بدھ, 26 جون 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( سائنس ) ڈرون ٹیکنالوجی نے کسانوں کی مشکل بھی آسان کردی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ڈرون ٹیکنالونی کو جنگوں میں استعمال کرنے کے بعد اب اسے انسانوں کی مدد کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے ۔ چین میں ڈرونزکوچاول کی فصلوں کوسپرے کرنے کےلئے استعمال کیاجانے لگا۔۔ کسانوں کیلئے صرف چندمنٹوں میں ڈرون کی مددسے سیکڑوں ایکڑفصل پراسپرے کرنااب آسان ہوگیا ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ رینجرزکی کمانڈکانفرنس میں کراچی آپریشن کے دوران دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکا بلاامتیاز تعاقب جاری رکھنےکاعزم ظاہرکیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سندھ رینجرزکےہیڈکوارٹرمیں کمانڈ کانفرنس کاانعقادکیا گیا،

جس میں سیکٹرکمانڈرزاورونگ کمانڈرز شریک ہوئے،ترجمان کےمطابق کانفرنس میں کراچی آپریشن کاجائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے بلاامتیازتعاقب کےعزم کااظہارکیاگیا،ترجمان کےمطابق عوام کے تعاون سےآپریشن کامیابی سےہمکنار ہورہاہے قانون۔اورانصاف کےتقاضےپورےکئےجائیں گے

ایمز ٹی وی (کراچی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دوسرے پر الزمات لگانے کاکلچر پنپ رہا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ملکی آبادی پر توجہ دینا ہو گی۔ ہمیں اپنے عدالتی نظام کو جلد از جلد اردو میں منتقل کرنا ہو گا۔

ملک میں عدالتیں اپنا کردار ادا کریں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے۔ عدالتی اور قانونی نظام کو قومی زبان میں رائج کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں جوڈیشل ایجوکیشن کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ملک میں رائج قانون اور جو ڈیشل نظام میں بہت سی خامیاں ہیں۔ قانونی مسائل کو دور کرنے کے لیے طویل المدتی منصوبے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قومی زبان کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی تاہم اب کچھ جج صاحبان قومی زبان میں فیصلے دے رہے ہیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ انٹر کے بعد قانون کی ڈگری پانچ سال پر محیط ہونی چاہیے۔ ملک میں عدالتیں اپنا کردار ادا کریں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے ۔ عدالتی اور قانونی نظام کو قومی زبان میں رائج کیا جائے

ایمزٹی وی (تعلیم)سپریم کورٹ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرچ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے ۔[ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرچ کمیٹی کیخلاف رانا قمر و دیگر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کمیٹی پر سیاسی ہونے کا اعتراض کرکے مرضی کی کمیٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی ہے جبکہ اقبال درانی گریڈ 20 کے ڈی ایم ڈی افسر ہیں وہ کیسے سیاسی ہو گئے ہیں۔ درخواست گزار رانا قمر اور دیگر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرچ کمیٹی کے ممبران سیاسی بنیادوں پرمقرر کیے گئے اوران میں سے زیادہ تر وائس چانسلر کے عہدے سے متعلق انٹرویو کے اہل نہیں۔

  • ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں پولیس نے سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم سواتی کو گرفتار کر لیا ۔

    ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم رحیم سواتی کا تعلق کا ایک کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم رحیم سواتی کالعدم تنظیم میں شامل ہونے سے قبل ایک سیاسی جماعت کے لئے کام کرتا تھا ۔ ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی جیل میں بند ہیں جبکہ دو ملزم تاحال فرار ہیں ۔ پروین رحمان کو 2013 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی (کو ئٹہ)بلوچستان کے مشیر خزانہ خالد لانگو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کی حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے ۔مشیر خزانہ خالد لانگو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

دوسری طرف سیکرٹری خزانہ کے گھر سے نیب کے چھاپہ کے دوران ملنے والے کروڑوں روپوں کے بعد حکومت نے سیکرٹری خزانہ کو معطل کردیا ہے اور سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کو محکمہ خزانہ کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (کو ئٹہ )احتساب عدالت نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کے خزانے کو گھر میں چھپانے والے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

گزشتہ روز نیب کی کارروائی میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے کالے دھن سے کمائے 63کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی‘ سونا اور پرائز بانڈ ملے تھے۔ ان پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ پیشی کے موقع پر احتساب عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور انہیں نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ کیس کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ قبل ازیں نیب کے وکیل نے مشتاق رئیسانی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جو عدالت نے منظور کر لی۔

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ)بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بڑا خزانہ مل گیا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بہت بڑا خزانہ مل گیا ۔

نیب کی کارروائی میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے کالے دھن سے کمائے نوٹوں سے بھر ے بکس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ نوٹ گننے کیلئے مشینیں لگا دی گئیں،اب تک تریسٹھ کروڑ کی گنتی ہو چکی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سونے کے زیورات ، پرائزبانڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری فنانس مشتاق رئیسانی پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

ایمز ٹی وی (کندھ کوٹ )سندھ اور بلوچستان کےسرحدی علاقے کندھ کوٹ میں پولیس اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان ری پبلکن آرمی کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی سے ہے جبکہ ان کی شناخت محمد خان گاجانی ، صادق بگٹی ، ماما بہادر بنگلانی ، عطائی ڈاکٹر دل مراد نوناری اور فتح محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 کلو بارودی مواد ، 3 دستی بم ، 2 ٹائم بم ، 2 پستول ، 3 کلاشنکوف، 2 ڈیٹو نیٹراوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ گرفتار ملزمان نے افغانستان سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی کشمور عمر طفیل کے مطابق دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں سندھ بلوچستان سرحدی علاقوں میں ریلوے ٹریکس اور گیس پائپ لائنوں کو 18 بم دھماکوں سے اڑانے کا اعتراف کیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لا ہو ر)لاہور والے آج بیمار اور جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر رائیونڈ سے لایا جانے والا تیس من سے زائد مضرصحت گوشت قبضے میں لے لیا۔ گوشت شہر کے مختلف علاقوں اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکہ لگا کر رائیونڈ سے کار اور منی ٹرک کے ذریعے لایا جانا والا مضرصحت گوشت ضبط کر لیا۔ فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں طارق اور اکبر کو بھی حراست میں لے لیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے یہ گوشت لایا گیا تھا اور جن ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا وہاں بھی آج ہی کارروائی کی جائے گی۔ مضرصحت گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔