اتوار, 22 ستمبر 2024


شہریار خان بگ تھری پر تینوں ممالک سے مذاکرات کیلئے روانہ

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایشیائی ملکوں کے بورڈ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔
شہریار خان اتوار کو کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے ساتھ پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بھارتی بورڈ کے حکام سے بات چیت بھی کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی بگ تھری پر سری لنکا،بھارت اور بنگلادیشی حکام سے مذاکرات بھی کریں گے ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment