پیر, 23 ستمبر 2024


مصباح الحق اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ وطن واپس چلے گئے، آخر کیوں۔۔۔؟ وجہ سامنے آگئی

ایمزٹی وی(کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کوسسر کے انتقال کی افسوسناک خبر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ملی جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ او ر بیٹی کو لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

مصباح الحق اب دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment