منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئےجبکہ کورونامثبت کیسزکی شرح 3.65 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 8 مریض انتقال کرگئے اور 170 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار843 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 761 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 ریکارڈ کی گئی۔

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب شیکلٹن زون ولیج برمنگھم میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستان، بنگلادیش اور ویلز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کی۔تقریب میں کالجز کے طلباء و طالبات نے روایتی اور ثقافتی رقص پیش کئے۔اس موقع پر پاکستان، بنگلا دیش اور ویلز کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود،قومی دستے کے چیف ڈی مشن (سی ڈی ایم) محمد عابدقادری، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور ڈپٹی سی ڈی ایم کرنل (ر) آصف زمان، ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجد وسیم اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

چیف ڈی مشن محمد عابد قادری نے اس امیدکااظہار کیا کہ کھیلوں کےدوران کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کاظاہرہ کرتےہوئے کامن ویلتھ گیمز کوکامیاب بنائیں گے۔کھلاڑیوں کےلئےیہ ایک بہترین موقع ہےکہ وہ اپنے ملک کے پرچم کی سربلندی کےلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔

محمد عابدقادری نے اس موقع پرگیمز کی ولیج میئر ہَیانا انگلینڈ کو یادگاری سوینیئر پیش کیا۔

ابو ظہبی: ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کاایشین کرکٹ کونسل نےاعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے یو اے ای کے وینیو کے پر خوش ہیں ،ہمارے پاس اچھا انفرا اسٹرکچر ہے اور ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔

لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔

رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی ترقی ہوگئی۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، وہ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرینہ شگر فورٹ، الائیٹ پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ، گلگت بلتستان کے تعاون سے مہمان داری اور ہوٹل کے انتظام کی مہارتوں کے فروغ کے لئے6ہفتے دورانیہ کا ہاسپٹیلیٹی اینڈ کسٹمر کیئر کا تربیتی پروگرام شروع کردیا ہے۔

یونیورسٹی کے فوکل پرسن، ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق گاہکوچ(ضلع غزر)میں 30طلبہ پر مشتمل جبکہ وادی شگر(سکردو)میں 10طالبات کے بیجز شروع کردئیے ہیں۔ شگر میں اس تربیتی پروگرام میں داخلے کے لئے 60سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں 10امیدواروں کو منتخب کیا گیا اور یہ گروپ طالبات پر مشتمل ہے۔کورس کی تکمیل پر کامیاب طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سرینہ ہوٹل اور الائیٹ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا ہے کہ اوپن یونیورسٹی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کو عام کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد پیدا ہوں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ ہے جہاں سیاحت بہت زیادہ ہے اور سی پیک بھی ہے جس کی وجہ سے وہاں ہنر مند افراد کی زیادہ ضرورت ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے عمومی تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ اپنے لئے باعزت روزی کما سکے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔

اسلام آباد: وفاقی وزرات تعلیم کےنئےسیکرٹری مقررکردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرات تعلیم کےنئے سیکرٹری کےلئے بائیسویں گریڈ کے عامر اشرف خواجہ سیکرٹری تعلیم کے لئے انتخاب کیا گیاہے۔

عامر اشرف خواجہ دو سال تک سیکرٹری صحت بھی رہ چکے عامر اشرف خواجہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں کل نیو کیمپس میں ایکٹیویٹی سینٹر کے مقام پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کے موضوع پر داخلہ ایکسپو 2022 کا انعقاد کرے گی۔

اس موقع پر ڈگری پروگراموں کی تفصیلات اور تمام 10 فیکلٹیز میں درخواست دینے کے طریقہ کار سمیت کیرئیر کونسلنگ و رہنمائی کے علاوہ ایکسپو میں آنے والے والدین اور امیدواروں کو فیکلٹی ممبران سے ملنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا اور ساتھ ہی انہیں یہ سہولت بھی حاصل ہو گی کہ وہ پورے کیمپس کا دورہ کریں۔

ایکسپو میں آنے والے والدین اور امیدواروں کی آسانی کے لیے جامعہ کے انٹری گیٹ سے ایکسپو کے مقام تل شٹل سروس بھی چلائی جاے گی۔

ایکسپو میں جامعہ کی تمام 10 فیکلٹیز یونیورسٹی کے تقریباً 50 شعبہ جات میں 100 سے زائد ڈگری پروگراموں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اسٹالز لگائیں گی۔ فیکلٹی ممبران اور ایڈمیشن کا عملہ اس موقع پر مضامین کی عصری اہمیت، دائرہ کار، ڈگری کے دوران دستیاب سہولیات، نصاب، داخلے کے لیے اہلیت اور کیرئیر کونسلنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دے گا اور رہنمائی کرے گا۔

یاد رہے کہ ایکسپو میں داخلہ مفت ہوگا اور اس میں شرکت کی عام دعوت ہوگی۔ اس ایکسپو میں طالبات صبح 10 سے 12 بجے تک شرکت کر سکتی ہیں، جبکہ طلبا دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایکسپو یا داخلوں سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے طلبا 0519019567 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ طالبات 0519019319 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

کراچی: ضیاء الدین بورڈ نےانٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کےسالانہ امتحانات کاشیڈول جاری کردیا. 

تفصیلات کےمطابق ضیاء الدین بورڈ کےتحت انٹرمیڈیٹ سال اول ودوم جنرل سائنس,  پری انجینئرنگ,  پری میڈیکل, کامرس, ہیومنیٹیز گروپ کی ڈیٹ شاری کردی ہے. ڈیٹ شیٹ کےمطابق امتحانات 5 اگست تک جاری رہیں گے.  

بورڈکےمطابق سال دوم کےپرچے صبح اور سال اوّل کےامتحانات شام کی شفٹ میں ہونگے. جوکہ بارش کےباعث آج ہونےوالےامتحانات ملتوی کردیئے گئےہیں جسکی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا.

کراچی : جامعہ کراچی نے شہربھرمیں حالیہ بارشوں کھپچی نظرتمام امتحانات ملتوی کردیا. 

تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی کےترجمان کےمطابق بارشوں اور شہر بھرکےحالت کےباعث آج ہونےوالےتمام امتحانات ملتوی کردیئےہیں جبکہ تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنےکےاعلامیہ جاری کردیا ہے. 

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں تاخیر سے پہنچنے والے درجنوں طلباء کوامتحانی مراکز میں داخلے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ کے امتحانی مرکز پر تعینات بی آئی ایس ای لاہور کے عملے نے طلباء کو امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا کیونکہ وہ جاری مون سون سیزن کی وجہ سے نامساعد حالات کے باعث پیپر شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پہنچ گئے۔

طلباء نے ابتدائی طور پر عملے سے درخواست کی کہ وہ انہیں پیپر میں بیٹھنے دیں کیونکہ پیپر میں ناکامی سے ان کا پورا تعلیمی سال ضائع ہو جائے گا۔ تاہم کئی درخواستوں کے باوجود انہیں داخلے سے منع کرنے پر انہوں نے احتجاج کا سہارا لیا۔

نتیجے کے طور پر، BISE لاہور کے عملے نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی اور اس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ افسران نے نہ صرف احتجاج کرنے والے طلباء کو منتشر کیا بلکہ ان میں سے کئی کو گرفتار بھی کیا۔

دوسری جانب، BISE لاہور کے حکام نے لارنس روڈ کے امتحانی مرکز میں تعینات اپنے عملے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کے ارکان دیر سے آنے والوں کو ایڈجسٹ کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرچہ شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ اس قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔