ایمز ٹی وی(کراچی) عوامی مرکز کراچی کے ریجنل پاسپورٹ آفس کا لنک ڈاﺅن ہوگیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ آفس کا لنک ڈاﺅن ہونے سے شہری خوار ہوگئے اور آفس کے خلاف احتجاج کیا۔ لنک ڈاﺅن ہونے سے سسٹم بیٹھ گیا اور آفس عملے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ صدر پاسپورٹ آفس سے رجوع کیا جائے۔احتجاج کرنے والے شہری کا کہنا تھا کہ لنک ڈاﺅن نہیں ہوا،عملے نے خود کام بند کردیا ہے۔شہری کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک ہفتےسے خوار ہورہے ہیں اور کوئی سننے والا نہیں ہے۔آج صبح احتجاج کیا تو آفس ہی بند کردیا گیا۔شہری نے الزام عائد کیا کہ
ایمز ٹی وی(پیانگ یانگ) شمالی کوریامیں موجود ملائیشین شہریوں پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کورین وزارت خارجہ نے پیانگ یانگ میں ملائیشین سفارتخانے کو پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملائیشیامیں موجوداپنے شہریوں اورسفارتکاروں کی حفاظت کیلئے پابندی لگائی ہے۔ پابندی کے باعث ملائیشین شہری شمالی کوریاسے باہرنہیں جاسکتے۔ملائیشیا نے بھی شمالی کوریا کے سفارتی عملے کے ملک چھوڑنے پرپابندی عائد کردی ہے ۔ملائیشین پولیس کے مطابق کم جونگ نام کے قتل کے الزام میں2 افراد مطلوب ہیں،دونوں افرادشمالی کوریاکے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریائی حکام تفتیشی افسران سے تعاون نہیں کررہے
ایمز ٹی وی(فیصل آباد) رضا آبادمیں کوکیاں والا کے مقام پر بیٹے نے والد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں 25 سال کے نوجوان امیر نے اپنے والد کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیان کئی روز سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس نے دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔