اتوار, 22 ستمبر 2024


کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار مرمت اورآرائش

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی آرائش اور مرمت پر ایک ارب روپے سے زائد اخراجات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی سی بی نے ایک ارب روپے کے اخراجات اور تعمیراتی کام کے لئے تعمیراتی کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کرکٹ اسٹیڈیم کی مرمت اور آرائش پرایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔

پی سی بی کے انتظامات سنبھالنے والے نجم سیٹھی کی خصوصی دلچسپی سے ایک ارب روپے کرکٹ اسٹیڈیم پر خرچ ہوں گے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر اخراجات کے بارے میں ایک ارب روپے کے فنڈز کی پی سی بی حکام نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد جو کمپنی اس کام کا ٹھیکہ لے گی اس کو گارنٹی کے نام پر 2 کروڑ روپے ڈیپازٹ کرانا ہوں گے یا بینک انشورنس سرٹیفکیٹ دینا ہو گا۔ اس پورے مرحلہ میں شفافیت بھی رکھی جائے گی، تاہم پی سی بی حکام نے ایک ارب روپے خرچ کرنے پر متعلقہ وفاقی وزارت بین الصوبائی کو مکمل اندھیرے میں رکھا ہوا ہے ا

س حوالے سے جب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے رابطہ کیا گیا تو حکام اس بھاری اخراجات بارے مکمل طور پر لاعلم تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment