جمعہ, 22 نومبر 2024


اسٹاک ایکس چینج میں دوبارہ مندی کے بادل چھاگئے

ایمزٹی وی(بزنس)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو بدترین اتارچڑھاؤ کے بعد دوبارہ مندی کے بادل چھاگئے جس سے 53 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے15 ارب54 کروڑ34 لاکھ88 ہزار598 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ فوری منافع کے حصول پررحجان غالب ہونے سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی حالانکہ کاروبارکے ابتدا میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع پر 67.27 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی39300 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی جس کے بعدفروخت کے رحجان میں شدت کے سبب ایک موقع پر92.42 پوائنٹس کی مندی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پرمخصوص کمپنیوں میں ہونے والی خریداری کے نتیجے میں مندی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی۔ نتیجتاًکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس44.37 پوائنٹس کی کمی سے39208.88، کے ایم آئی30 انڈیکس 126.96 پوائنٹس کی کمی سے70109.22 اورکے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 104.93 پوائنٹس کی کمی سے 18265.00 ہوگیاجبکہ اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس15.01 پوائنٹس کے اضافے سے22766.71 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 3.52 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ80 لاکھ65 ہزار250 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار357 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 145 کے بھاؤ میں اضافہ، 189 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment