پیر, 20 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (تجارت)سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کردی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سےتیل کی موجودہ پیداوار2سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

سعو دی وزیر تیل کے مطا بق کٹوتی کےبعد تیل کی پیداوار ایک کروڑبیرل یومیہ سے کم ہوگئی ہے۔

 

ایمز ٹی وی(صحت) جاپان میں جہاں ملازمین سخت محنت اور کام کی وجہ سے بے آرامی اور تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں، وہیں ایسے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مشروب ساز کمپنی نے ان کے لیے ایسا مشروب تیا ر کیا ہے، جسے پیتے ہی انہیں نیند آجائے گی۔

مشروب بنانے والی معروف کمپنی کوکا کولا نے نیند پوری نہ کرپانے والے افراد کے لیے ’گلوکوسلیپ واٹر‘ کے نام سے 'خواب آور پانی'متعارف کرایا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مشروب پینے کے بعد ہرطرح کے لوگوں کو بہتر اور آرام دہ نیند آنے لگتی ہے، جب کہ مشروب ایسے افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو رات کو سوتے وقت بے خوابی یا نیند کے دوران دیگر مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

نشریاتی ادارے ’آڈیٹی سینٹرل‘ کے مطابق خواب آور مشروب کے اجزاء میں ایک خاص قسم کا ایسڈ’ایل تھینائن‘ملایا گیا ہے، جو بے چینی اور اسٹریس کو کم کرکے سکون فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جو لوگ 8 گھنٹے کی مکمل نیند نہیں کرپاتے اور جنہیں آرام کے لیے چند گھنٹے ہی ملتے ہیں، وہ اس مشروب کو پینے کے بعد چند گھنٹوں میں مکمل نیند جیسا سکون حاصل کر پائیں گے۔

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) تھانہ ملت ٹاﺅن میں میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فیصل آباد کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں ناکہ لگائے کھڑے پولیس اہلکاروں اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہونےمیںکامیاب ہوگئے۔

 

 

ٹرمپ کے انتقال اقتدار سےاوباما کا کتا بھی خوش نہیں

ایمز ٹی وی(واشنگٹن )ٹرمپ کو انتقال اقتدار سے شائد اوباما کا کتا بھی خوش نہیں۔ امریکی صدر اوباما کے کتے سنی نے وائٹ ہاؤس میں مہمان لڑکی کو کاٹ لیا۔

18 سالہ لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کو کتنے نے چہرے پر کاٹا ہے۔ لڑکی پرتگال کتے کو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔ صدر کے فزیش ڈاکٹر رونی جیکسن کے مطابق زخم کو کچھ پٹیوں سے بند کرنا ضروری تھا

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح اور سہولیات کا نیا نظام متعارف کر ادیا ۔

قومی ایئر لائن کو بالآخر مسافروں کا خیا ل آہی گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح اور آرام کیلئے سہولیات متعارف کر اد ی ہیں جس کے تحت اندرون ملک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجما ن کا کہنا ہے کہ پرائم ڈومیسٹیک پروازوں پر آج سے انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کے بعد نئے سسٹم کے ذریعے مسافر اپنے لیپ ٹاپ، سیل فون اورٹیبلٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی طورپرسہولت کراچی ،اسلام آباد اوربراستہ لاہورکی پروازوں پرشروع کی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 30 گھنٹے دورانیے کا تفریحی مواد شامل کیا گیا ہے جس میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ،، بچوں کی فلمیں اورپاکستانی ٹی وی ڈراموں کا مواد شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں انگریزی فلمیں، بچوں کیلئے گیمزاور نقشہ جات شامل ہوں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) ہالی وو ڈ کے صفِ اول کے اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’’لیِوبائے نائٹ ‘‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سنسنی خیز فلم کی ہدایتکاراور رائٹر بھی بین ایفلک خود ہیں اور مرکزی کردار میں بھی جلوۂ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس کوپر،ایلی فیننگ،برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔

لیوناڈر ڈی کیپریو، بین ایفلک اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی اس فلم کی کہانی1920سے1930کے درمیانی دور کی عکاسی کر رہی ہے جب جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اُڑائی ہوئی تھیں۔

یہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔

کرائم، ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آج نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی پر فول پروف سیکیورٹی دینے کی درخواست منطورکرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت میں دائر درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں اس لئے ان کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔

سابق صدر نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ وطن واپس آ نا چاہتے ہیں۔عدالت آئندہ پیشی پر مشرف کو طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ اگرمشرف پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیں گے۔

ایمز ٹی وی(صحت)ایک تحقیق کے مطابق بہت جلد فکرمند ہونے والے افراد اپنے لیے دل کی بیماریوں اور بالخصوص ہارٹ اٹیک کے خدشے کے امکانات کو واضح حد تک بڑھا لیتے ہیں۔فکر اور پریشانی میں فعال ہونے والا دماغ کا مخصوص حصہ(amygdala) بون میرو کی فعالیت کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے، جس کے نتیجے میں دل کی رگوں میں سوزش ہو جاتی ہے، اور یہ ہارٹ اٹیک کا سبب ہوسکتا ہے۔

امریکا کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال اور ہارورڈ میڈیکل اسکول سے تعلق رکھنے والے سینئر محقق، احمد توکل کے مطابق ان کی یہ تحقیق دل کے امراض میں تناؤ کے عمل دخل کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

احمد توکل کا مزید بتانا تھا کہ اس تحقیق سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ تناؤ پر قابو پا کر بڑی حد تک دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، ویسے تو ذیابیطس، بلند فشار خون اور سگریٹ نوشی کو دل کی بیماریاں بڑھانے میں اہم ترین عوامل سمجھا جاتا ہے تاہم ذہنی تناؤ اور دل کی بیماریوں کے درمیان سامنے آنے والا یہ براہ راست تعلق طب کے شعبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں 293 افراد پر جانچ کی گئی اور دباؤ سے ان کے دماغ، بون میرو اور دل کی شریانوں پر پڑنے والے اثرات کا معائنہ کیا گیا۔3 سال اور 7 ماہ تک تحقیق کے عمل سے گزرنے والے افراد میں اس بات کا معائنہ کیا گیا کہ کیا یہ افراد تناؤ کی وجہ سے عارضہءِ قلب کا شکار ہوتے ہیں؟ حیرت انگیز طور پر معائنے میں شامل 22 مریض ایسے تھے، جن میں دل کی بیماری اور کمزوری کی علامات سامنے آئیں اور انہیں انجائنا یا ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی دل کے امراض کی نرس ایمیلی ریو کہتی ہیں کہ اس تحقیق کے نتائج دل کے امراض سے بچاؤ میں مدد فراہم کریں گے، کیونکہ اس سے پہلے تک دباؤ کے دوران لوگوں کی عادات (سگریٹ نوشی، شراب نوشی، اضافی کھانے کی عادت) کو ہی دل کی بیماریوں کی ممکنہ وجہ قرار دیا جاتا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی مذکورہ پرواز جدہ جا رہی تھی اور اس میں 180 مسافر سوار تھے۔ ٹیک آف ملتوی ہونے کے باعث اب تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے دوپہر کوروانہ کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کھیل)جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے اپنا 100واں ٹیسٹ اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت یادگار بنا دیا اور سنچری اسکور کردی، وہ125رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔

جنوبی افریقا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے میڈیم پیسر ڈین الیور کو ٹیسٹ کیپ دی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 338 رنز بنا لئے ہیں۔

ہاشم آملہ 125 رنز اور ڈیون الیور 0 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقاکی جانب سے ڈومینی 155 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔ سری لنکا کے لاہیرو کمارا دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے کیریئر کا 100 میچ کھیلا، وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں جنوبی افریقن پلیئر بن جائیں گے، اس سے قبل جیک کیلس، مارک بائوچر، گریم اسمتھ، شان پولاک، اے بی ڈی ویلیئرز، گیری کرسٹن اور مکھایا نیتنی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔