پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی ( ٹیکنالوجی ): سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دو بندروں اور دو چوہوں کے دماغوں کو باہمی طور پر جوڑ کر ایک نیٹ ورک تیار کیا ہے جو ایک زندہ کمپیوٹر کی طرح مسائل حل کرتا ہے۔ دماغوں کو جوڑ کر زندہ کمپیوٹر بنانا محض سائنسی فلموں کا ایک تصور تھا لیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کے دماغوں کو جوڑ کر موسمیاتی پیشگوئی کا ایسا مسئلہ حل کیا ہے جو وہ اپنے دماغ سے حل نہیں کرسکتے تھے۔ اسی طرح تین بندروں کے دماغوں کو جوڑ کر ایک ڈجیٹل کردار کے بازو کو ہلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔: سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دو بندروں اور دو چوہوں کے دماغوں کو باہمی طور پر جوڑ کر ایک نیٹ ورک تیار کیا ہے جو ایک زندہ کمپیوٹر کی طرح مسائل حل کرتا ہے۔ دماغوں کو جوڑ کر زندہ کمپیوٹر بنانا محض سائنسی فلموں کا ایک تصور تھا لیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کے دماغوں کو جوڑ کر موسمیاتی پیشگوئی کا ایسا مسئلہ حل کیا ہے جو وہ اپنے دماغ سے حل نہیں کرسکتے تھے۔ اسی طرح تین بندروں کے دماغوں کو جوڑ کر ایک ڈجیٹل کردار کے بازو کو ہلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(صحت)ٹریسی ہیئرنگ کی عمر 44 سال ہے اور وہ مزاحیہ فلمیں اور جذباتی پروگرام نہیں دیکھتیں کیونکہ ہنسی، غمی اور غصے کی کیفیات میں ان کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں جس کے باعث وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں۔ ٹریسی کو کیٹاپلیکسی کا مرض لاحق ہے اور انہوں نے 2003 سے اب تک کوئی کامیڈی فلم نہیں دیکھی ہے۔ اس مرض میں جذبات کی شدت سے ان کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ زور سے ہنستے ہوئے ان کی گردن کمزور پڑنے لگتی ہے اور ہاتھ پاؤں پر کنٹرول ختم ہوجاتا ہے اور ان دھڑ دائیں طرف سے کچھ دیر کے لیے ناکارہ ہوجاتا ہے اور کئی دفعہ وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں اور یہ واقعہ سال میں ایک دو مرتبہ لازمی ہوتا ہے۔ دوستوں کی محفل میں بھی وہ لوگوں سے لطیفے سنانے سے منع کرتی ہیں۔ کیٹاپلیکسی کا پہلا دورہ انہیں 32 سال کی عمر میں پڑا تھا اور تمام احتیاط کے باوجود بھی وہ کبھی کبھی اس کیفیت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اس مرض میں وقتی دورے کے دوران ان کا جبڑا لٹک جاتا ہے، پاؤں ڈگمگاتے ہیں، سر ڈھلک جاتا ہے اور بے ہوشی طاری ہوجاتی ہے اور یہ کیفیت چند سیکنڈوں سے کئی منٹوں تک رہتی ہے۔

ایمز ٹی وی (صحت) شہر کے بلڈ بینکوں میں او اور بی گروپ کا خون نہ ہونے کے باعث تھیلیسمیا کے 400 کے قریب بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ کراچی میں تھیلیسیمیا کے 400 بچوں کو فوری طور پر او اور بی گروپ کے خون کی ضرورت ہے تاہم جب ان بچوں کے اہل خانہ نے شہر کے متعدد بلڈ بینکوں سے رابطہ کیا پتہ چلا کہ کسی بھی بلڈ بینک میں او اور بی گروپ کا خون موجود نہیں ہے جس کے باعث ان بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے علم یہ بات نہیں ہے تاہم بلڈ بینک میں خون نہ ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت اور بلڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ ان مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

ایمزٹی وی ( تفریح)لی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم ایوارڈ سے بہتر ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے پوچھے گئے سوالوں پر کہا کہ انہیں بے وفا مرد سخت ناپسند ہیں، انہیں کبھی کسی بالی ووڈ اداکار سے ملنے کے لئے اس کے گھر کی دیوار پھلانگنے کی ضرورت نہیں پڑی لیکن اگرانہیں امیتابھ بچن سے ملنے کے لئے ایسا کرنا پڑتا تو وہ ضرورکرتیں۔ کتب بینی ان کا نیا مشغلہ ہے اور ان کی بہن کرشمہ کپور اورفلم سازکرن جوہر ایسے دوست ہیں جن کے ساتھ گپیں لگانے میں انہیں مزہ آتا ہے۔ کرینہ کپورکا کہنا تھا کہ اگر بحیثیت اداکارہ وہ ہالی ووڈ کی فلم میں لیونارڈوڈی کیپریو کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ وہ جب بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو اپنے گھر کی بالکنی میں لگے پودوں کے پاس بیٹھ کر کافی پیتی ہیں جس سے انہیں ذہنی تناؤ دورکرنے میں مدد ملتی ہے