ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنادیا ہے۔
دوسری جانب سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل پھسلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:
دوسری جانب بارش کی چند بوندوں کے ساتھ ہی 220 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کا عملہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مصروف عمل ہے تاہم فنی خرابیوں کو جلد ہی دور کرلیا جائے گا۔
ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور برفباری سے شدید سردی نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم کراچی اور بلوچستان کے عوام تاحال مزید بارشوں کے منتظر ہیں ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے ایران سے داخل ہونے والی ہواؤں اور بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوجائےگا۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہے گا۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/راولپنڈی)راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ کامیابی کا تناسب 27.28رہا۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق16309امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 15839 امیدوار شامل امتحان ہوئے ان میں سے 4321 کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 27.28رہا۔ 11493امیدوار فیل ہوئے جبکہ 464امیدوارغیر حاضر رہے۔ امتحان میں 8498طالبات اور 7811طلباء شامل امتحان ہوئے ، 863ریگولر اور15446پرائیویٹ تھے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) برسبین میں پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ناٹ آئوٹ رہے
گلین میکسویل نے 60 اور ٹریوس ہیڈ نے 60 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 38 کے مجموعی اسکور پر اوپنر شرجیل خان 18 رنز بنا کر فالکنر کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی مختصر اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ۔,پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو 4 رنز بنا کر فالکنر کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے