جمعرات, 09 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(چترال) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ 2013 کے عام انتخابات پر 21 جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا لیکن جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی تاہم اصول کے مطابق یہ رپورٹ دونوں فریقین کو دینی چاہیے تھی جب کہ میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دیکھ کر ہی اس پر تفصیل سےبات کروں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے کیوں کہ کمیشن کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا ہم وہ تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بحران میں سب کا اکھٹا ہونا بہت ضروری ہے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ سندھ کے طلبہ آل سندھ پارلیمنٹری ڈبیٹ 2015میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونگے ۔ بیورو ٓف اسٹیڈیز جامعہ سندھ جامشورو کے ایڈورٹائزر محمد یوسف پردیسی کے اعلامیے کے مطابق سکھر انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (سسٹیک) کی جانب سے 25 جولائی سے 28 جولائی کو منعقد ہونے والی آل سندھ پارلیمانٹری ڈبیٹ 2015 میں شرکت کیلئے جامعہ سندھ کی ٹیم آج روانہ ہوگی

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)معروف سرچ انجن گوگل نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹاپ ٹین عالمی مجرموں کی فہرست میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کا احمق ترین وزیراعظم بھی قرار دے دیا۔ دنیابھرمیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ گوگل پردنیا بھر میں سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم لکھ کرسرچ کریں توان میں نریندرمودی سرفہرست آتے ہیں اوراگر دنیا میں احمق ترین وزیراعظم لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے۔ دوسری جانب اس فہرست میں صرف بھارتی وزیر اعظم نریند مودی ہی نہیں بلکہ تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم ابھیسٹ ویجا جیوا اوراسی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم ینگلک شناورتا بھی شامل ہیں جبکہ احمق وزیراعظم کی اس فہرست میں کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپراورآسٹریلیا کے سابق وزیراعظم ٹونی ایبرٹ اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر بلدیہ اعظمیٰ کے زیر اہتمام اسکولوں میں صفائی کی صورتحال اور دیگر تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔ گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ ایم سی اسکولوں کا دورہ کر کے وہاں صفائی کی صورتحال اور وہاں دیگر سہولیات کا معائنہ کرینگے اس سلسلے میں سنیئر ڈائریکٹر تعلیم کی طرف سے تمام اسکولز کے پرنسپلز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ ایڈمنسٹریڑ کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے اسکولز کے حدود میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں اور خاص طور پر کلاس رومز ، لیبارٹری، لائبریری اور واش رومز کی صفائی پر خاص دیہان دیا جائے ۔

اسکول پرنسپلز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکولز میں سازوسامان کے فقداں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کریں تاکہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ موسم گرما کے بعد ۳ اگست سے دوبارہ تعلیم اداروں میں تدریس کا عمل جاری ہوگا اس حوالے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ دوبارہ تدریسی عمل شروع ہونے پر بچوں اور اساتذہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) این ای ڈی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (نیٹا) نے سندھ کی جامعات کی خودمختاری کے معاملے پر ف پواسا فاونڈیشن کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت ناظم امتحانات اور رجسٹرار کی تقرری کیلئے دیئے گئے اشتہارات سے دستبردار ہوجائے اور اس سلسلے میں سندھ کی جامعات کی نمائندہ تنظیم ف پواسا سے بات کرے ۔

نیٹا کے صدر ڈاکٹر عثمان علی شاہ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران اسلم کے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اجلاس این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں سندھ کی سرکاری جامعات میں اساتذہ کی تقرری کے اشتہارات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عمل سندھ کی سرکاری جامعات کی خودمختاری خلاف اور اعلیٰ تعلیمی تنزلی کے مترادف ہے ۔

جاری اشتہارات ف پواسا کے ساتھ کیئے گئے ماضی میں کئے گئے وعدوں اور یونیورسٹی ایکٹ پر نظر ثانی کے کے حوالے سے ف پواسا کی تجاویز کے برعکس ہے حکومت سندھ کو ان اشتہارات کو واپس لیکر ف پواسا کی تجاویز پر بات چیت کرے

ایمزٹی وی (اسلام آباد)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد قوم سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آج قومی تاریخ کے نہایت اہم موقع پر قوم سے مخاطب ہوں، 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے جس کی رپورٹ بھی حکومت کو موصول ہوچکی ہے۔زیراعظم کا کہنا تھا کہ کمیشن کو انتخابات سے متعلق 3 بنیادی سوالوں پر تحقیقات کرنے اور اپنی رائے دینے کے لیے کہا گیا تھا اور ان سوالات کی مکمل چھان بین کے بعد کمیشن نے حتمی جوابات دے دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی حد تک بتائی گئی کوتاہیوں سے قطع نظر ریکارڈ پر موجود تمام شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام انتخابات مجموعی اعتبار سے منصفانہ اور قانون کے تقاضوں کے مطابق منعقد کیے گئے، کمیشن کی کارروائی میں شامل جماعتوں نے کسی پلان یا سازش کے بارے میں ثبوت پیش کیے اور نہ کمیشن کے سامنے رکھے گئے مواد سے ایسی کوئی بات سامنے آئی جس سے دھاندلی کے کسی پلان یا سازش کی نشاندہی ہوئی ہو اسی طرح مبینہ دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف عائد الزامات بھی ثابت نہیں کیے جاسکے جب کہ کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ نتائج عوام کے مینڈیٹ کا حقیقی اظہار نہیں تھے۔انہوں نےمذید کہاکہ الیکشن منصفانہ تھے اور جوڈیشل کمیشن نے ہمارے مینڈیٹ کی توثیق کردی ہے ۔قوم سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ ہمیں یقین تھانتخابی نتائج عوامی مینڈیٹ کے عین مطابق تھے اور ان میں کسی سطح پر کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔

ایمزٹی وی(سندھ) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے 20 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر اور بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کل ہونے والی مون سون بارش کے مقابلے میں آج ہونے والی بارش کم ہوگی تاہم 26 جولائی کے بعد شہرقائد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان بھر میں بھی آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے 20 اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور خاص طور پر نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور اور جھل مگسی انتہائی حساس اضلاع ہیں جہاں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لئے 6 کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔