اتوار, 29 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک و قوم کو احتجاج اور انتشار کی سیاست نہیں ، اتحاد اوراتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سب کو ملک کیلئے ذاتی مفادات اورانا چھوڑ کر بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کا آغاز کر دیااوراس مقصد کے لیےلیاقت بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہم نے پہلے پاکستان بنایا پھر ہجرت کی اور مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے تھے جبکہ سندھ کی ایک کروڑ ایکڑ زمین پر جاگیرداروں کا قبضہ ہے اور وہ سرزمین متروکہ سندھ پر قابض ہیں ، جبکہ مہاجر متروکہ سندھ کے اصل وارث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بسنے والے افغان پاکستان میں مہاجر نہیں پناہ گزین ہیں۔اضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن کامران اختر نے پہلی مرتبہ اسمبلی فلور پر مہاجر صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) سندھ کے صوبائی سیکریٹری لئیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ گیمز کو بھر پور انداز میں منعقد کرانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، بجٹ میں پہلے ہی مقرر کی جانے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جبکہ اضافی اخراجات کے لیے حکومت سے رجوع کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ایونٹ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا جبکہ انتظامات کے سلسلے میں عاشورہ کے بعد فیصلے کیے جائیں گے،جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئین کی حدود میں رہتے ہوئے سیاست کررہے ہیں، کسی کے خلاف ہتھیار اٹھانا ہمارا مزاج نہیں، گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ان پر کئی حملے ہوچکے ہیں لیکن انہیں آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا قصور کیا ہے، ان واقعات میں ملوث افراد کون ہیں اور ان کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کا استحکام خطرے میں ڈالنا چاہتی ہیں اورملک میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں جن کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اورقومی مفاد کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ملک دشمن طاقتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں، اسلامی، قومی اور وطنی روایات کو مسخ کیا جارہا ہے، نوجوان نسل کو بزرگوں سے باغی بنایا جاریا ہے، اگر کوئی ہماری نئی نسل کو بے راہ رو کرے گا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، اسلام آباد میں فحاشی ، عریانی اور جنسی آلودگیاں نظرآتی ہیں، ہم بھی بہن بیٹی والے ہیں اور جو کچھ اس شہر میں کیا جارہا ہے وہ کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ اسلام آباد کے جلسے میں فحاشی، عریانی اور جنسی آلودگیاں نظرآتی ہیں جہاں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور جمیل کامران نے آل راؤنڈر شعیب ملک کے مشکوک بالنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ میچ ریفری کو ارسال کی تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کے مشکوک بالنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، ریفری میچ کے اختتام پر اپنی رپورٹ بھیجتا ہے۔
واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں شعیب ملک زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے پہلی اننگز میں کراچی ڈولفن کے خلاف 70 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے جادو گر اسپنر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے بالنگ ایکشن مشکوک ہونے کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستانی کی ناموراداکارہ‘ اینکر ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ کردار نہیں منٹو اہم ہے ’’میں منٹو‘‘ کا حصہ بننے پر ہم سبھی خوش ہیں، ٹی وی پروڈکشن میں تکینکی طور پر بہتر مگر جو کچھ دکھایا جا رہا ہے وہ تشویش کی بات ہے۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ سعادت حسن منٹو کو ذاتی طور پر تو نہیں جانتی اور نہ ہی ملاقات ہوئی مگر رائٹر اور ڈائریکٹر نے جیسا چاہا اسے اسی طرح کرنے کی کوشش کی ہے۔ مجھ سمیت سارے ہی فنکاروں کے لیے یہی اہم تھا کہ سعادت حسن منٹو پر بننے والی فلم ’’میں منٹو‘‘ میں کام کر رہے ہیں جس میں ہر کوئی اپنے اپنے کردار کو لے کر پرجوش ہے۔
’’میں منٹو‘‘ میں کام کرنا دلچسپ اور مزیدار رہا ہے، سرمد کھوسٹ کے ساتھ ہمیشہ کام کرتے ہوئے اچھا لگا ہے کیونکہ وہ کہانی اور سیچویشن کے مطابق کرداروں کو لے کر چلتا ہے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں انگریزی اسٹینڈ اپ کامیڈی میں اپنا نام بنانے والے نوجوان مزاح کار سعد ہارون امریکا میں ہونے والے ’’دنیا کی مزاحیہ ترین شخصیت ‘‘ کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے فانئل میں پہنچ چکے ہیں۔
اس مقابلے میں شریک دنیا بھر سے آئے فنکاروں سے ٹکرانے کے بعد سیمی فائنل میں 10 بہترین کامیڈین میں سے سعد ہارون نے 3330 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے کا فیصلہ کن معرکہ آج لاس ویگاس میں ہوگا۔ ’’دنیا کی مزاحیہ ترین شخصیت ‘‘ کا خطاب جیتنے والے شخص کو 10ہزار امریکی ڈالر بطور انعامی رقم دی جائے گی۔ فائنل میں پہنچنے والے دیگر امیدواروں کا تعلق فن لینڈ‘ فرانس‘ اسپین اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے ماہرین نے چاند ستاروں اور سیاروں کی خوبصورتی سے متاثر ہو کرکیسٹروڈوم نامی ٹیلی اسکوپ بنالی ہے ،اس منفرد ایجاد کے ذریعے آسمان پر موجود ہر شے کو 600 گنا بڑا کر کے دیکھا جا سکے گا۔ کراچی اسٹرونومر سوسائٹی ایک سال کی محنت کے بعد بالآخر ایک منفرد ٹیلی اسکوپ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کیسٹروڈوم نامی اس ایجاد کے ذریعے گھر بیٹھ کر آسمان کی بلندیوں کا نظارا کرنا ممکن ہو سکے گا۔ آسمان کی رعنائیوں اور جگمگاتے ستاروں کی دنیا کو مسخر کرنے کے لیے بنائی جانے والی یہ ٹیلی اسکوپ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک گھر کی چھت پر نصب کی گئی ہے۔ موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے اس کیسٹروڈوم کو باقاعدہ ڈھانپا گیا ہے
اسٹرونومر سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی سرپرستی میں پاکستان کی واحد ٹیلی اسکوپ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لئے سندھ پولیس نے فوج کی مدد طلب کرلی ہے،جس کے لئےایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے محکمہ داخلہ کو سمری بھی ارسال کردی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کو محرم الحرام کے دوران اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے اور ضرورت پڑنے پر پاک فوج کے جوانوں کی مدد حاصل کی جائے گی۔ سندھ پولیس نے کراچی کے تین زونز میں پاک فوج کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ساؤتھ زون میں نو سو فوجی جوان فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ایسٹ زون میں چار کمپنیاں اور ویسٹ میں تین کمپنیاں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی پاک فوج کی مدد درکار ہے۔ حیدرآباد میں ایک کمپنی، ڈسٹرکٹ دادو کے لئے پچاس فوجی جوان جبکہ لاڑکانہ کے لئے چار سو فوجی جوان فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سینٹ وینسینٹ اسپتال میں ماہر سرجنزکی ٹیم نے پروفیسر پیٹر میکڈونلڈ کی سربراہی مردہ دل کو دوبارہ دھڑکن دے کر ٹرانسپلانٹ کیا تو یہ دنیا کا پہلا ڈیڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ بن گیا جس کے ساتھ ہی مردہ دل میں زندگی دوڑانے کا نسخہ بھی مل گیا، 57 سالہ مشیل جبرالز وہ پہلی خاتون ہیں جن میں مردہ دل کو دوبارہ دھڑکن دے کر ان کے دل سے تبدیل کیا گیا جب کہ ٹرانسپلانٹ کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دل کی تبدیلی کے بعد خود کو 10سال کم عمر محسوس کر رہی ہیں اور خود کو ایک مختلف اور خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں۔
پروفیسر میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد ڈونر آرگن کی کمی پر قابو پایا جاسکےگا اور اس کی مدد سے 30 فیصد زیادہ زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں.