پیر, 23 ستمبر 2024


سابق کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

ایمزٹی وی(کھیل) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ میں نہیں، اگلے ٹیسٹ کیلئے بھی وکٹ ایسی ہی ہو گی اس لئے پاکستان مکمل تیاری کرے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اوپننگ آسان نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ورک کیا ہوا ہے، اگلے ٹیسٹ کیلئے ایسی ہی وکٹ ہو گی اس لئے پاکستان کو مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باﺅلرز نے اچھا پرفارم کیا ہے لیکن بہترین آل راﺅنڈر کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے ۔ بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ وہ پورے سسٹم سے ہو کر اور رنز بنا کر یہاں تک آیا ہے، اسے مزید موقع ملنا چاہئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment