پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی ( تعلیم) برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن پاک کا ایک نسخہ ملا ہے جسے ممکنہ طور پر قدیم ترین نسخہ تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برمنگھم یونی ورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا ایک قدیم نسخہ ملا ہے، قرآنی نسخے کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا گیا تو پتہ کہ یہ نسخہ 1370 سال پرانا ہے۔ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر 568 سے 645 صدی عیسوی کے درمیان لکھا گیا ہے۔

یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے موجود ہے، اگر ٹیسٹ کا نتیجہ ٹھیک ہے تو پھر یہ قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ ہے۔

برٹش لائبریری میں قدیم نسخوں کے ماہر ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی دلچسپ دریافت ہے، یہ نسخہ لائبریری میں دیگر کتابوں کے ساتھ موجود تھا لیکن کسی نے بھی اس کی پہچان نہیں کی۔ قرآن پاک کا یہ نسخہ ’حجازی‘ رسم الخط میں ہے جو رسول اللہ ﷺ کی حیات کے وقت رائج تھا۔ خوبصورت اور واضح حجازی لکھائی میں تحریر کیا گیا یہ نسخہ یقینی طور پر پہلے 3 خلفائے راشدین کے زمانے یعنی 632 سے 656 عیسوی کے عرصے کا ہے۔

برمنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ اس نسخے کی تاریخ سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے چند سال بعد کا ہے، اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ جس نے بھی یہ لکھا وہ شخص حضرت محمد ﷺ کے وقت حیات تھا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) اٹھائیس سالہ عالمی چیمئین باکسر عامر خان کو کھیل اور ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

بولٹن یونیورسٹی کی جانب سے 190 ویں تقسیم اسناد کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی تین اہم شخصیات کو برطانوی معاشرے اور عالمی سطح پر متاثر کن کردار ادا کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان باکسر عامر خان اور برطانوی کابینہ کی پہلی مسلمان وزیر خاتون بیرونس سعیدہ وارثی کو ان کے شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی سند سے نوازا گیا ہے ۔

گریجویشن کی تقریبات کا آغاز 15,16 اور 17 جولائی کو ہوا جس میں اعزازی سند پانے والی شخصیات نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کی ۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) عید کی تعطیلات جاری رہنے کے باوجود منگل کے روز بھی میٹرک بورڈ اور ثانوی بورڈ کا عملہ کام میں مصروف رہا ۔ان دونوں تعلیمی بورڈ میں سالانہ امتحانات برائے سال 2015 کے نتائج کو مرتب کرنے کا کام جاری رہا۔ اس لئے یہاں کے افسران اور عملے کی رضاکارانہ طور پر اپنے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کو یقین دلایا تھا کہ وہ صرف عید کے دن چھٹی کرینگے جبکہ عید کی تعطیلات میں بھی دفتر کھلا رہے گا ۔

اس موقع پر پروفیسر انوار یوسف زئی نے عملے سے ملاقات کی اور انکے جزبے کو سراہا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) لندن کے معروف شہر فلپائن کا ایک بچہ جو بے گھر ہے معروف ریسٹورینٹ کی روشنی میں بیٹھ کر پڑھتا ہے ۔ اسکی تصویر فلپائن کے ایک جزیرے سیبو میں رہنے والی ایک میڈیکل کی طالبہ جوائس گیلس نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی تھی، جس کے بعد فیس بک کے صارفین نے نو سالہ ڈینیئل کیبریرا کی متاثر کن تصویر مختلف زبانوں میں شیئر کی ہے۔

جب سے یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔ ڈینیئل کیبریرا کو ایک تنظیم کی جانب سے کالج اسکالر شپ کی پیشکش ہوئی ہے، اور سینکڑوں خیرخواہوں کی طرف سے اسکول کاسامان اور نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر چھا جانے والی تصویر کے حوالے سے فلپائنی نیوز نیٹ ورک نے ڈینیئل اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات جمع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینیئل کا خاندان پچھلے پانچ برسوں سے بے گھر ہے، ان کی مستقل سکونت آگ میں جھلس کر تباہ ہو گئی تھی، اور اب ڈینیئل اور اس کے دو بہن بھائی رات میں ایک چھوٹی سی کریانہ کی دوکان پر سوتے ہیں۔

سماجی بہبود کے ایک آفیسر نےکہا کہ یہ تصویر کچی آبادیوں کے ان غریب بچوں کی علامت بن گئی ہے،جو بجلی سے محروم ہونے کی وجہ سے مطالعہ نہیں کر سکتے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے سر پرست سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ قوم تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے بے روزگاری اور ناخواندگی جیسے مسائل سے دوچار ہے جس سے نجات کیلئے تمام پاکستانیوں اور بالخصوص سماجی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) برٹش کونسل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں ہنرمندوں کے لیے عربی زبان کی زیادہ اہمیت ہو گی اور عربی برطانیہ کی دوسری اہم زبان بن جائے گی۔

برٹش کونسل کی تحقیق کے مطابق عربی زبان کو برطانیہ کی دوسری اہم زبان قرار دیا گیا ہے، ماہرہن تعلیم کا کہنا ہے کہ فرانسیسی اور مینڈارن یا چینی زبان کے مقابلے میں عربی سیکھنے کے لیے زیادہ اہم زبان ہے۔

برٹش کونسل نے تعلیمی اداروں کے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ برطانوی اسکولوں کے نصاب میں دیگر جدید زبانوں کے ساتھ عربی کو شامل کیا جانا چاہیئے، کیونکہ برطانیہ کی طویل مدتی ثقافتی اور اقتصادی خوشحالی کے لیےعربی زیادہ ضروری ہے۔

عربی زبان کے فروغ کی مہم کے طور پر برٹش کونسل کی طرف سے لگ بھگ پانچ ہزار پرائمری اسکولوں کے لیے عربی زبان وثقافت پر مبنی تعلیمی مواد فراہم کیا گیا ہے تاکہ اسکولوں میں بچوں کو عرب دنیا کی ثقافت سے روشناس کرایا جاسکے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) میٹرک کے امتحانات کے نتائض آنے میں کچھ ہی عرصہ باقی ہے مگر انٹرمیڈیٹ کالجز میں داخلہ پالیسی ابھی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے ۔جس کے بعد امکان یہ ہے کہ انٹر میڈیٹ میں داخلہ لینے والے امیدواروں کو دشواری کا سامنا ہوگا اور تعلیمی سیشن 6 سے 7 ماہ تک کے عرصے پر محیط ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزرشتہ برس تاخیر کی وجہ سے گیارہ ہزار سرکاری ایڈمیشنز میں کمی آئی تھی ۔ اور صرف 79 ہزار امیدوار سرکاری کالجز میں ایڈمیشنز لے سکے تھے ۔جبکہ موجودہ سال میں بھی کمی متوقع ہے ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی مرکز، نیو یارک کے 50 فیصد گھرانوں میں انگریزی کی بجائے کوئی اور زبان بولی جاتی ہے۔ تارکین وطن کے اس شہر میں اردو سمیت 11 دیگر بین الااقوامی زبان سکھانے کے لئے وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

'یونیورسٹی آف میری لینڈ' کے زیر سایہ 'اسٹار ٹاک' پروگرام کے تحت، کنڈر گارٹن سے لے کر 16 سال کی عمر تک کے بچوں کو اردو لکھنا پڑھانا سکھانے کے لئے 15 دن کا خصوصی کورس شروع کیا گیا ہے، جس کے دوران انھیں مفت لنچ بھی دیا جاتا ہے۔

شاہد خان کی نگرانی میں ’اردو ٹیچرز ٹریننگ‘ کا ایک پروگرام نیویارک یونیورسٹی میں جاری ہے، جبکہ ان کے ادارے ’الائنس آف پاکستان اردو اسٹیڈیز‘ کے زیر اہتمام ستمبر میں تین روزہ قومی اردو کانفرنس بھی نیویارک یونیورسٹی میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ڈگری کے حوالے سے برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈ کاسٹر جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہ کالج یہ کورس ہی نہیں کرواتا۔ ریحام خان نے اپنی ڈگری سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا۔ اخبار کے مطابق لنڈسے کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے ریکارڈ میں ریحام خان کے نام سے کوئی اسٹوڈنٹ نہیں اور نہ ہی ہم براڈ کاسٹر جرنلزم کی کوئی ڈگری جاری کرتے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریحام خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ڈیلی میل نے لکھا کہ اس سے پہلے بھی ریحام خان نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بناتے رہے تاہم ڈاکٹر اعجاز احمد نے اسکی سختی سے تردید کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے اسی اخبار نے ہی ریحام خان کی عمران خان سے خفیہ شادی کی خبر بریک کی تھی۔