جمعہ, 20 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے توازن ادائیگی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کو 1 ارب 75کروڑ 90لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 1ارب 36کروڑ 80لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔  

اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 6ارب 77کروڑ 40لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 8ارب 15کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، اکتوبر کے مہینے میں تجارت کو 1ارب 54کروڑ ڈالر جبکہ اشیا و خدمات کی تجارت کو 1ارب 76کروڑ 40لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، فنانشل اکاؤنٹ کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات ہی انفلوز کا اہم ذریعہ بنی ہوئی ہیں، 4 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 6ارب 7کروڑ 80لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ترسیلات کی مالیت 5 ارب 27کروڑ 60لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

تاہم رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران فنانشل اکاؤنٹ کو 1ارب 4کروڑ 60لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.7 فیصد کے برابر تھا جو رواں سال بڑھ کر 1.8فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ایمز ٹی وی:( نٹرنیشل کرکٹ )  دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 281 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو سرفراز احمد 28 جبکہ یاسر شاہ ایک رن پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابھی صرف 4 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ یاسر شاہ کو ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کردیا، یاسر شاہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا ساتھ نبھانے احسان عادل میدان میں آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور وہ بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی ساؤتھی کا شکار بن گئے، جس کے بعد سرفراز احمد نے ذوالفقار بابر کے ساتھ مل کر کیویز کے خلاف مزاحمت شروع کی اسی دوران سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پانچویں نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم 312 کے مجموعی اسکور پر ذوالفقاربابر کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کردیا۔ کریز پر اس وقت امید کا آخری سہارا سرفراز احمد اور راحت علی موجود ہیں۔

3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ایمزٹی وی:(کراچی) بدھ کی صبح تقریباًسوا7بجے فیروزآباد کے علاقے میں بچوں کواسکول چھوڑنے کیلیے آنے والے35سالہ شاہدکونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔مقتول گھاس منڈی کارہائشی تھاجبکہ اس کی ٹمبرمارکیٹ میں دکان ہے،بچوں کواسکول چھوڑ کرواپسی کے لیے پلٹاہی تھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔قیوم آبادمیں فائرنگ سے28سالہ زوہیب حسن ہلاک ہوگیا۔ 

زوہیب موٹر سائیکل پر کسی کے ساتھ آیااور ڈی ایریا میں سڑک پر کچرا کنڈی کے قریب دونوں افرادکھڑے ہوگئے،چند منٹ گزرنے کے بعد زوہیب کے ساتھ آئے ہیلمٹ پہنے شخص نے زوہیب کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگیا،زوہیب علاقے کاہی رہائشی تھا جبکہ اس کی علاقے میں موبائل فون کی دکان تھی۔فیوچرکالونی میں کوچ کے اندرفائرنگ سے55سالہ افضل خان ہلاک ہوگیا،مقتول فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈتھا ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ بس میں3سے4ملزمان لوٹ مارکررہے تھے کہ اس دوران انھوں نے مزاحمت پرافضل خان پرفائرنگ کرہلاک کردیااورفرارہوگئے۔

مقتول کاآبائی تعلق خیبرپختونخواسے تھا۔پراناحاجی کیمپ لنڈا بازارمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالصمد کے نام سے ہوئی جولیاری کے علاقے نوا لین کارہائشی تھا،مقتول ڈرائیور اوراس کا آبائی تعلق سیہون سے تھا۔کٹی پہاڑی پربسم اللہ مسجد کے قریب گھرکے اندر ملزم عمران نے اپنی اہلیہ دلشادبی بی کو تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کردیا ،پیرآباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے ابتدائی بیان میں واقعے کوغیرت کا شاخسانہ قرار دیاہے۔ایم اے جناح روڈپرگل پلازہ کے قریب فائرنگ سے20سالہ رفیق،لیاری نیاآبادمیں 18سالہ صالح محمدجبکہ بہارکالونی میں تیز دھار آلے کے وار 25 سالہ نسیمہ زخمی ہوگئی۔

سندھ رینجرز نے اتحادٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر بارودسے بھری موٹرسائیکل برآمد کر کے شہرکوبڑی تباہی بچالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنے اتحاد ٹاؤن کے علاقے محمدخان کالونی خیبر چوک کے قریب کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرایک مکان پرچھاپہ مارا تو مکان خالی تھا تاہم مکان میں ایک مشکوک موٹرسائیکل نمبرKHK-173کھڑی تھی، رینجرز اہلکاروں نے جب مشکوک موٹرسائیکل کی تلاشی لی تو اس میں بارود بھراہواتھا ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے  امریکی  سینیٹ کی  آرمز  سروسز  کمیٹی کے  اراکین  سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور  پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سینیٹر رابرٹ مینینڈس اور رابرٹ کروکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور  پیشہ ورانہ امور سمیت  خطے میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر امریکی سینیٹ کے ممبران نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ امریکا کے اعلی عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (یوز ڈیسک)-

سرگودھا: ڈی ایچ کیو اسپتال میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد کل سے آج تک جاں بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

 ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث گزشتہ روز 8 نومولود دم توڑ گئے تھے اور اسپتال انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے کے باعث مزید 4 بچے دم توڑ گئے- 

تاہم بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

آسٹریلیا میں جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44.3 اوورز میں 256 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نے دو، فلینڈر اور ڈویلیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے ہرایا تھا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

ایک نئی تحقیق کے مطابق عالمی معیشت پر موٹاپے کے اثرات دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات یا تمباکو نوشی کے اثرات کے برابر ہی ہیں۔

 اس وقت دنیا میں دو ارب دس کروڑ افراد یا دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی، موٹاپے کا شکار افراد پر مشتمل ہے اور سنہ 2030 تک دنیا کی نصف آبادی کے موٹاپے کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی مالیاتی نقصانات بڑھ رہے ہیں جن میں موٹے افراد کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات اور بیماری کی صورت میں کام نہ کرنے سے ہونے والے نقصانات شامل ہیں۔

ان کے مطابق اس معاملے سے نمٹنے کے لیے دور رس پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انفرادی تبدیلیوں کی بجائے حالات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان کی تجاویز زیادہ چکنائی اور نشاستے والی خوارک پر زیادہ ٹیکس اور صحتِ عامل کی مہم چلانے جیسی تجاویز سے کہیں زیادہ کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ موٹاپے پر قابو پانے کے لیے اب کارگر حکمتِ عملی بنانا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ بات اب بحرانی سطح تک پہنچ رہی ہے۔

موٹاپے کے باعث  لوگوں  کا بڑھتا رجحان، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری اور مختلف قسم کے کینسر کی وجہ بن رہا ہے۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)

ہونڈیورس میں پولیس نے ملک کی 19 سالہ ملکۂ حسن ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کے قتل کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کی لاشیں شمالی شہر سارنتا باربرا سے برآمد ہوئی ہیں۔

دونوں خواتین گذشتہ جمعرات سے لاپتہ تھیں اور دونوں کو آخری بار سارنتا باربرا کے علاقے میں منعقدہ ایک تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 گرفتار بوئے فرینڈ پُلوٹارکو روئیز نے انھیں گولی مارنے اور بعد ازاں دفن کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ماریہ اپریل میں ہونڈیورس کی ملکۂ حسن منتخب ہوئی تھیں اور انھوں نے لندن میں منعقد ہونے والے آئندہ مس ورلڈ کے مقابلۂ حسن میں شرکت کرنا تھی۔

قومی بیوریو کے سربراہ لیناردو اوساریو کا کہنا ہے کہ پُلوٹارکو روئیز نے ٹرینڈیڈ کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ رقص کرتے دیکھا اور حسد میں آ کر انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور ریاست نیویارک میں اس طوفان کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بفلو شہر اور اس کے گردو نواح میں گزشتہ روز  پانچ فٹ برف پڑی ہے اور اس میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

نیویارک میں سات افراد کی ہلاکت کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک شخص کار کے حادثے میں اور ایک کار میں پھنس کر ہلاک ہوا جبکہ پانچ افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

نیویارک کے علاوہ مشی گن اور نیو ہمپشائر سے بھی کم از کم دو افراد کے سخت موسم کی وجہ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ایمزٹی وی:(کراچی) پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو غلام کہنا قابل مذمت ہے جبکہ عمران خان کا بیان ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سابق جنرل پرویز مشرف کے لئے ووٹ مانگنے والے عمران خان کا کیا کہیں انہوں نے سندھ کے عوام کے شعور پر حملہ کیا اور وہ سندھی عوام کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران شاہ محمود قریشی سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے مریدوں سے کہیں کہ ہاتھ پیر نہ چھوو۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داری کا طعنہ دینے والا خود جہاز کے بغیر اڑان نہیں بھرتا، سندھ کے عوام کو گالی دی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے، عمران خان سندھ کے باسیوں سے فوری معافی مانگیں بصورت دیگر انہیں بنی گالہ سے نہیں نکلنے دیں گے۔

اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان سے سندھ کے باسیوں کی دل آزاری ہوئی اس لئے ان الفاظ کو فوری واپس لیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو برا کہنے والے ہی آج سیاست کے شہہ سوار بنے ہوئے ہیں، سیاسی مخالفت اپنی جگہ کسی کوعوام دشمن قراردینا اورالزام تراشی مناسب نہیں اس لئے سب کو احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔