ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر سندھ سے ڈاکٹرعشرت العبادنے دبئی میں ملاقات کی اور سندھ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہر چیلنج سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت ہے ، شائقین کرکٹ کے گھر واپس جانے تک پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پوائنٹ قطعی نہ چھوڑیں:آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت
گورنر سندھ محمد زبیر اور ڈاکٹرعشرت العباد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس دوران سندھ کے مختلف امور کیساتھ ساتھ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں صوبے کی بہتر خدمت کرنے کی کوشش کروں گا لیکن اس کیلئے مجھے آپ کے تجربے اور رہنمائی کی بھی ضرورت ہوگی جبکہ عشرت العباد کا گورنرسندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں استحکام پاکستان اور ترقی کے لیے کردار ادا کروں گا

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا، قذافی سٹیڈیم آنے والے شہریوں کے لئے مخصوص مقامات پر پارکنگ ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر1915- 042 بھی جاری کردیا۔
پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا، پلان کے مطابق ایف سی کالج، مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے نیچے اور لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کیلئے پارکنگ مختص کی گئی ہے جبکہ شہری برکت مارکیٹ پارکنگ، ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں بھی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔ کینال روڈ جانب شاہ جمال اور جانب ظہور الہی روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہوگی جبکہ کاہنہ، کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کیلئے والٹن روڈ استعمال ہوگی۔ پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سنٹر بھی ٹریفک جاسکے گی جبکہ جیل روڈ نہر پل تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا۔ پارکنگ سٹینڈز میں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قذافی سٹیڈیم کی طرف غیرضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کے لئے میٹروبس کا استعمال کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثے، گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر042 1915پر بھی جاری کر دیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کی دعوت ملنے کے باوجود لاہور آنے سے معذرت کرلی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کے لیے مدعو کیا گیا ہے جس کا چیرمین پی ٹی آئی نے دعوت نامہ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں مدعو کرنے پر چیرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن میچ دیکھنے کے لیے لاہور آنے سے قاصر ہوں مگر میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لیے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) تحر یک ا نصاف کے مر کزی راہنما و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے بھی آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا اعلان کرد یا۔
چوہدری محمد سرور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل دہشت گردوں کو قوم کا پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور دہشت گردوں کو ہر میدان میں شکست ملے گی

 

 

ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے لباس پر ”داعش الباکستانی “ کے الفاظ تحریر ہیں۔
ملتان کے علاقے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جنہیں 2014ء کے دوران اغواٗء کیا گیا تھا۔ مقتول کے لباس پر ” داعش الباکستانی “ ، انسپکٹر عمر مبین جیلانی اور تاریخ اغوا کے الفاظ تحریر تھے جبکہ جسم پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔33 سالہ عمر مبین جیلانی کو گارڈن ٹاؤن میں قائم اس کے گھر سے دفتر جاتے ہوئے 16 جون 2014 کو 7 مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول کے لباس پر سیاہ رنگ سے ” داعش الباکستانی
“انسپکٹر عمر مجیب جیلانی' اور تاریخ اغوا (16 جون 2014)کے الفاظ تحریر تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش سیاہ رنگ کے پلاسٹ کے تھیلے میں موجود تھی جبکہ مقتول کے جسم پر امریکی فوجی جیل گوانتانا موبے میں قیدیوں کو پہنائے جانے والے لباس سے مماثل اورنج رنگ کا لباس موجود تھااور ہاتھ پاو¿ں باندھ کر لاش پھینک دی گئی جبکہ لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام کی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مقتول کو 5 گولیاں ماری گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ ضلع مظفر آباد کی جوتائی تحصیل میں کوٹلہ رحیم علی شاہ میں ادا کردی گئی

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،ان کو فائنل تقریب میں آئی سی سی کی طرف سے دی گئی ٹرافی پیش کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لیے مصباح الحق کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)تحریک انصاف کی خارجہ امور ونگ کے سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، عشائیے میں چین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، یورپی یونین سمیت دیگر اہم ممالککے سفراء نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین سے غیر ملکی سفیروں نے ملاقات کی ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران ہوئی ۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عشائیے میں چین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، یورپی یونین سمیت دیگر اہم ممالک کے سفراء اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، علیم خان ، نعیم الحق، عامر کیانی اور دیگر نے شرکت کی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(سرینگر) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے قصبے ترال میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن اور مجاہدین سے مقابلے کی آڑ میں ایک گھر کو کئی گھنٹے محاصرے کے بعد بارودی مواد سے تباہ کر دیا دونوں اطراف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 2 مجاہد کمانڈروں سمیت 5 شہید ہو گئے تاہم بھارتی فوج نے رات گئے تک ایک مجاہد کے شہید اور 4 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ شہید ہونیوالے مجاہدین میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ذاکر موسیٰ، کمانڈر سبزار بھٹ، سینئر مجاہد عاقب ذیشان اور ان کے 2 ساتھی بتائے جا رہے ہیں۔ ادھر بھارتی فوج کے گھیرائو کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں افراد مجاہدین کو بھارتی فوج کے نرغے سے نکالنے کیلئے جمع ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا اس دوران کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر شدید پتھراو کیا اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی رائفل چھین لی۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے سخت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر علاقے میں فوج کی مزید نفری بھجوا دی جبکہ کرفیو لگا دیا گیا۔ مجاہدین سے مقابلہ جاری تھا۔ میرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں رات کے دوران چھاپوں میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری اور مکینوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل قرار دیا۔ فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کو طاقت اور تشدد کے ذریعے مبنی برحق جدوجہد سے دستبردار کرناہے۔ ترجمان نے مرن چوک پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک نہتے نوجوان محمد ایوب وانی کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں آئے روز نہتے لوگوں کے قتل کا سبب بن رہا ہے۔
علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات ونیکیا نائیڈو کے اس بیان کہ ”آزادی کا نعرہ لگانا غداری کے ز±مرے میں لایا جائے گا“ کو فرسٹیشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بڑی جمہوریہ کا دعویٰ دن بدن ایکسپوز ہورہا ہے اور یہ ملک دنیا میں ایک سامراجی اور فاشسٹ قوت کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ حریت کے مطابق رامجاس کالج، دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور دوسرے تعلیمی اداروں میں کشمیر کی آزادی کی حق میں اٹھنے والی آوازوں میں بھارت کے لیے ایک واضح پیغام پوشیدہ ہے کہ اس ملک کے عوام اب ”حقیقتِ کشمیر“ کو سمجھنے لگے ہیں اور وہ اپنے حکمرانوں کی کشمیر پالیسی سے نہ صرف بیزار ہیں، بلکہ وہ کھل کر اس کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔
حریت کانفرنس نے ان بھارتی شہریوں کا شکریہ ادا کیا، جو کشمیری قوم کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت میں سامنے آتے ہیں اور یہاں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں جبکہ بھارت کا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اگرچہ اس ملک کے لوگوں کو کشمیر کے حوالے سے گمراہ کرنے کی انتھک کوششیں کررہا ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں طویل عرصے سے ویران میدانوں میں آج ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجنے والا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل آج لاہورمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
اسی جوش و جنون میں مد مقابل ٹیموں کے کھلاڑی بھی جیت کی صورت میں خوشی کے مارے طرح طرح کے اعلان کررہے ہیں۔گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم ، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے طالبات اور معذور افراد کے لئے فری ٹکٹس کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں شرکت کیلئے طالبات کیلئے 8000 روپے والے ایک ہزارفری ٹکٹس جبکہ معذور افراد کیلیے8000 روپےوالے500فری ٹکٹس رکھے گئے ہیں جوکہ پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر مہاکی جائیں گی ۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 4متبادل انٹریشنل کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میچ میں پرشرکت کریں گے جبکہ معذورافرادصبح9 تا2بجے شناختی کارڈ لے کر ہوٹل پہنچیں اورٹکٹ ہولڈرز حضرات شناختی کارڈ لے کراسٹیڈیم آئیں کیونکہ قذافی اسٹیڈیم کے دروازے شام5:45 بند کر دیے جائیں گے۔