ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنادیا ہے۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، سولجر بازار، کلفٹن، ڈیفنس ، محمود آباد، منظور کالونی، شیر شاہ ، بلدیہ ٹاو¿ن اور شارع فیصل سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش پر شہریوں کاساحل سمندر پر رش۔برستی بوندوںسے لطف اندوز ہونے کیلئے شہری باہر نکل آئے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) وفاقی وزیر زاہد حامد نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں خطرناک اضافہ کے متعلق شبلی فراز کے توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ 2013 کے بعد جی ڈی پی کے حوالے سے قرضوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2008ء سے 2013ء تک ملکی قرضہ میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2013ء سے 2016ء تک 18 فیصد اضافہ ہوا اور اس رجحان میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
انہوں نے دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقامی قرضہ کم ہو کر 64.2 فی صد جو کہ 35.9 فیصد تک آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضہ کم ہو کر 68.5 فی صد سے کم ہو کر جون 2016ء میں 31.9 فی صد رہ گئے۔ اس سے قبل شبلی فراز نے توجہ دلائو نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ جب قرضے لیتے ہیں تو ہمارے منہ پر رونق آجاتی ہے، پہلے ہر شخص پر 37 ہزار روپے قرضہ تھا جو بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار ہوگیا ہے اس وقت قرضے 21 کھرب تک پہنچ گئے ہیں۔
اگلی سہ ماہی میں حکومت نے 1.6 ٹریلین روپے قرضہ لینے کا پروگرام بنایا ہے جو قرضہ لئے جاتے ہیں ان کا صرف اسحاق ڈار اور احسن اقبال کو پتہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم فیتہ پر فیتہ کاٹ رہے ہیں پیسے ہی نہیں، آمدنی اور اخراجات میں بڑھتے ہوئے فرق کو کون کم کرے گا۔
وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ایوان کو گزشتہ روز بتایاکہ ملک میں کھاد پرسے سبسڈی اس لئے ختم کردی گئی ہے کہ اس مقصد کے لئے رکھاگیا اسپیشل فنڈ ختم ہوگیاہے۔ چیئرمین سینٹ کی ہدایت کے مطابق ایوان کو اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا 25جون 2016 کووفاقی حکومت نے صوبوں کے لیے 27.9ارب روپے خصوصی فنڈمیں رکھے گئے تھے اس اسکیم کامقصد یہ تھاکہ جب تک فنڈرہیں گے اس وقت یہ اسکیم جاری رہے گی یہ رقم27دسمبرکوختم ہوگئی۔ وزارت کی قائمہ کمیٹی نے بھی11جنوری کے اجلاس میں سفارش کی ہے کہ یہ سبسڈی بحال کیاجائے۔
ایمز ٹی وی(ممبئی ) بھارت نے فرانسیسی ڈیزائن کے تحت تیار کردہ اپنی دوسری اسکورپین کلاس آبدوز لانچ کر دی۔
جمعرات کو ممبئی میں اس آبدوز کی رونمائی کی گئی جس کا نام آئی این ایس کھاندیری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور الیکٹرک پاور سے چلنے والی یہ سب میرین مختلف آپریشنز میں استعمال کی جا سکتی ہے
جس میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر، خفیہ معلومات کا حصول، بارودی سرنگیں بچھانا اور اور جاسوسی شامل ہیں۔ یہ آبدوز زیر آب اور پانی کی سطح سے گائیڈڈ ہتھیاروں، ٹورپیڈوز، ٹیوب لانچڈ اینٹی شپ میزائلز کے ذریعے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے قبل اس آبدوز کی آزمائشی جانچ کی جائے گی
ایمز ٹی وی(سیالکوٹ )شہر کے علاقہ کچاشہاب پورہ میں چالیس سالہ نشئی کئی سال بعد نہانے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ چالیس سالہ محمد خان نشہ کا عادی تھا اور ارد گرد کی کچھ خبر نہ رکھتا تھا جبکہ جسمانی طہارت کا بھی اسے کوئی خیال نہ تھا۔ نشئی کے والدین نے اسے نہانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ’ اتنے عرصے سے تم نہیں نہائے چلو نیا سال آنے کی خوشی میں ہی نہا لو۔ والدین کے اصرار پر محمد خان نے کئی سالہ ریکارڈ توڑا اور نہا لیا، نہانے کی دیر تھی کہ اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جان کی بازی ہار گیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محمد خان کی ہلاکت ٹھنڈے پانی میں نہانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب مرحوم نشئی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا نشے کا عادی نہیں تھا۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) مرحوم گلوکار اور موسیقارمائیکل جیکسن کے کردار پر بننے والی فلم کے دنیا بھر میں جاری ہونے والے پہلے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد پیرس جیکسن نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے،مائیکل جیکسن کا کردار جوزف فینین کے ادا کرنے پر پیرس جیکسن نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
پیرس نے اپنے غصہ کا اظہار مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا۔فلم کی کہانی کا مرکزی خیال 2001میں نائن الیون کے دہشتگردی کے واقعات کے بعد پروازوں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے مائیکل جیکسن کےسینئر ہولی وڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر اور مارلن برانڈو کے ساتھ مبینہ روڈ ٹرپ پر مبنی ہے۔
جب ان سو پوچھا گیا کہ انہوں نے فلم کے ٹریلر سے کیا سیکھا تو پیرس جیکسن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں فلم کی کاسٹ سے ناخوش ہوں، یقین ہے کہ اور بہت سے لوگ بھی میرے ہم خیال ہونگے، اور اسے دیکھ کر میں تو قے کرنا چاہتی ہوں۔اس میں نہ صرف میرے والد بلکہ میری گاڈ مدر الزبتھ کی بھی توہین کی گئی ہے۔
پیرس نے مزید کہا کہ جوزف کو بطور کنگ آف پاپ کاسٹ کرنا قابل شرم ہے اور اس سے لیجنڈری آرٹسٹ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔پیرس جیکسن کے کزن تاج جیکسن نے بھی ایسے ہی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(ماسکو)روس نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو یورپ اور اپنے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔
نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے یورپین سلامتی غیر مستحکم ہوگی ،پولینڈ میں 3ہزار امریکی فوجیوں کی آمد روس کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ آپریشن ہمارے مفادات اور سکیورٹی کے خلاف ہے،ہماری سرحد کے ساتھ فوجوں کا یہ اجتماع خطرے سے کم نہیں ہے۔
یہ آپریشن امریکہ کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے چند روگ قبل ہی شروع کیا گیا ہے،اس صورتحال کو روس اور ٹرمپ انتظامیہ دونوں دیکھ رہے ہیں ۔
واضح رہے امریکہ نے جرمنی کے راستے3000فوجیوں کو یہاں تعینات کیا ہے،فوجی سازوسامان میں 87ابرام ٹینک،20آرٹلری گاڑیاں اور 136لڑاکا گاڑیاں شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی(صحت) اگر آپ صرف9دن کے لئے چینی کھانا چھوڑ دیں تو یہ ڈرامائی طور پر آپ کی صحت کو ٹھیک کرسکتا ہے۔ جرنلObesityمیں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ اپنی خوراک سے چینی کو صرف9دن کے لئے نکال دیں تو آپ کی صحت تیزی سے ٹھیک ہونے لگتی ہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر لسٹنگ کا کہنا ہے کہ چینی چھوڑنے سے جسم کی ہرچیز ٹھیک ہونے لگتی ہے ۔
”والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی غذا سے چینی کی مقدار کوکم کرتے جائیں کہ اس طرح ان کی صحت ٹھیک رہے گی۔“ اس کا کہنا ہے کہ چینی کیلوریز کی وجہ سے خطرناک نہیں بلکہ اس کی وجہ سے میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں 43موٹے بچوں کی غذا میں چینی کی جگہ سٹارچ کھانے کو دیا گیا۔
”چینی میں کیلوریز کی وجہ سے یہ خطرناک نہیں بلکہ اس کی تاثیر کی وجہ سے میٹابولزم پر خطرناک اثرات ہوتے ہیں۔“اس کا کہناہے کہ چینی کی کیلوریز اس لئے خطرناک ہوتی ہیں کہ وہ جگر میں چربی میں تبدیل ہوتی ہیں اور انسولین کے لئے مدافعت پیدا کرتی ہیںجس کی وجہ سے ذیابیطس ، دل کے امراض اور جگر کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔اس کا کہناتھا کہ چینی کی وجہ سے موٹاپا تو آتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کی بڑی وجہ ہے۔
ایمز ٹی وی (صحت) اگرآپ کم کیلوریز والی مصنوعی چینی(سویٹنر)استعمال کرکے سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کا وزن کم ہوگا تو آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مصنوعی چینی استعمال کرتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ موٹے ہوتے ہیں جو عام مٹھاس استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق کارڈاکٹر چی چیا نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی چینی ہمارا وزن کم کرنے کی بجائے اسے بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ چینی کا متبادل ہمارے میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ پر اضافی چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ لوگوں کی کثیر تعداد مصنوعی چینی یہ سوچ کر استعمال کرتی ہے کہ اس کی وجہ سے وزن کم ہوگا۔
تحقیق میں1984ءسے 2012ءکے درمیان 1454مردوخواتین کی عادات کا مطالعہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ جو لوگ مصنوعی چینی استعمال کرتے ہیں ان پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے موٹاپے کی شرح میں دنیا بھر میںاضافہ ہوا ہے اور 2025ءتک ایک ارب سے زائد لوگ موٹاپے کا شکار ہوچکے ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ مصنوعی چینی کھانے کی بجائے کم چینی کھانے کو ترجیح دیں کہ اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/ کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ بورڈ کے کسی بھی ملازم کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ایپکا میٹرک بورڈ کے وفد عبدالوہاب لاکھو، سلمان احمد، مشرف خان، حاجی محمد حنیف، شکیل احمد، شبیر احمد، ابرار حسین اور محمد وکیل سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضمنی امتحانات 2016کے سینٹر سپرنٹنڈنٹس، نگراں امتحان، سینٹر کنٹرول، ویجیلنس افسران اور دیگر امتحانی عملے کو ان کے معاوضوں کی ادائیگی بہت جلد کر دی جائے گی ۔
ایمز ٹی وی(کراچی) رشتے سے انکار پر ملزم نے دوبہنوں پر دستی بم پھینک دیا۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں ،لانڈھی کے علاقے کوہی گوٹھ میں گھر پر دستی بم کے حملے کے نتیجے میں دونوں بہنوں 19سالہ ثمرین بلوچ اور 17سالہ صنم بلوچ کے زخمی ہونے کی پولیس نے بھی تصدیق کردی۔
شاہ لطیف ٹاﺅن کے ایس ایچ اوساجد کھوڑیو کے مطابق لڑکیوں کے والد قادر بخش نے بتایاکہ اس کے رشتہ دار ساجد نے دومرتبہ اس کی بیٹیوں کیلئے رشتہ بھجوایا لیکن مسترد کردیاگیا، حملے سے قبل ساجد نے قادر بخش اور اس کے خاندان کو رشتہ ٹھکرانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، دستی بم اس وقت پھینکا گیا جب دونوں بہنیں اپنے چھوٹے سے گھر کی چھت پر آرام کررہی تھیں۔
زخمی بہنوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق ساجد ایک گینگ کا رکن اور نشئی ہے ، قادر بخش کی درخواست پر ملزم ساجد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور گرفتاریوں کیلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔