پیر, 23 ستمبر 2024


محمد حفیظ کا بڑا کارنامہ

ایمزٹی وی(کھیل) برسبین میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بائیومکینک ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ وطن پہنچ گئے۔

محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بائولنگ ایکشن تبدیل کیا ہے تاہم اس کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پینل نے میری فٹنس کلیئر قرار دی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے بائیو مکینک ٹیسٹ دیا ہے اس سے قبل کوئی باولنگ ایکشن ٹیسٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وطن واپسی سے قبل محمد حفیظ کے شہر برسبین میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment