جمعہ, 20 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی:(کراچی) شہید ہونیوالوں میں ایک ایس پی، 5 انسپکٹراور18 سب انسپکٹر کے علاوہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کو بم دھماکوں ، دستی بم اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سال 2014 پولیس کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہورہا ہے، رواں برس اب تک 140 افسران و اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں

پولیس پر پہلا حملہ 4 جنوری کو پیرآباد کے علاقے میں کیا گیا جس میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، 9 جنوری کو عیسیٰ نگری کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے ایس پی چوہدری اسلم کو ان کے کانوائے سمیت نشانہ بنایا گیا جس میں ایس پی سمیت 3 افراد نے جام شہادت نوش کیا، 13 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں قائم شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر سے نکلنے والی کمانڈوز سے بھری بس کو بم دھماکے سے اڑادیا گیا۔

واقعے میں 13اہلکار شہید اور 59 زخمی ہوئے، 24 اپریل کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سابق ایس ایچ او انسپکٹرشفیق تنولی خود کش دھماکے میں جاں بحق ہوا، گارڈن کے علاقے میں انسپکٹر غضنفر کاظمی کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 24، فروری میں 19، مارچ میں 5، اپریل میں 9، مئی میں 9، جون میں 22، جولائی میں 15، اگست میں 14، ستمبر میں 9، اکتوبر میں 6، نومبر میں ٹریفک پولیس کے اہلکار سمیت 6 افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں پولیس پر دستی بم اور فاسفورس سمیت مختلف کیمیکلز کا بھی استعمال شروع کردیا ہے، ماہ نومبر میں دو واقعات میں پولیس موبائلوں پر دستی بم اور فاسفورس پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کے علاوہ فرائض کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے اہلکاروں کو بھی کئی مرتبہ نشانہ بنایا۔

a ایمز ٹی وی (بزنس ڈیسک)  اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان نے خادم علی شاہ بخاری(کے اے ایس بی) بینک پر چھے ماہ کے لئے پابندیاں عائد کرتے ہوئے بینک کے انتظامی اور انضمامی امور اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ بینک ملکی بینکاری میں صرف 0.6فیصدحصہ ڈال رہا ہے اور حالیہ فیصلہ بھی بینک کی کمزور مالی حالت کے باعث ہی کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اس حکم کے مطابق 6ماہ تک 3 لاکھ زائد مالیت کے صارفین بینک سے کوئی رقم نہیں نکلوا سکیں گے تاہم اس سے کم مالیتی کھاتے کے مالک افراد بینکاری کی سہولیات استعمال کر سکیں گے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک ماہر نے جنگل مین دیکھا کہ  سانپ نے اپنے ہی دانت اپنی  گردن میں پیوست کرلئے ہیں-

حیرت کی بات یہ تھی کہ سانپ نے اپنے آپ کو ہی کاٹ لیا تھا اور اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔ سانپ پکڑنے کے ماہر میٹ ہاگان سانپوں کی تلاش میں جنگل میں پھر رہا تھا۔ 

میٹ سانپ کو مردہ حالت میں گھر لے آیا تاکہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ ایسا کیا ہوا کہ سانپ نے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ میٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ موت کی کوئی اور وجہ تو نہیں لیکن اس بات کی توثیق ہوگئی کہ سانپ نے اپنی زندگی کا خود ہی خاتمہ کیا۔ میٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار کوئی اس طرح کا واقع دیکھا ہے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

 پولینڈ میں ایک خاتون کےساتھ جسے اس کے فیملی ڈاکٹر نے مردہ قرار دے کر مردہ خانے بھیج دیا تاہم  کچھ دیر بعد اسے واپس زندہ دیکھ کر گھر والوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔

خاتون زندگی کی 91 بہاریں دیکھنے والی جانینا کولکووچ اچانک بے ہوش ہوگئیں اور انہیں فوراً ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے کافی دیر معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا اور گھر والوں سے کہا کہ انہیں مردہ خانے منتقل کر دیا جائے-تاہم تقریباً 11 گھنٹے بعد مردہ خانے میں کام کرنے والےافراد نے محسوس کیا کہ جانینا کے جسم پر پہنائے گئے بیگ میں حرکت ہو رہی ہے جس کے بعد انہوں نے بیگ کھول کر دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ خاتون زندہ سلامت زندگی کی سانسیں لے رہی ہیں جس کے بعد فوراً بعد ان کے گھر فون کیا گیا جب کہ گھر والے بھی یہ خبر سن کر حیرت زدہ رہ گئے۔

مردہ خانے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے مردہ خانے میں گزشتہ 30 سال کے دوران کبھی ایسا واقعہ رونما ہوتے نہیں دیکھا، وہ نہیں جانتے یہ کیسے ہوا۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردوں سے لڑیں گے اورخطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں اور خطے کا امن اور سلامتی دونوں ممالک سے منسلک ہے، مستحکم افغانستان کیلئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی ترقی میں اشرف غنی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر افغانستان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلقات کی بحالی کا تاریخی موقع ملا ہے، آج سے جنوبی، وسطی ایشیاءکو منسلک کرنے کا آغاز کیا ہے، مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان کے امن میں پاکستان ہمارا شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کا دکھ درد ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہور رہی ہے جبکہ پاکستان میں جمہوری عمل برقرار رکھنے پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے چیلنج سے مل کر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گدھوں کی آبادی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

 ایران میں بہت سارے دیہاتیوں اور کسانوں نے سردیوں کے آمد پر مہنگے تیل کے سبب مال برداری کے لیے گدھے خریدنے شروع کر دیے ہیں۔

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی وجہ سے ایران کے دیہاتوں میں ایک بار پھر گدھوں کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے۔

خاص طور پر ملک کے شمالی مشرقی پہاڑی علاقے میں گدھوں کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اس کے ساتھ بعض شہروں میں بھی یہ رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔

سردیوں سے پہلے بعض دیہاتی اپنے گدھوں کو جنگلوں میں کھلا چھوڑ دیتے تھے جہاں ان میں سے کئی سردی کی وجہ سے مر جاتے تھے۔

رواں سال اپریل میں ایرانی حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سہارا دینے کے لیے تیل پر دی جانے والی رعایت کم کر دی تھی۔

امریکہ سیمت کئی مغربی ممالک نے ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے اس کی تیل کی برآمدات کافی متاثر ہوئی ہیں-

ایمز ٹی وی (بنوں) مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے بنوں جیل کے سامنے دھرنا دیا ہے،آئی ڈی پیز کی گرفتاری کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہوں نے ہوم سیکرٹری، ڈی پی او سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز مہمان ہیں ان سے ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرین کا قصور ہے کہ وہ خیمے اور راشن مانگ رہے تھے۔ متاثرین کی رہائی تک بنوں جیل کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔ ادھر آئی جی خیبرپختونخوا نے مقدمات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے جمعرات کو راشن کی تقسیم میں ہنگامہ آرائی پر سو سے زائد آئی ڈی پیز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 امریکا میں  ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 104 ویں منزل پر کھڑکیوں کی صفائی کے دوران ونڈو واشر کے ٹوٹ جانے سے کئی گھنٹوں تک پھنسے رہنے والے مزدوروں کو بچا لیاگیا۔

 نیو یارک  میں حال ہی میں  کھولے جانے والی تاریخی عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 104 منزلہ عمارت کے باہر 2 مزدور شیشوں کی صفائی کے کام میں مصروف تھے کہ ان کی ونڈو واشر کی رسی ایک طرف سے ٹوٹ گئی اور ان کا پلیٹ فارم جھولتا ہوا نیچے کی طرف آنے لگا اور عمارت کی 69 ویں منزل پر آکر رک گیا، فوری طور پر ان کے پاس ریڈیو سیٹ سے ریسکیو ٹیم نے  رابطہ کیا اور ان کو بچانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا، سب سے پہلے عمارت کی چھت سے ایک رسی ان کی طرف پھینکی گئی تاکہ وہ اسے اپنی کمر سے باندھ لیں اور واشر کے گرنے کی صورت میں محفوظ رہیں، اس کے بعد ریسکیو ورکرز عمارت کے اندر سے اس جگہ پہنچ گئے یہاں یہ دونوں ٹوٹے ہوئے ڈش واشر میں جھول رہے  تھے۔ ان کے پلیٹ فارم کے ساتھ موجود شیشے کی کھڑکی کو کاٹنے کا عمل شروع کیا گیا جو بہت صبرآزما ثابت ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ شیشہ تین لیئر پر مشتمل تھا اسے کاٹنے کے لیے ڈائمنڈ کا الیکٹرک آرا استعمال کیا گیا- 

 حکام کے مطابق نیو یارک میں صرف کھڑکیاں صاف کرنے والے 600 مزدور کام کرتے ہیں

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک ہے،  دن رات انصاف کاڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلارہے ہیں کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں جب کہ آج صفائی دینے سے بہتر ہے کہ عمران خان اس وقت اپنے کارکناں کو نہ بھڑکاتے۔وفاقی وزیراطلاعات  کا کہنا تھا کہ نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے  اور خواب میں بھی انہیں ڈراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے  اپنے کارکنوں کو پولیس سے چھڑواکر قانون کی دھجیاں بھی اڑائیں ہیں اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو لندن پولیس سے اپنا بھانجا چھڑالیتے۔

ایمزٹی وی:(کراچی) شہر کے مختلف علاقوں کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کے ضمن میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مزید تقویت دینے اور اس کے دائرے کو وسعت دینے جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر باہمی سمجھوتے کی ایک یاداشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق شہر میں منتخب کردہ 400 نئے مقامات پر 2 ہزار سے زائد سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ کراچی میں زونل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے جو مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او سے براہ راست منسلک ہوں گے۔