بدھ, 24 جولائی 2024

 

  • ایمز ٹی وی (کراچی) اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیرصدارت ہونیوالے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن اسمبلی کامران اختر نے سندھ میں الگ مہاجرصوبے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہری علاقوں کو ہر سہولت سے محروم کردیاگیا، نوکریاں نہیں دی جارہیں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ،اس صورتحال میں الگ صوبہ ناگزیر ہوگیا۔

     
     
  •  

 

  • ایمز ٹی وی (ماشکیل) ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ،ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے ماشکیل میں 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولے میدانی علاقے میں گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی حکام نے ایرانی مارٹر گولوں کے ٹکڑے تحویل میں لے لیے ، گولے گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایک اخباری رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے فروری 2013ءکی طرح اس بار بھی حکومت سے ڈیل کرکے ہی دھرنا ختم کیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طاہرالقادری سے ڈیل کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے اہم کردار ادا کیا جبکہ حمزہ شہباز نے حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کی۔ ڈیل کے تحت طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پی ٹی وی سمیت دیگر تنصیبت پر حملوں کے مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق ہونے والوں کو خون بہا دینے کے علاوہ طاہرالقادری کو علیحدہ سے 70 کروڑ روپے دینے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن سانحے کے حوالے سے قائم مقدمات واپس لے لیں گے اور جلد بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری جلد ہی اس بات کا اعلان کردیں گے کہ وہ خون بہالےکر ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین کا مقدمہ واپس لیتے ہیں جس کے بعد حکومت خیر سگالی کے طور پر ان پر سے پی ٹی وی اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے کے مقدمات واپس لے لے گی۔

ایمز ٹی وی (نیشنل ڈیسک) وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعے کو پولیو کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ملک سے اس مرض کے جلد خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے ملک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمعے کو انسدادِ پولیو کےعالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے جامع آگاہی حکمتِ عملی مرتب کرلی گئی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی پاکستان پولیو سے آزاد ملک بن جائےگا۔ نواز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلیے حکومتی کوششوں کے حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں ، پولیو کے قطرے پینا ہر بچے کا حق اور معاشرے کے ہر طبقے کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور رواں برس یہاں پولیو کے 200 سے زیادہ نئے مریض سامنے آ چکے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ والدین کی جانب سے قطرے پلوانے سے انکار اور پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے عملے پر بڑھتے ہوئے حملوں کو قرار دیا جاتا ہے۔ دسمبر 2012 سے اب تک پولیو مہم میں شریک ہیلتھ ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

  • ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) دبئی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان کے 454 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنرکی سنچری کی بدولت ایک وکٹ کھو کر 150رنزبنا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو کھیل کے آغاز پر آسٹریلیا کی جانب سے افتتاحی بلے بازجوڑی ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 113 رنز سے اننگز کی شروعات کی اور سکور 128 تک پہنچا دیا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی فاسٹ بولر راحت علی نے راجرز کو بولڈ کر کے دلائی وہ 38 رنز بنا سکے۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے دن سرفراز احمد کی عمدہ سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم 454 رنز کے اچھے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب رہی ، انھوں نے 80 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔

     
     
  •  

 

  • ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں گنجی واقعے کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے ، وکلاء نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف معمولات زندگی معطل ہیں ، سڑکوں سے ٹریفک غائب اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہزارگنجی واقعہ پر ہڑتال کی کال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بلوچستان بار کے اعلان کے بعد آج وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔ ہڑتال کے باعث علمدار روڈ ، مشن روڈ ، کرانی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پر حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے باعث شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی اندھادھند فائرنگ سے نو سبزی فروش موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے۔ ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر بارود سے حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ میکانگی روڈ پر خودکش حملے میں تین افراد جاں بحق اور چار پولیس اہلکاروں سمیت بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)مریکی شہر نیویارک میں مغربی افریقی ملک گنی کا سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ایبولا کا یہ پہلا معاملہ ہے-طبی حکام کے مطابق ڈاکٹر سپنسر جمعرات کو بخار اور اسہال کا شکار ہوئے اور انھیںکروائے جانے کے فوری بعد دیگر مریضوں سے الگ کر دیا گیا۔محکمۂ صحت کے حکام اب نیویارک میں ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ کوئی اور شخص تو ڈاکٹر سپنسر کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا تو نہیں ہوا۔عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) بدھ کو جنیوا میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہا ہے جس میں ان کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا جو ایبولا کے وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ کیونکہ یہ وائرس مغربی افریقہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایبولا کی وبا کی وجہ سے اب تک ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ کا تعلق گنی، لائبیریا اور سیئرالیون سے ہے۔تاہم نامہ نگار کے مطابق ایبولا کے لیے مکمل طور پر منظور کی گئی ویکسین کی دستیابی میں ابھی کئی ماہ یا شاید سال لگ سکتے ہیں

ایمز ٹی وی (گجرات) پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں جلسہ کر رہی ہے۔ گجرات میں ظہورالہٰی اسٹیڈیم میں آج پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کا جلسہ ختم ہونے کے بعد ہونیوالے خودکش دھماکے کے پیش نظر جلسے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیاہے۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد عمارتوں کی تلاشی لی گئی اور ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات ہیں۔ 27 سو پولیس اہلکار اور پاکستان تحریک انصاف کے 500 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جلسہ گاہ کے اندر میڈیکل کیمپس بھی قائم کردیے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی دارلحکومت میں وزیر اعظم نواز شریف سے خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقا ت میں سیاسی صورتحال سمیت کوئٹہ میں پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (خیبرایجنسی) خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا خیبرون آپریشن جاری ہے۔ آٹھ دن کی کاروائی میں 60 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کالعدم لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ کا بیٹا اسرافیل اور اہم کمانڈر حنیف بھی شامل ہے۔ سو تک شدت پسندوں نے ہھتیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ خیبرون آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق جبکہ بارہ زحمی ہوئے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث 6 ہزار خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ راستوں میں مشکلات کے باعث متعدد خاندان افغانستان کے صوبے ننگرہار بھی جا چکے ہیں۔