اتوار, 22 ستمبر 2024


ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے خیبرپختونخواہ اور فاٹا سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو امارات ٹی 20 ٹورنامنٹ میں موقع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو امارات ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔
جاوید آفریدی پاکستان میں کرکٹ کیلئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ہر کوئی ان کی کاوشوں کو سراہنے پر مجبور ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment