ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاکستان آکر کھیلنے میں شاہد آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرن سیمی کو مین آف دی فائنل کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
ادھرپی ایس ایل ٹو کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ کھلاڑی شروع میں ہی آوٹ ہوگئے جو ہار کی وجہ بنی۔ انہوں نے اچھے کھیل پر پشاور زلمی کو مبارکباد بھی دی۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنل بھارت میں سب سے زیادہ آن لائن دیکھا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل دنیا بھر میں دیکھا گیا، لیکن سب سے زیادہ آن لائن بھارت میں دیکھا گیا، آن لائن کرکٹ کی ویب سائٹس کے مطابق بھارت میں پی ایس ایل کا فائنل اٹھائیس فیصد آن لائن دیکھا گیا۔
ویب سائٹس کے مطابق پاکستان میں اکیس فی پی ایس ایل کا فائنل آن لائن دیکھا گیا ، برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا فائنل آن لائن دیکھا گیا۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پشاورزلمی پاکستان سپر لیگ ٹو کا فاتح بن گیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ کر بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی ،حریف ٹیم کے لئے نرم چارہ ثابت ہو ئی اور حتمی مقابلے میں58رنز سے شکست اس کا مقدر بنی۔
فائنل میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پشاور نے مقررہ20اوورز میں148رنز بنائے اور کوئٹہ کی ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 149رنز کا ہدف دیا جس میں کامران اکمل40،ڈیرن سامی28،مارلن سیموئل 19، ڈیوڈ ملن کے17رنز شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبیٹسمین 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں جلد بازی کا شکار نظر آئے اور پہلی وکٹ ایک رن کے مجموعے پروین وائیک کی صورت میں،دوسری وکٹ5کے مجموعےپرانعام الحق کی صورت میں،تیسرے وکٹ13رنزپراحمد شہزادکی صورت میں،چوتھی وکٹ 29رنزپر سرفراز احمد کی شکل میںجبکہ آدھی ٹیم صرف 37رنز کے مجموعے پرپویلین پہنچ چکی تھی۔
پشاور زلمی کے بالرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں کو کسی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور وقفے وقفے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں حاصل کرتے رہے اور16اعشاریہ3اوورز میں ہی کوئٹہ کی ٹیم کو90رنز پر ڈھیر کر دیا،کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد22،سین ارون24اورانور علی20رنز بنا کر ہی قابل ذکر رہے جبکہ دیگر کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر نے3،حسن علی اور وہاب ریاض نے2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ نے سرفراز احمد کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ میں شائقین کرکٹ نے شاہد خان آفریدی کی شدت سے کمی محسوس کی تاہم ان کی ٹیم فائنل میچ کی فاتح رہی اور پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن بن گئی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو میچ جیتنے کے لئے149رنز کا ہدف دیا،پشاور کےکامران اکمل40رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےریاض امرت نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئےپشاور زلمی کے3بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن خان نے 2اورمحمدنواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ کے انور علی سب سے مہنگے بالر ثابت ہو ئے انہوں نے4اوورز میں43رنز دئے جبکہ انکے حصے میں کوئی وکٹ نہ آسکی،ان کے آخری اوور میںڈیرن سیمی نے دو بلندو بالا چھکے لگائے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتما م طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لئے "میڈیااور اخلاقیات" کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کاانعقاد کیا گیا۔ لیکچر کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کو مدعو کیا گیاتھا۔
اس موقع پر مہمان ِ خصوصی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ طلباو طالبات کو ایسے انسٹیٹیوٹ فراہم کئے جائیں جہاں انہیں تدریس کے ساتھ ساتھ عملی طور پر تیار کیا جائے۔
میڈیا اور اخلاقیات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ اچھے صحافیوں کے لئے نیوز سینس ہونا ضروری ہے خبر سننے سے پہلے اس کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے
علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی خبر اخبارات میں غلط چھپ جائے تواخبارات اسکی وضاحت پیش کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ٹیلی وژن پر یہ کلچرپروان نہیں چڑھا کہ کسی غلط خبر پرمعذرت کی جائے ۔
.لیکچر کے اختتام پرآواز انسٹیٹوٹ کی جانب سے مظہر عباس کو شیلڈ سے نوازا گیا جس کے بعد انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے ویب چینل ایمزٹی وی کا خصوصی دورہ بھی کیا
ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ، انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی پریکٹس شروع کر دی ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شائقین کرکٹ کا جوش او ر ولولہ بڑھانے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کی پریکٹس شروع کر دی جہاں انہوں نے سفید شلوار قمیض اور وائٹ کیپ میں ملبوس ہو کر خوب شارٹس لگائے ۔پہلی گیند پر سٹریٹ ڈرائیو لگایا اور دوسری ہی گیند پر چھکا لگا کر گیند کو باؤنڈری سے باہر کر دیا ۔
کچھ گیندوں پر وہ اپنی وکٹ کا دفاع کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور سٹریٹ ڈرائیو بھی لگائے جبکہ آف سائیڈ پر ملنے والی گیندوں پر خوب زور دار اور بھرپور ٹائمنگ والے شارٹس بھی کھیلے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاكستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں كی بحالی كی مخالفت كر دی جب کہ آصف زرداری نے پارٹی کے قانونی ماہرین کو فوجی عدالتوں کےقیام کی صورت میں اس سے متعلق قانونی مسودے کی تیاری کی ہدایت کردی۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 13 سیاسی جماعتوں كے سربراہان اور نمائندگان نے شركت كی جن میں پی ایم ایل (ق) كے چوہدری شجاعت، جے یوآئی (ف) كے مولانا فضل الرحمن، قومی وطن پارٹی كے آفتاب شیرپاؤ، اے این پی كے غلام بلور، جماعت اسلامی كے سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اورنیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو سمیت دیگر شامل تھے۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری كے علاوہ پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، سینیٹ كے سابق چیرمین اور قانونی ماہر فاروق نائیك، سینیٹر شیری رحمن، نیئر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر سمیت دیگر شریک تھے۔ اے پی سی كا ایجنڈا فوجی عدالتوں كی بحالی، نیشنل ایكشن پلان پر عملدرآمد، قبائلی علاقوں كے لیے اصلاحات اور پختونوں كی ملك كے مختلف علاقوں میں پروفائلنگز كے معاملات شامل تھے۔
سیاسی جماعتوں کے كہنے پر آصف زرداری نے فوجی عدالتوں كے قیام كی صورت میں اس كے لیے قانونی مسودہ فوری تیار كرنے كی ذمہ داری سینیٹر فاروق نائیك كو سونپی۔ انہوں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کو ہدایت دی كہ وہ اس قانون مسودے كی تجاویز دیگر سیاسی پارٹیوں كو مہیا كریں۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق آصف زرداری نے كہا كہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے شروع كیں اور اصلاحات كے عمل كا راستہ ہموار كیا، ہم نے ایف سی آر كی اصلاحات كی بات كی كہ وہاں سیاسی پارٹیاں آزادانہ طور پر كام كر سكیں اور اس كے لیے پولیٹیكل پارٹیز آرڈر 200 # كو فاٹا تك توسیع دی۔
آصف زرداری نے فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد كا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات پر عملدرآمد میں 5 سال كی تاخیر حكومت كی غیرسنجیدگی ظاہر كرتی ہے اور قبائلی علاقوں كے عوام كی آنكھوں میں دھول جھونكنا ہے۔ سابق صدر نے نیشنل ایكشن پلان كی مختلف شقوں پر عملدرآمد نہ كرنے كی بھی مذمت كی اور مطالبہ كیا كہ جو لوگ اس كے ذمہ دار ہیں ان كا احتساب كیا جائے۔
كانفرنس كے بعد زرداری ہاؤس كے باہر میڈیا سے بات كرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلزپارٹی كے تحفظات پر بات كرتے ہوئے كہا کہ صرف دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں كا سرسری ذكر ناكافی ہے اور فوجی عدالتوں كے غلط استعمال كو روكنے كے لیے جو شرائط ہیں ان كو بھی بیان كیا۔ انہوں نے كہا كہ فوجی عدالتیں كریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات كے مسئلے سے توجہ ہٹانے كے لیے قائم كی جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے كہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں كی مخالفت كررہی ہے۔
فاٹا اصلاحات پر پارٹی كی پالیسی بیان كرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے كہا كہ فاٹا میں صدر كا حكم اور ایف سی آر برطانوی نظام كا حصہ ہے اور ریفارم كے پیكیج میں اس كالونیل ڈھانچے میں ختم كرنے میں ناكامی ہوئی ہے، ایف سی آر كے متبادل رواج ایكٹ كو ابھی تك سامنے نہیں لایا گیا اور پارٹی نے مطالبہ كیا كہ رواج ایكٹ كو پارلیمنٹ كے سامنے لیا جائے تاكہ پارلیمنٹ فاٹا میں قانون سازی كر سكے
ایمز ٹی وی(لاہور) پولیس نے سیشن عدالت کے باہرموجود 3 نوجوانوں کے اسکول بیگزسے اسلحہ برآمد کیا ہے۔
لاہورکی سیشن عدالت کے باہرگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر3 نوجوان اسکول بیگزلٹکائے موجود تھے، پولیس نے شک ہونے پران کی تلاشی لی تواسکول بیگ سے اسلحہ نکلا، پولیس نے تینوں نوجوانوں کو اسلام پوره پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
پولیس کے سامنے نوجوانوں کے باپ واجد نے بیان دیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ قتل کیس میں پیشی کےموقع پراسلحہ لیکرآیا تھا اوراس کے بچے اسلحہ پارکنگ میں لے کرکھڑے تھے، برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے. پولیس نے بھی اسلحی قانونی ہونے کی تصدیق کردی ہے
ایمز ٹی وی(کراچی) سانحہ سیہون اور سانحہ شاہ نورانی میں کالعدم تنظیم کا ایک گروپ ملوث ہونے کے شواہد پر تحقیقاتی ادارے اورکاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے افسران کوئٹہ روانہ ہوگئے۔
سانحہ سیہون کی تفتیش میں شامل ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سانحہ سیہون اور سانحہ شاہ نوارنی کی ابتک کی جانے والی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس کی روشنی میں تحقیقاتی اداروں نے چند روز قبل فیصلہ کیا تھا وہ کوئٹہ جاکر سی ٹی ڈی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طورپر کالعدم تنظیموں خلاف کارروائیاں کریں گے۔
سی ٹی ڈی سندھ کے افسران نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اﷲ عباسی سے بلوچستان جانے کی اجازت حاصل کرلی اورکوئٹہ روانہ ہوگئے جبکہ پولیس افسر نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں سانحوں میں مماثلت پائی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان واقعات میں کالعدم تنظیم کا ایک ہی گروپ ملوث ہے اس گروپ کے دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں انکی گرفتاری کے لیے جانے والے سی ٹی ڈی سندھ کے افسران کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی سکھر کررہے ہیں۔
تفتیش کاروں نے مذکورہ سانحات کی تفتیش کے لیے وزارت داخلہ سندھ سے سندھ کی جیل میں قید کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حافظ قاسم رشید، محمود بابرڈورکی اور کاظم علی شاہ سے تفتیش کے اجازت طلب کرلی ہے اورجلد ان سے تفتیش کاعمل شروع کردیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے روز شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے کھلاڑیوں او رشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس بالخصوص لاہور پولیس کے افسروں و جوانوں کو جذبہ حب الوطنی اور لگن سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے یہ ثابت کرنا ہے کہ پنجاب پولیس کسی بھی چیلنج سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پنجاب پولیس نے ماضی میں بھی قیام امن کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پربھی وہ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور حالات کی سنگینی کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ شائقین سے حسن اخلاق اور شائستگی سے پیش آئیں ۔
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس دربار اور پولیس افسران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر ہیں لہذا اس موقع پر آپ سب کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیتے ہوئے یہ ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پنجاب پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں دنیا کی کسی بھی پولیس فورس سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیسنگ ایک نہایت مقدس پیشہ ہے اور اگر ہم اپنے فرائض خلوص نیت ، لگن اور دیانت داری سے ادا کریں تو دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے سے لیکر میچ ختم ہونے اور شائقین کے گھروں کو واپس جانے تک پولیس افسران و جوان اپنا ڈیوٹی پوائنٹ قطعی نہ چھوڑیں اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اسی طرح الرٹ کھڑے رہیں جس طرح ڈیوٹی کے آغاز سے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔
اس موقع پر سی سی پی او محمد امین وینس نے لاہور پولیس کے افسران اور جوانوں کی جانب سے آئی جی پنجاب کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاہو رپولیس کے افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے ، شہریوں اور کھلاڑیوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہریوں کو پر امن ماحول میں فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے اختتام پر تماشائیوں کے سٹیڈیم سے پر امن چلے جانے تک لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان چوکس ہو کر ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود رہے گا۔