبائلی ضلع کرم کی دو تعلیمی اداروں کانسپٹ بیسڈ سکول اینڈ کالج پارہ چنار اور کیبرج پبلک سکول صدہ کرم کی طالبہ اور طالب علم نے بالترتیب سب سے زیادہ نمبر لے کر اول اور دوم پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔آرٹس گروپ میں بھی طالبات نے میدان مارلیا جہاں سرکاری تعلیمی اداروںگورنمنٹ گرلز ہایئر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ کوہاٹ اور گورنمنٹ گرلز ہایئر سیکنڈری سکول گمبٹ کی طالبات نے اول تین پوزیشنیں حاصل کرلیں۔