ایمز ٹی وی(لاہور) پاک فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے جنرلز کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں برطانیہ اور امریکہ نے داعش اور طالبان کی پیش قدمی نہیں روکی تو انہیں معاملات میں بگاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کا مطلب ہے کہ یورپ کو اب کنٹرول کھونے کا سامنا ہے۔ اگر داعش اور طالبان دوبارہ مضبوط ہوتے رہے تو روس سینٹرل ایشیاءمیں خود کو محفوظ رکھنے کا بہانہ استعمال کرتے ہوئے سیریا جیسی مداخلت کر سکتا ہے۔ پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکرٹری ڈیفنس تعینات کئے جانے والے جنرل (ر) جیمز میٹس اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل جان نکلسن کے ساتھ حالیہ ہفتوں میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ جنرل نکلسن نے گزشتہ مہینے خود بھی یہ اعتراف کیا کہ افغان فورسز ایک بار پھر طاقت کے حصول کیلئے برسرپیکار طالبان کے خلاف تعطل کا شکار ہیں۔ پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ”افغان فورسز کا تعطل طالبان کیلئے جیت ہی ہے، ہم نے جنرل میٹس کو بتایا ہے کہ افغانستان کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے، اور اگر چیزوں کو درست سمت میں نہ لایا گیا تو امریکہ کو بڑے بحران کا سامنا پڑے گا۔ داعش بھی یہاں پنپ رہی ہے اور اگر انہوں نے سیریا اور عراق کو چھوڑ دیا تو دوبارہ اکٹھا ہونے کیلئے اگلی جگہ افغانستان کی سرزمین ہو گی۔“ پاکستان نے افغان بارڈر کو اپنی جانب سیل کرنے کیلئے ناکافی اقدامات پر کابل حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، پاکستانی حکومت کے مطابق دہشت گرد یہیں سے پاکستان اور افغانستان کی سرزمین پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ تاہم پاکستان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ کابل افغان فوج کی ناکافی صلاحیتوں کے باعث محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”افغان فوج میں 350,000 اہلکار ہیں لیکن ان میں سے صرف 20,000 ہی کامبیٹ مشن کیلئے اہل ہیں۔ ان کے 1,000 جنرل ہیں جن میں سے زیادہ تر کی تعیناتی میرٹ کے بجائے قبائل کیساتھ تعلقات کی بناءپر ہوئی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ ایک گدھے کو سرپٹ دوڑنا نہیں سکھا سکتے۔“ پاک فوج کے ذرائع نے مزید کہا کہ روس کو ڈر تھا کہ یورپ اس معاملے کو اس کی ”راہداری“ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے اور افغانستان میں فوجی آپریشن کی وسعت کیلئے اسے بہانے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ گزشتہ مہینے روس نے افغانستان کے معاملے پر علاقائی طاقتوں کی ایک کانفرنس منعقد کی جس میں اس بات کی اجانب اشارہ دیا گیا کہ افغانستان میں اس طرح کی سٹریٹجی کی ابتدائی شکل کیسی ہو سکتی ہے۔ امریکہ کے بغیر منعقد ہونے والی یہ سمٹ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بلائی گئی اور اس سے پہلے ہی روس نے طالبان کے ساتھ خفیہ رابطے شروع کر دئیے تھے۔ روس کا کہنا ہے کہ داعش کیساتھ لڑنے کیلئے طالبان کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کا یہ ماننا ہے کہ ماسکو کے طالبان کے ساتھ رابطے افغانستان میں پراکسی اثاثوں کی تعمیر کیلئے روس کی مدد ہے
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے شیخ رشید نے دھمکی آمیز فون کالز کے بارے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر 500 والی سیٹ پر بیٹھے تو خود ذمہ دار ہوگے اور مجھے 4 ہزار والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سے منع کیا گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ نمبر سے فون کر کے خبردار کیا گیا اور مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فون کالز پی ایس ایل فائنل سے پہلے کی گئی تھی اور یہ سار ا کام رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق کا ہے۔یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ شب پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کردیکھا
ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ دیکھ لیا ہے۔ فائنل میچ کیلئے پاکستانیوں میں انتہائی جوش و جذبہ پایا جا رہا تھا جبکہ میچ لاہور میں ہونے کے باعث لاہوریوں کا جذبہ تو دیدنی تھا جنہوں نے مہمان نوازی کی بھی ایک نئی مثال قائم کی۔ فائنل میچ کیلئے لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہوریوں کے جوش و جذبے اور مہمان نوازی کو نظرانداز نہ کر سکے اور ایک غیر ملکی کھلاڑی نے تو ”کھل“ کر اس کا اظہار بھی کر دیا۔ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کرس جورڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ”لاہور!!!! تم تو آج توانائی سے بھرپور تھے، سٹیڈیم میں ناقابل یقین ماحول کا بہت ہی زیادہ مزہ آیا۔“ کرس جورڈن کا یہ پیغام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے پنجاب حکومت، پی سی بی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی بھرپور تیاریوں کی تصدیق بھی ہے جس کے باعث پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب لکھا گیا
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایونٹ کی فاتح پشاور زلمی کو مبارکباد دی ہے۔خورشید شاہ نے کہا ہے عزم ، ہمت اور لگن کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خورشید شاہ نے اپنے پیغام میں کہا پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ شاندار کاکردگی پر سیمی الیون کو مبارکباد دیتا ہوں۔قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد نے ثابت کردیا کہ پاکستان پرامن ملک اور ہم پرامن لوگ ہیں۔ جیت کسی ٹیم کی نہیں ہوئی بلکہ اصل جیت پاکستان کی ہوئی ہے۔خورشید شاہ نے کہا عزم،ہمت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں
ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے 20 اور 21 جنوری 2017 ء کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔
جس کے مطابق بی اے سال اول کا 20 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب پیر06 مارچ2017 ء کو منعقد ہوگا،جبکہ بی اے سال دوئم کا21 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ منگل7مارچ 2017ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت اور سینٹرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دریں اثنا ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3700/= روپے فیس کے ساتھ 17 مارچ2017 ء تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پرواقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ صرف وہ ہی طلبہ امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے جو 2015 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ۔
بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،نواز شریف ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم میاں نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستانی قوم کے حوصلے متزلزل کرسکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط تر ہوا ہے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ آپریشن’ رد الفساد ‘ہر دہشتگرد کیخلاف ہے اور پاکستان کے دشمنوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی نے انہیں اندر نہ جانے دیا تاہم کسی نے میرا کو اسٹیڈیم میں بلا ہی لیا۔
لالی ووڈ اسٹار میرا ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنیں ۔ وہ بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں ،سیکورٹی اہلکاروں نے میرا سے ٹکٹ کا پوچھا تو بولیں ٹکٹ بھائی کے پاس ہے، جلد ٹکٹ پہنچ جائے گا۔
لیکن انتظار کرتے کرتے جب ٹکٹ نہ آیا تو میرا یہ کہہ کر واپس جانے لگیں، میچ گھر جا کر دیکھوں گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملی نغمے بھی گنگنائے۔
اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ کسی نے انہیں اسٹیڈیم کے اندر بلوا لیا۔ جہاں انہوں نے میچ دیکھا اور خوب انجوائے کیا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) گزشتہ روز نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے اہم دن تھا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے بھی بہت بڑا دن تھا ، اس دن کی اہمیت کو نہ صرف میڈ یا نے اجاگر کیا بلکہ پاکستانی قوم نے بھی کھیل سے اپنے پیار کا بھر پور اظہار کر کے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں اور کسی بھی صورت حال میں ہم زند ہ دل قوم ہیں ۔اس موقع پر لاہور ی بھی کب کسی سے پیچھے رہنے والے تھے کسی نے اسٹیڈیم میں جا کر اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا تو کسی نے گلیوں اور پارکوں میں بڑی سکرینوں پر میچ دیکھ کر انجوائے کیا ،ایک شہری نے لاہور کی رنگینیوں کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا تو دنیا لاہور کے خوبصورت رنگ دیکھ کر دنگ رہ گئی اور تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئیں